دُبئی میں تمام کاروباری مراکز کا اصلی مالک ظاہر کرنے کے لیے 30 جون تک کی مہلت مل گئی

دُبئی اکانومی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ویب سائٹ پر اندراج نہ کرایا تو قانونی کارروائی ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 24 جون 2021 16:12

دُبئی میں تمام کاروباری مراکز کا اصلی مالک ظاہر کرنے کے لیے 30 جون تک کی مہلت مل گئی
 دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جون2021ء) دُبئی میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 30 جون تک اصلی مالک کی شناخت ظاہر کریں۔ ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دُبئی اکانومی نے کاروبار کے اصلی مالک کی شناخت ظاہر کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔ اب 30 جون تک مہلت دی گئی ہے کہ کاروبار کے اصلی مالک کی شناخت ظاہر کر دی جائے جس کا اندراج ان کے کاروبار سے متعلق دستاویزات میں کیا جائے گا۔

دبئی اکانومی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک لوگ بینیفشل اونر ڈیٹا کا اندراج کروا دیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دُبئی میں رجسٹرڈ کاروبار Beneficial Owner Data کا اندراج دُبئی اکانومی کے eServices کے ویب پیج پر لاگ اِن کرنے کے بعد کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام ان لوگوں یا اداروں کو کرنا ہوگا جو کسی رجسٹرڈ بزنس سے مالی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

ڈیلی گلف اُردو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو اصل مالک کی شناخت ظاہر کرنی ہو گی اور اس سے متعلق تفصیلات کمرشل رجسٹری میں درج کروانا ہوں گی۔ اس پابندی کا مقصد کاروباری اور تجارتی سیکٹر کوعالمی معیارات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ اس Beneficial Owner Data میں اصل مالک کا نام، قومیت، جنس، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ کا پتہ اور موبائل نمبر شامل ہو گا۔

دُبئی میں موجود تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو لازمی طور پر اصل مالک سے متعلق کوائف کا اندراج لازمی طور پر کرانا ہو گا۔ یہ پابندی تمام کاروباری زمروں یعنی کمرشل، پیشہ ورانہ اور صنعتی زمروں پر لاگو ہوگا۔اس مقصد کے لیے دُبئی اکانومی کے ویب پیج eServices پر Beneficial Owner کے بٹن پر Add/Modify کی آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ایک نئی سکرین کھُل جائے گی جہاں پر Beneficial Owner سے متعلق ڈیٹا کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔

دُبئی اکانومی پر اگر کوئی شخص بزنس رجسٹریشن اور لائسنسنگ ٹرانزیکشن کروائے گا تو ٹرانزیکشن کے پیمنٹ واؤچر کے جاری ہونے سے پہلے بینفیشل اونر ڈیٹا پر ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے خود کار طور پر اطلاع دی جائے گی۔ اس ٹیکسٹ میسج میں دیئے گئے لنک پر کلک کر کے بینیفیشل اونر ڈیٹا کا اندراج کر سکتے ہیں۔ جو کاروباری مالکان اپنے لائسنس کی خود کار تجدید کے لیے 6969 پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے درخواست دے رہے ہیں انہیں بھی بینفیشل اونر رجسٹریشن کا لنک موصول ہو جائے گا۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں