جی سی سی کا برطانیہ سے خلیجی شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

خلیجی ممالک کے سفیروں نے برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل سے ملاقات میں ملک میں بار بار جی سی سی شہریوں کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ واقعات پر خدشات کا اظہار کیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 26 اگست 2022 17:12

جی سی سی کا برطانیہ سے خلیجی شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 اگست 2022ء ) برطانیہ میں جی سی سی کے سفیروں نے ملک میں خلیجی شہریوں کو نشانہ بنانے والے بار بار پیش آنے والے مجرمانہ واقعات پر سیکورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔ عرب نیوز کے مطابق برطانیہ میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے سفیروں نے لندن میں برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے ساتھ ملاقات کے دوران خلیجی سیاحوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر خلیجی سفیروں کی جانب سے برطانیہ میں بار بار خلیجی شہریوں کو نشانہ بنانے مجرمانہ واقعات کے پر سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا کیوں کہ تازہ ترین واقعے میں اس ہفتے کے اوائل میں وسطی لندن میں بوگاٹی چلانے والے ایک کویتی شخص پر اسکوٹر پر سوار چوروں نے حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے جی سی سی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں بشمول سیکورٹی میں تعاون بڑھانے کے لیے برطانیہ کی حکومت کی دلچسپی کا اعادہ کیا اور کہا کہ برطانوی حکام جرائم کی اطلاعات پر ردعمل کی شرح اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ لندن میں بحرین کے سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں سفیروں نے خلیجی ممالک اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، سفیروں نے برطانیہ کے جی سی سی کے شہریوں کو داخلے کے ویزوں سے مستثنیٰ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اگلے سال سے شروع ہونے والے نئے الیکٹرانک سفری اجازت نامے کو "ETA" کے نام سے نافذ کرنے کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں