دُبئی: پٹرول پمپ پر کار میں آگ بھڑک اُٹھی

کار میں سوار اماراتی خاتون اور مرد بال بال بچ گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 18 دسمبر 2018 11:48

دُبئی: پٹرول پمپ پر کار میں آگ بھڑک اُٹھی
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2018ء ) المادام کے علاقے نزوا میں واقع ایک پٹرول اسٹیشن پر اُس وقت سنگین صورتِ حال پیدا ہو گئی جب پٹرول بھروانے کی خاطر کھڑی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ گاڑی میں اس وقت ایک اماراتی مرد ڈرائیور اور خاتون بھی سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق اس گاڑی میں پٹرول بھرا جا رہا تھا کہ اچانک پٹرول بھرنے والا ملازم اُس وقت پریشان ہو گیا جب اُس نے پٹرول بھرنے کے لیے ٹینک کا ڈھکن کھولا تو اُس میں سے دُھواں نکلتا دکھائی دِیا۔

تاہم اس دوران ملازم نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو خبردار کر دیا تھا، جس پر مرد ڈرائیور نے گاڑی کا سوئچ فوری طور پر آف کر کے اُسے پٹرول پمپ سے کچھ دُور دھکیل دیا اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

اچانک ٹینک میں شعلہ بھڑکا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یوں آناً فاناً گاڑی جل کر پنجر کا ڈھیر بن گئی۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گاڑی میں لگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اگر اس میں چند لمحوں کی بھی دیری ہو جاتی ہو شاید یہ دونوں مرد اور خواتین کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

دونوں نہ صر ف بروقت باہر آئے، بلکہ مرد نے ہمت کر کے گاڑی کو پرے بھی دھکیل دیا۔ اگر گاڑی پٹرول ڈسنپسر کے قریب شعلوں کی لپیٹ میں آ جاتی تو اس سے ہولناک تباہی ہو سکتی ہے، اور وہاں پٹرول بھروانے کی غرض سے موجود دیگر افراد اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں