امارات میں مقیم شخص نے اپنی ہی کم سن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم کے موبائل فون سے اپنی بیٹی کی نازیبا حالت میں 665 ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں،مظلوم بیٹی لمبے عرصہ تک جنسی استحصال کا نشانہ بننے کے بعد گھر سے بھاگ گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 27 فروری 2020 12:45

امارات میں مقیم شخص نے اپنی ہی کم سن بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2020ء) پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ایسے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں جن میں حوا کی بیٹیوں کو اُن کے خونی رشتوں کی جانب سے ہی جنسی پامالی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں بھی ایک شیطان صفت شخص کی گھناؤنی کرتوت سامنے آ گئی ہیں جس نے اپنی ہوس پرستی کا نشانہ اپنی ہی کم سن بیٹی کو بنا ڈالا اور ایسا ایک بار نہیں بلکہ خاصے عرصے تک کئی بار کیا جاتا رہا ۔

یہاں تک کہ مظلوم بچی کو اپنے گھر سے بھاگنا پڑا۔ جس کے بعداس بدکردار والد کے سیاہ کرتوت سامنے آ گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے جو روزگار کی غرض سے راس الخیمہ میں مقیم تھا ۔ کچھ عرصہ قبل اس کی اپنی بیٹی پر نیت خراب ہو گئی اور اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

مظلوم بیٹی کسی کو اپنے ساتھ ہونے والی یہ شرمناک حرکت نہ بتا سکی۔

جس کے بعد شیطان صفت باپ کا حوصلہ مزید بڑھ گیا۔ ملزم کئی ماہ تک متعد د بار اپنی بچی کو ہوس کا نشانہ بناتارہا۔ سفاک باپ نے اس گھناؤنے راز پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کو گھر کے ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ ایک روز مظلوم بچی موقع پا کر گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی اور اپنی ایک سہیلی کے گھر جا کر اُس کے والدین کو ساری صورت حال سے آگاہ کر دیا۔ جسے سُن کر وہ صدمے سے دنگ رہ گئے۔

جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کر دیا۔ پولیس نے بے شرم والد کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ جب ملزم کا موبائل فون چیک کیا گیا تو یہ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ وہ اپنی بیٹی کی نازیبا حالت میں ویڈیوز بھی بناکر محفوظ کرتا رہا تھا، جن کی تعداد 665تھی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے شرمناک جُرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد ایشیائی ملزم کو اس کے گھناؤنے جُرم پر موت کی سزا سُنائی گئی ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیر بحث رہا تھا۔ اکثر صارفین نے مقدمے کی سماعت کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ایشیائی شخص کو ایسی سزا دی جائے جو عبرت ناک ہو۔ تاکہ آئندہ کوئی غلیظ ذہن کا مالک اس طرح کی کسی جنسی حرکت کرنے کا تو دُور اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکے۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں