اماراتی پولیس نے مالی مسائل سے تنگ غیرملکی کو خود کشی سے بچالیا

پولیس نے ایشیائی باشندے کی شیخ خلیفہ پل سے چلانگ لگانے کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو شیئر کردی

Sajid Ali ساجد علی منگل 13 دسمبر 2022 08:36

اماراتی پولیس نے مالی مسائل سے تنگ غیرملکی کو خود کشی سے بچالیا
عجمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں عجمان پولیس نے ایک شخص کو مالی مشکلات کے باعث موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق عجمان پولیس امارات میں پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئی، عجمان پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز بریگیڈیئر جنرل عبداللہ سیف المطروشی نے بتایا کہ آپریشن روم کو یہ اطلاع ملی کہ ایک ایشیائی شہری شیخ خلیفہ پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری طور پر فوجداری تحقیقاتی ٹیم اور پولیس ریسکیو آپریشن کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔


پولیس کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اتھارٹی نے مداخلت کی، مکالمہ شروع کیا اور غیرملکی کو بروقت پل سے چھلانگ لگانے سے روک دیا، جو پل کے کنارے بیٹھا تھا جب پولیس کے ثالثوں نے اس سے بات کی اور اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ انتہائی قدم نہ اٹھائے، جیسے ہی ایک پولیس افسر نے اسے بات چیت میں مشغول کیا تو دوسرے اہلکار نے اس شخص کو پیچھے سے پکڑ لیا اور 2 دیگر اہلکار اسے خطرے کی جگہ سے دور لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز نے کہا کہ نوجوان کو حمیدیہ تھانے منتقل کیا گیا اور تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ شخص شدید مالی مشکلات سے گزر رہا تھا جس پر اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اس کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا گیا جس میں ایشیائی شخص کو ذہنی طور پر مستحکم پایا گیا اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھا، اس کے بعد اس کا کیس کمیونٹی پولیس کے پاس اس کے قرض کے مسائل اور دیگر مالی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کے لیے بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں