متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ڈاکٹر کو بھی گولڈن ویزہ جاری کر دیا

ڈاکٹر سراج احمد کھتری کو میڈیسن کی فیلڈ میں شاندار خدمات نبھانے پر 10 سالہ گولڈن ویزہ دیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 جون 2021 13:45

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ڈاکٹر کو بھی گولڈن ویزہ جاری کر دیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون2021ء) متحدہ عرب امارات نے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر گزشتہ سال گولڈن ویزہ کا اجراء شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔اس ویزے کا دُنیا بھر میں بہت چرچا ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سی اہم شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں۔

اس وجہ سے اب تک دُنیا بھرمیں سے چند ہزار افراد ہی یہ پانچ یا دس سالہ رہائشی ویزہ حاصل کر پائے ہیں۔اس ویزے کو حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس وجہ سے جن لوگوں کو یہ ویزہ ملتا ہے، ان کا خوب چرچا ہوتا ہے۔ اب ایک پاکستانی شہری بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت نے ایک پاکستانی ڈاکٹر سراج احمد کھتری کو بھی دس سالہ گولڈن ویزہ جاری کر دیا ہے۔

گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیب ڈاکٹر سراج گزشتہ سات سال سے امارات میں مقیم ہیں۔ انہیں یہ ویزہ میڈیسن کی فیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر دیا گیا ہے۔ اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بیٹی کے ساتھ راس الخیمہ میں مقیم ڈاکٹر سراج کھتری الزہراوی ہسپتال میں جنرل فزیشن کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔

اماراتی حکومت کی جانب سے انہیں گولڈن ویزہ جاری کرنے پر ڈاکٹر سراج نے اپنے بیان میں کہا ”مجھے بہت خوشی ہے، میں اماراتی گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری انتھک محنت کو سراہتے ہوئے اس شاندار ویزے سے نوازا۔ گولڈہ ویزہ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے ایک انتہائی قیمتی تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر سراج صوبہ سندھ کے ایک چھوٹے سے قصبے مٹلی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم کراچی کے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے حاصل کی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹریننگ ضیاء الدین ہاسپٹل کراچی میں ہوئی۔ ڈاکٹر سراج کی شادی چند سال قبل پاکستانی خاتون سمعیہ اخترسے ہوئی۔ ایک دو سالہ بیٹی ہے ، اس کے علاوہ سمیعہ عنقریب ایک اور بچے کو جنم دینے والی ہیں، جس کے بعد اس خاندان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں