دبئی میں دنیا کی نایاب سپر کاروں کی نیلامی کا اعلان

ہزاروں کروڑ پتی افراد کی دبئی منتقلی کے ساتھ ہی ملک میں لگژری کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوگا

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 فروری 2024 14:22

دبئی میں دنیا کی نایاب سپر کاروں کی نیلامی کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2024ء ) اعلیٰ ترین برانڈز کی دنیا کی نایاب ترین سپر کاریں اگلے ماہ دبئی میں نیلام کی جائیں گی، جس میں دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی 1935ء کی بوگاٹی بھی شامل ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا کی اعلیٰ لگژری کاروں کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، 2023ء اور 2024ء میں ہزاروں کروڑ پتی افراد کی دبئی میں منتقلی کے ساتھ ہی ملک میں الٹرا لگژری کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوگا، Bugatti Rimac کے سی ای او میٹ ریمیک نے بتایا کہ ان کے صارفین اپنے خاندانوں کو یو اے ای منتقل کر رہے ہیں کیوں کہ حفاظت اور تحفظ کی وجہ سے عیش و آرام سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہ بہترین جگہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کار نیلام گھر RM Sotheby's کی جانب سے 9 مارچ کو سپر کاروں کی اپنی افتتاحی دبئی نیلامی منعقد کی جائے گی، جس میں 2023 Aston Martin Valkyrie کی نمائش ہوگی جس کی تخمینہ قیمت 2.9 ملین ڈالر سے 3.3 ملین ڈالر کے درمیان ہے، Aston Martin Valkyrie کو پہلی بار دبئی میں نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، یہ انتہائی کم استعمال شدہ ایک مالک کی ملکیت میں رہنے والی گاڑی Scintilla سلور رنگ میں پیش کی گئی ہے، اسی طرح ایرک کوکس کی 1935ء کی بگاٹی ٹائپ 57 اٹلانٹک ریکریشن بھی دبئی میں نیلام کی جائے گی، جنگ سے پہلے کی سب سے مشہور کاروں میں سے ایک ہے، جو 2.57 ملین درہم سے 3.3 ملین درہم کے درمیان فروخت ہونے کا تخمینہ ہے۔

(جاری ہے)


McLaren کے شوقین افراد کے لیے RM Sotheby's نے کہا ہے کہ 2014ء کی Mclaren P1 دبئی میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گا جو Harissa Red پر مرکری کے پرکشش رنگوں کے امتزاج کی ایک عمدہ مثال ہے، جس کی تخمینہ قیمت 2.93 ملین درہم سے 3.67 ملین درہم کے درمیان ہے، اس کے علاوہ 2022 Ferrari 812 Competizione بھی اگلے ماہ دبئی میں فیراری کے شائقین کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گا۔


معلوم ہوا ہے کہ 2017 Lamborghini Centenario LP770-4 Coupé جو کمپنی کے بانی Ferruccio Lamborghini کی صد سالہ یاد میں بنائی گئی صرف 20 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی بھی دبئی میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی، جس ایک گرج دار 6.5 لیٹر V12 کے ذریعے تقویت یافتہ سات اسپیڈ خودکار گیئر باکس ہے، یہ پہلی لیمبورگینی تھی جس میں جدید ترین ریئر وہیل سٹیئرنگ کی خصوصیت متعارف کروائی گئی تھی، اس کی فروخت کا تخمینہ 7.34 ملین درہم سے 9.175 ملین درہم کے درمیان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ تین میں سے ایک Koenigsegg Agera RSR خصوصی طور پر جاپانی مارکیٹ کے لیے بنائی گئی کار بھی دبئی میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی، یہ سپر کار 1 ہزار 160 ہارس پاور کے لیے 5.0 لیٹر V8 سے تقویت یافتہ اور سات اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کی حامل ہے، اس گاڑی کی 10.2 ملین درہم سے 12.5 ملین درہم کے درمیان فروخت کا تخمینہ ہے۔


دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں