عجمان کے رہائشی ٹاور کو زبردست آگ نے لپیٹ میں لے لیا

16 فلیٹس جل گئے‘ حکام نے رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لینے والی آگ پر قابو پالیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 12 اگست 2023 10:58

عجمان کے رہائشی ٹاور کو زبردست آگ نے لپیٹ میں لے لیا
عجمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اگست 2023ء ) عجمان کے رہائشی ٹاور کو زبردست آگ نے لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 16 فلیٹس جل گئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق عجمان میں ایک درمیانے درجے کی رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لینے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، یہ آگ شیخ خلیفہ بن زید اسٹریٹ پر واقع النعیمیہ کے علاقے میں ایک 15 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی، جس میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور حکام نے رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا۔

پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر عبداللہ سیف المطروشی نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں 16 اپارٹمنٹس جل گئے اور 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے عمارت کو ٹھنڈا کرکے طریقہ کار پر عمل کیا۔

عجمان پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے عمارت کو لپیٹ میں لے رہے ہیں، عمارت کا بیرونی حصہ جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ حکام نے آگ بجھائی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز نے عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ رہائشی عمارتوں میں حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ان تمام چیزوں سے محتاط رہیں جو خاص طور پر رہائشی عمارتوں میں آگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں