متحدہ عرب امارات کا موسم ٹھنڈا ہوگیا

دبئی میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 ستمبر 2022 16:36

متحدہ عرب امارات کا موسم ٹھنڈا ہوگیا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 ستمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے آخر میں سرد موسم اور نمی کی پیشگوئی کی گئی ہے اور دبئی میں اگلے ہفتے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے پیش گوئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رات کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، موسم عام طور پر معتدل اور بعض اوقات جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔

این سی ایم نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے، ابوظہبی میں ہفتہ کو درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہفتہ کو ملک کا گرم ترین حصہ گیسیورا ہو گا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، اسی دن متحدہ عرب امارات میں سب سے سرد مقام میزیرا ہوگا جہاں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کو سب سے زیادہ گرم موسم العین میں ہوگا جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے اور سب سے سرد حصہ میزایرا رہے گا جہاں ایک بار پھر درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، اسی دن دبئی میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ابوظہبی میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ Razeen میں پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا، جب یہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا لیکن دبئی اسی دن ملک کا سرد ترین حصہ ہوگا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا تاہم دبئی میں منگل کو بھی سب سے کم درجہ حرارت رہے گا اور یہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دن سب سے زیادہ درجہ حرارت سویہان، العین، رازین، القوا، گیسیورا اور میزیرا میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں