متحدہ عرب امارات کی ریاست نے ماہ رمضان کے دوران ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا

منگل 23 مئی 2017 11:47

متحدہ عرب امارات کی ریاست نے ماہ رمضان کے دوران ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا
عجمان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ عجمان پولیس نے ماہ رمضان کے آغاز 27 مئی سے ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے میں کمی کا اعلان کردیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق جرمانوں میں یہ کمی 50 فیصد تک ہوگی ۔ 
جرمانے میں کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟
عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ جرمانوں میں کمی رمضان کے آغاز 27 مئی سے شروع ہوگی اور24 جون رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔

 
۰جرمانے میں ڈسکاؤنٹ سے استفادہ وہ ڈرائیورز بھی حاصل کرسکتے ہیں جنہوں نے 21 مئی سے قبل ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

عجمان پولیس کی اس پیشکش سے کون ڈرائیورز فائدہ حاصل نہیں کرسکتے؟
۰ وہ ڈرائیور جو کہ ریڈ سگلنل کراس کرنے کے جرم میں ملوث ہوں گے
۰ وہ ڈرائیورز جو کہ بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں ملوث ہوں گے 
۰ وہ تمام گاڑیاں جن کے مالکان نے ان پر اسپیڈ کی رفتار زیادہ کرنے کی غرض سے ایکسلیٹر لگایا ہواوراس سے گاڑی سے شور پیدا ہوا ہو اوروہ موحولیاتی آلودگی کا باعث بنے ۔

(جاری ہے)


ڈسکاؤنٹ جرمانے کی رقم کیسے ادا کی جائے؟
عجمان پولیس کی سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے رقم ادا کی جاسکتی ہے اور ڈسکاؤنٹ میں کمی کی پیشکش حاصل کی جاسکتی ہے۔ 
عجمان کے حکام کا یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ تمام افراد اپنے جمع کیے ہوئے سابقہ جرمانے ادا کرسکیں اور ان کے چہرے پر خوشی آسکے ۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں