"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"

امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک سمیت کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 اپریل 2024 20:39

"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2024ء) "30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"، امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک سمیت کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعہ کی صبح کو امریکا کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ رائٹرز کے مطابق نیویارک شہر سمیت، شمالی پنسلوینیا اور ریاست نیو جرسی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں خاص کر نیویارک شہر میں بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے جب زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہو، اسی وجہ سے جمعہ کی صبح کو آنے والا زلزلہ شہریوں کیلئے حیرت کا باعث بنا۔ شہریوں کے مطابق جمعہ کی صبح کو 30 سیکنڈز تک زمین بری طرح لرزتی رہی۔ جبکہ نیو یارک کی بلند و بالا عمارتیں بھی لرز گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز وائٹ ہاوس نیو جرسی کا علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

نیو یارک میں شائع ہونے والی مزید خبریں