Open Menu

Sahih Muslim Hadith 171 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 171 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 171 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Faith. You can read the original Sahih Muslim 171 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 171
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Faith
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 171 in Urdu

Read Hadith 171 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Faith of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 171 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی آدمی مؤمن نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی یا ہمسایہ کیلئے وہی نہ چاہے جو اپنے لئے چاہتا ہے۔

Sahih Muslim Hadith 171 in Arabic

Read Hadith 171 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Faith of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 171.

وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، " لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ ، حَتَّى يُحِبَّ لِجَارِهِ ، أَوَ قَالَ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 171?

Imam Muslim narrated Hadith 171 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 171?

Hadith 171 of Sahih Muslim discusses about the Faith.

Where can we read the complete Hadith 171 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 171 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Faith

حدیث نمبر 439

‏‏‏‏ مسروق سے روایت ہے، میں تکیہ لگائے ہوئے تھا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس۔ انہوں نے کہا: اے ابوعائشہ (یہ کنیت ہے مسروق کی) کہ تین باتیں ہیں جو کوئی ان کا قائل ہو اس نے بڑا جھوٹ باندھا اللہ پر۔ میں نے کہا: وہ تین باتیں کون سی ہیں؟ انہوں نے کہا: (ایک یہ ہے) جو کوئی سمجھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 374

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان سمٹ کر مدینہ میں اس طرح سے آ جائے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں سما جاتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 219

‏‏‏‏ ابوعثمان (نہدی عبدالرحمٰن بن مل) سے روایت ہے جب زیاد کا دعویٰ کیا گیا تو ابوبکرہ سے ملا، (زیاد ان کا مادری بھائی تھا) اور میں نے کہا: تم نے یہ کیا کیا (یعنی تمہارے بھائی نے) میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے میرے کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 506

‏‏‏‏ سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ اور سیدنا زہیر بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ دونوں نے کہا جب یہ آیت اتری: «وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ» ڈرا تو اپنے نزدیکی ناتے والوں کو تو رسول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ کے ایک پتھر پر گئے اور سب سے اونچے پتھر پر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 246

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: آدمی اور شرک اور کفر کے بیچ میں نماز کا ترک ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 427

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے راویت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کعبہ کے پاس ایک شخص کو دیکھا۔ جو گندم رنگ کا تھا اس کے بال لٹکے ہوئے تھے، دونوں ہاتھ دو آدمیوں کے مونڈھوں پر رکھے تھا اور اس کے سر میں سے پانی بہہ رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ عیسیٰ علیہ السلام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 441

‏‏‏‏ مسروق سے روایت ہے، میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا ہے، انہوں نے کہا: سبحان اللہ! میرے روئیں کھڑے ہو گئے (اس بات کے سننے سے) اور بیان کیا حدیث کو اسی طرح لیکن روایت داؤد کی (جو اوپر گزری) بڑی اور پوری ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 301

‏‏‏‏ گزشتہ سند کے علاوہ راوی تین سندوں سے بیان کرتے ہیں شعبہ سے یہی حدیث۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 130

‏‏‏‏ ابومالک سے روایت ہے کہ اس نے سنا اپنے باپ سے، کہا: سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس شخص نے «لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ» کہا اور انکار کیا ان چیزوں کا جن کو پوجتے ہیں سوائے اللہ کے (آدمی ہوں یا جن، اوتار، جھاڑ، پہاڑ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 323

‏‏‏‏ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: کیا آپ سمجھتے ہیں جاہلیت کے زمانے میں جو میں نے عبادت کے کام کئے (یعنی نیک سمجھ کر گناہ سے نکلنے کے لئے) ان کا کچھ ثواب مجھ کو ملے گا (یعنی کفر کے زمانے کے نیک کام بیکار تو نہ جائیں گے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 410

‏‏‏‏ یحییٰ بن ابی کثیر اسی سند سے بیان کرتے ہیں کہ وہ بیٹھے ہوئے تھے ایک تختہ پر آسمان و زمین کے درمیان۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 469

‏‏‏‏ ابوالزبیر نے سنا سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے۔ ان سے پوچھا گیا: لوگوں کے آنے کا حال قیامت کے دن۔ انہوں نے کہا۔ ہم آئیں گے قیامت کے دن اس طرح سے دیکھ یعنی یہ اوپر سب آدمیوں کے، پھر بلائی جائیں گی امتیں اپنے اپنے بتوں اور معبودوں کے ساتھ پہلی امت پھر دوسری امت بعد اس کے ہمارا پروردگار آئے گا اور فرمائے گا: تم کس کو دیکھ رہے ہو؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 388

‏‏‏‏ مختلف سندوں سے صالح بن صالح یہ حدیث اسی طرح روایت کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 453

‏‏‏‏ ہمام بن منبہ سے روایت ہے، یہ وہ حدیثیں ہیں جو بیان کیں، ہم سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور بیان کیا کئی حدیثوں کو، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے کم درجے کا جنتی تم میں جو ہو گا اس سے کہا جائے گا: آرزو کر، وہ آرزو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 405

‏‏‏‏ اس روایت میں یوں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل کانپ رہا تھا۔ اور اس میں یہ ذکر نہیں کہ سب سے پہلے جو وحی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر شروع ہوئی وہ سچا خواب تھا اور پہلی روایت کی طرح اس میں یہ ہے کہ اللہ کی قسم! اللہ آپ کو کبھی رسوا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 148

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے سواری پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ!، انہوں نے کہا، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور فرمانبردار ہوں آپ کا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 407

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے وحی کے متعلق جب موقوف ہو گئی تھی پس میں جا رہا تھا کہ (باقی الفاظ جو اوپر گزرے) ہیں میں سہم گیا اور جھکا زمین کی طرف۔ باقی جو اوپر گزرا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 475

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو اکھٹا کرے گا۔ پھر وہ کوشش کریں گے اس مصیبت کو دور کرنے کی۔ یا ان کے دل میں اللہ اس کا فکر ڈالے گا۔ وہ کہیں گے: اگر ہم کسی کی سفارش کروائیں اپنے مالک کے پاس یہاں سے آرام پانے کو بہتر ہے اور آئیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 490

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کعب احبار سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کے لیے ایک دعا ہوتی ہے جس کو وہ مانگتا ہے۔ میرا ارادہ ہے بشرطیکہ اللہ چاہے میں اس دعا کو چھپا رکھوں اپنی امت کی شفاعت کے لیے قیامت کے دن۔ کعب نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: تم نے یہ سنا ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 533

‏‏‏‏ دوسری روایت کا بیان وہی ہے جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے کہ تم اس دن اور لوگوں کے سامنے ایسے ہو جیسے ایک سفید بال کالے بیل میں یا ایک سیاہ بال سفید بیل میں۔ اور گدھے کے پاؤں کے نشان کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے