دُبئی : دو اہم شاہراہوں سے منسلک زیر تعمیر روڈ جون میں تکمیل ہو جائے گا

اس پراجیکٹ کے باعث دُبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 25 مئی 2019 14:44

دُبئی : دو اہم شاہراہوں سے منسلک زیر تعمیر روڈ جون میں تکمیل ہو جائے گا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 مئی 2019ء) دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹریپولی سٹریٹ کی تعمیر نو کا منصوبہ 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔دُبئی اور شارجہ کے درمیان آمد و رفت کو بہتر بنانے کی غرض سے تیار کردہ اس روڈ کورواں سال جُون کے آخر میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ 12 کلومیٹر لمبی سڑک جو شیخ محمد بن زاید روڈ اور ایمریٹس روڈ کو آپس میں منسلک کرتی ہے۔

روڈز اتھارٹی کے اعلیٰ عہدے دار مطار الطائر نے بتایا کہ اس روڈ کے کھُلنے سے دُبئی اور شارجہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہو گا، ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ورقہ اور مِڈ رِف اضلاع تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ جبکہ رابط اور ناد الحمر کے انٹرسیکشنز پر ٹریفک سیفٹی کی صورتِ حال بھی اچھی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے باعث آنے جانے والی سڑکوں پر فی گھنٹہ بارہ ہزار گاڑیوں کی ٹریفک ہو گی۔

یعنی ایک طرف کی ٹریفک چھ ہزار گاڑیاں فی گھنٹہ تک ہوجائے گی۔ یہ سڑک ال امردی الخوانیج اور ال اویر راس الخور ٹریفک کوریڈرز کے متوازی چلے گی۔ اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ٹریپولی سٹریٹ پر شیخ زاید بن حمدان سٹریٹ سے ایمریٹس روڈ تک ، اور ٹریپولی سٹریٹ کا شارجہ کی جانے والی ایمریٹس روڈ پر توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ٹریپولی سٹریٹ اور شیخ زاید سٹریٹ کے درمیان فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اس پراجیکٹ میںٹریپولی سٹریٹ کی شیخ محمد بن زاید روڈ اور شیخ زاید بن حمدان النہیان سٹریٹ کے انٹرسیکشنز کے درمیان کے6.5 کلومیٹر تک کی توسیع شامل ہے۔اس پراجیکٹ سے منسلک تمام روڈز پر کام مکمل ہونے کے بعد ملحقہ انٹرسیکشنز پر انتظار کی مہلت تین منٹ سے سمٹ کر ایک منٹ سے بھی کم رہ جائے گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں