امریکا میں پاکستان کے قیمتی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا بھی حتمی فیصلہ

نگران وفاقی حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردیے ، ہوٹل کی نیلامی کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی پیشکش طلب کرلی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 ستمبر 2023 22:00

امریکا میں پاکستان کے قیمتی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا بھی حتمی فیصلہ
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2023ء ) امریکا میں پاکستان کے قیمتی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا بھی حتمی فیصلہ، نگران وفاقی حکومت نے ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے مہنگے ترین اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نگران وفاقی حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردیے جس کے تحت ہوٹل کی نیلامی کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی پیشکش طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کیلئے نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرلی ہیں، فنانشل ایڈوائزری کیلئے دلچسپی رکھنے والی فرمز سے 9 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے ہوائی سفر کے لئے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے، وزارت نجکاری کے زیرنگرانی پی آئی اے کی نجکاری جلد تکمیل تک پہنچائی جائے۔

یاد رہے 11 ستمبر 2023ء کی جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو اندرون بیرون ملک جانے والی تیس سے زائد پروازیں معطل ہونے کا خدشہ ہے، رقم فوری نہ ملنے کی صورت 15طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کو قرض، سود اور لیز، پروزوں کی ادائیگیوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو فوری طور پر 20 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں میں فیول ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، اور لیز پر طیاروں کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

دو دنوں میں فنڈز نہ ملے تو فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوجائے گا۔وزارت ہوابازی کے مطابق پی آئی اے کی تنظیم نو پیچیدہ عمل ہے، جس کو مکمل کرنے میں ایک سال درکار ہے۔تنظیم نو کے دوران پی آئی اے کا آپریشنل رہنا اشد ضروری ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اپنی تاریخ کا بلند ترین ریونیو کما رہا ہے۔ حکومت کے تعاون سے بینکوں سے قرض کے حصول کیلئے اقدامات کرلئے ہیں،فنڈز جاری ہوتے ہی طیاروں کے پروزوں، انجن اور سود سے متعلق ادائیگیاں کی جائیں گی۔

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں