معروف بھارتی بلاگر دبئی کے اپنے گھر میں مردہ پائی گئی

ساؤتھ انڈین سوشل میڈیا اسٹار ریفا مہنو کی عمر صرف 20 سال تھی‘ موت کی وجوہات سامنے نہ آسکیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 مارچ 2022 12:36

معروف بھارتی بلاگر دبئی کے اپنے گھر میں مردہ پائی گئی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مارچ 2022ء ) مشہور ہندوستانی بلاگر دبئی کے اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ، ساؤتھ انڈین ملایالی سوشل میڈیا اسٹار ریفا مہنو کی عمر صرف 20 سال تھی ۔ یو اے ای میڈیا کے مطابق ایک خاتون ساؤتھ انڈین بلاگر ریفا مہنو دبئی میں انتقال کرگئی ہے ، جس کے دوستوں اور ساتھی انفلوانسرز میں شامل الفالا ونوج خان نے تصدیق کی کہ یہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ مقبول سوشل میڈیا اسٹار ریفا مہنو ہے جو منگل کو الجافلیہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ، مہنو کے پسماندگان میں اس کا دو سالہ بیٹا اور شوہر مہناز ہیں جو اس وقت دبئی میں ہیں ۔

ہندوستانی سماجی کارکن اشرف تھاماراسری نے کہا کہ اس کی لاش کو کیرالہ میں اس کے آبائی شہر واپس بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں ، ہم دبئی پولیس کی فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں ، امید ہے کہ آج شام تک لاش کو وطن واپس پہنچا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملایالی سوشل میڈیا کی مشہور خاتون شخصیت کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے ، اس نے ایک YouTube چینل بھی چلایا جہاں اس کے 1 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر تھے ، اس کے شوہر مہناز بھی سوشل میڈیا انفلوانسر ہیں ، ایک ساتھ اس جوڑے نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھانے اور فیشن کے بارے میں اثر انگیز مواد تخلیق کیا ، ابھی صرف تین دن پہلے ہی انہوں نے دبئی میں ایک ساؤتھ انڈین ریسٹورنٹ کے بارے میں ایک انسٹاگرام ریل بھی شیئر کی تھی ۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے 90 لاکھ سے زائد غیر ملکی مقیم ہیں جن میں سے بھارتی 25 لاکھ جب کہ پاکستانی 16 لاکھ کی گنتی کے ساتھ سرفہرست ہیں ، اس کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک کے بھی لاکھوں باشندے آباد ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں