دبئی سے شاندار خبر، 1 درجن سے زائد ہسپتال کرونا فری قرار، ان ہسپتالوں میں اب کرونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں

امارات مہلک عالمی وبا کو تیزی سے شکست دینے کی راہ پر گامزن، مملکت میں اب تک 78 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2020 23:52

دبئی سے شاندار خبر، 1 درجن سے زائد ہسپتال کرونا فری قرار، ان ہسپتالوں میں اب کرونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 جولائی 2020ء) دبئی سے شاندار خبر، 1 درجن سے زائد ہسپتال کرونا فری قرار، ان ہسپتالوں میں اب کرونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں، امارات مہلک عالمی وبا کو تیزی سے شکست دینے کی راہ پر گامزن، مملکت میں اب تک 78 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی بہترین حکمت عملی کے باعث کرونا وائرس کو تیزی سے شکست دے رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی کے کئی ہسپتال اب کرونا فری قرار دیے جا چکے ہیں۔ ایک درجن سے زائد ایسے ہسپتال ہیں جہاں اب کرونا وائرس کا مزید کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ اماراتی حکام کی موثر پالیسیوں اور ہدایات پر عمل کروانے کیلئے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے امارات کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب میں 78 فیصد کرونا وائرس مریض اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا مریضوں کی مجموعی گنتی50,857 ہو گئی ہے۔ جبکہ زیر علاج افراد کی گنتی 11ہزار کے لگ بھگ ہے۔ مملکت میں کرونا کے39,857 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 321 ہے۔ اب تک مجموعی طور پر35 لاکھ سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں، جن کا تعلق مختلف علاقوں اور پیشوں سے ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں کرونا وائرس وبا پر قابو پانے کیلئے بہترین انداز میں موثر ترین اقدامات اٹھائے گئے۔

اماراتی حکومت نے وبا کو خطرناک حد تک پھیلنے سے روکنے کیلئے کئی سخت اقدامات اٹھائے، جس کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی، تاہم ان ہی اقدامات کے باعث امارات حالات کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں