دبئی ؛ بیوی کو شوہر کا فون نمبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

خاتون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شوہر کا فون نمبر پوسٹ کرکے رازداری کی خلاف ورزی پر ڈھائی ہزار درہم جرمانہ

Sajid Ali ساجد علی منگل 12 اکتوبر 2021 10:48

دبئی ؛ بیوی کو شوہر کا فون نمبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 12 اکتوبر 2021ء ) دبئی میں بیوی کو شوہر کا فون نمبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا ، خاتون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شوہر کا فون نمبر پوسٹ کر کے رازداری کی خلاف ورزی پر ڈھائی ہزار درہم جرمانہ کردیا گیا ، 40 سالہ اماراتی گھریلو خاتون نے اس سال جنوری میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ذاتی بات چیت کی تصاویر اور اس کا فون نمبر شائع کیا تھا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں ایک خاتون خانہ کو انسٹاگرام پر شوہر کا موبائل نمبر شائع کرنے پر مقدمے کا سامنا ہے ، جہاں گھریلو خاتون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے شوہر کا فون نمبر پوسٹ کر کے اس کی رازداری کی خلاف ورزی پر ڈھائی ہزار درہم جرمانہ کیا گیا ہے ، خاتون پر سوشل میڈیا پر ان کے گھر کی تصاویر شائع کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

(جاری ہے)

دبئی کورٹ کی ایک عدالت سے معلوم ہوا ہے کہ 40 سالہ اماراتی گھریلو خاتون نے اس سال جنوری میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ذاتی بات چیت کی تصاویر اور اس کا فون نمبر شائع کیا ، اس کے شوہر نے اس واقعے کی اطلاع دبئی پولیس اسٹیشن کو دی اور دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی نے اس کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے تاہم خاتون خانہ نے کمرہ عدالت میں الزامات کی تردید کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران گھریلو خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ دبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں تھی اور اپنی بہنوں کے ساتھ خاندانی مسئلہ حل کرنے کے بارے میں بات کر رہی تھی ، اس دوران میں ان کے ساتھ واٹس ایپ پر بات کر رہی تھی ، میں نے اپنے بچوں کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں میری اور میرے شوہر کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی تھی۔                      

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں