مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ میاں نواز شریف

قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف نے فرانس دورے کی دعوت قبول کرلی۔ سردار ظہور اقبال

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن منگل 20 جون 2023 13:11

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ میاں نواز شریف
لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے ایک وفد نے قائد پاکستان مسلم لیگ میاں نواز سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فرانس اور یورپ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے سے بات ہوئی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے میاں نواز شریف کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد بھی دی اور مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے پارٹی کے لئے خدمات کا ذکر کیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے ،جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں،


مسلم لیگ ن کے وفد نے میاں نواز شریف کو فرانس کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے بخوشی قبول کی ، سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف فرانس دورے کی تاریخ دیں گے ، فرانس میں مسلم لیگ ن کا تاریخی کنونشن رکھا جائے گا۔

جس میں یورپ بھر سے مسلم لیگی شرکت کریں گے۔ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے فرانس کے وفد کی قیادت صدر میاں محمد حنیف نے کی، وفد میں سینئر راہنما سردار ظہور اقبال، طلعت چوہان، یوتھ ونگ کے صدر خان اصغر اور دیگر بھی شامل تھے۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں