نوازشریف کو سفر کرنے میں مشکل ہوگی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا

پلیٹ لیٹس سے متعلق نوازشریف کا علاج مستقل جاری ہے، نوازشریف کا برطانیہ میں قیام تک علاج جاری رہے گا، معالج ڈاکٹر اشرف چوہان کی لندن میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اکتوبر 2023 19:31

نوازشریف کو سفر کرنے میں مشکل ہوگی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اکتوبر 2023ء) قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سفر کرنے میں مشکل ہوگی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، نوازشریف کا برطانیہ میں قیام تک علاج جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ کے معالج ڈاکٹر اشرف چوہان نے نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سفر کیلئے نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈاکٹر اشرف چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت کو اب بھی مسائل درپیش ہیں، نوازشریف کو سفر کرنے میں مشکل ہوگی زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے طبی معائنہ کے بعد ابھی ایک دوا تجویز کی ہے، نوازشریف کی واپسی کنفرم ہے جو بھی ہوگا ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں، پلیٹ لیٹس سے متعلق نوازشریف کا علاج مستقل جاری ہے، نوازشریف کا برطانیہ میں قیام تک علاج جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے سفر کو آرام دہ بنانے کی کوشش ہے، نوازشریف کے ساتھ واپس وطن جاؤں گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے دفتر میں صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دفتر میں آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا۔ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، معاشرے میں صحافت کا اہم مقام ہے عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت ، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، تنقید برائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے۔

مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں مظاہروں سے 4سال میں کیا فائدہ ہوا، مظاہر ہ کرنا ہے تو پاکستان میں جاکر کریں۔

لندن میں شائع ہونے والی مزید خبریں