انسانیت کے خلاف جرائم ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا نئے ایرانی صدر سے تحقیقات کا مطالبہ

ایران میں مرتکب جرائم کے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایک غیر جانب دار میکانزم بنایا جائے،بیان

اتوار 20 جون 2021 12:40

انسانیت کے خلاف جرائم ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا نئے ایرانی صدر سے تحقیقات کا مطالبہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ ابراہیم رئیسی کی جانب سے ایران میں مرتکب جرائم کے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایک غیر جانب دار میکانزم بنایا جائے۔تنظیم کے مطابق رئیسی نے ایران میں 2019 کے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکڑوں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کو سپورٹ کیا تھا۔ مزید یہ کہ عدلیہ کی سربراہی کی مدت میں رئیسی نے انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

متعلقہ عنوان :

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں