متحدہ عرب امارات کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آتشزدگی سے ڈپارٹمنٹل سٹور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 23 اگست 2023 10:22

متحدہ عرب امارات کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی
عجمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اگست 2023ء ) متحدہ عرب امارات کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈپارٹمنٹل سٹور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق عجمان کے ایک مشہور ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی سٹی فلاش نامی ڈپارٹمنٹل اسٹور کو اپنی پلیٹ میں لے لیا، الجرف میں چائنا مال کے سامنے واقع سٹور میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے سے سٹور مکمل طور پر جل گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ اسٹور خود کو اماراتی پروجیکٹ کہتا ہے اور گھر کی سجاوٹ سے لے کر کچن کے لوازمات اور زیورات تک ہر چیز فروخت کرتا ہے، یہ خریداروں میں مقبول ہے، بہت سے لوگ اس کی سستی قیمتوں کی تعریف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل عجمان میں ہی ایک رہائشی ٹاور کو زبردست آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کے نتیجے میں 16 فلیٹس جل گئے یہ آگ شیخ خلیفہ بن زید اسٹریٹ پر واقع النعیمیہ کے علاقے میں ایک 15 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی کیوں کہ حکام نے بروقت رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا۔

پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر عبداللہ سیف المطروشی نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں 16 اپارٹمنٹس جل گئے اور 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے عمارت کو ٹھنڈا کرکے طریقہ کار پر عمل کیا، رہائشی عمارتوں میں حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ان تمام چیزوں سے محتاط رہیں جو خاص طور پر رہائشی عمارتوں میں آگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں