Open Menu

Sahih Muslim Hadith 2001 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 2001 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2001 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Prayer - Friday. You can read the original Sahih Muslim 2001 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2001
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Prayer - Friday
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 2001 in Urdu

Read Hadith 2001 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2001 Urdu Translation.

‏‏‏‏ کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے اور ام حکیم کا بیٹا عبدالرحمٰن بیٹھے بیٹھے خطبہ پڑھتا تھا تو انہوں نے کہا اس خبیث کو دیکھو کہ بیٹھے ہوئے خطبہ پڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا» اور جب دیکھتے ہیں کسی تجارت یا کھیل کو تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور تجھ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔

Sahih Muslim Hadith 2001 in Arabic

Read Hadith 2001 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2001.

وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ أم الحكم يخطب قاعدا ، فقال : " انْظُرُوا إِلَى هَذَا الْخَبِيثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا ، وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى : وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11 " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 2001?

Imam Muslim narrated Hadith 2001 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 2001?

Hadith 2001 of Sahih Muslim discusses about the Prayer - Friday.

Where can we read the complete Hadith 2001 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 2001 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Prayer - Friday

حدیث نمبر 2029

‏‏‏‏ مسلم رحمہ اللہ نے فرمایا: یہی روایت کی مجھ سے قتیبہ نے، ان سے ابوعوانہ نے، ان سے ابراہیم نے اسی اسناد سے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1984

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ہر دروازہ پر مسجد کے دروازوں میں سے فرشتے لکھتے ہیں کہ فلاں سب سے پہلے آیا اس کے بعد وہ، اس کے بعد وہ، پھر جب امام منبر پر بیٹتا ہے سب فرشتے اعمال نامے لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ آ کر سننے لگتے ہیں ہیں۔ اور جو اول ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2032

‏‏‏‏ سیدنا سفیان رضی اللہ عنہ سے اس سند سے بھی مذکورہ روایت آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2016

‏‏‏‏ عمارہ بن رؤیبہ نے بشر، مروان کے بیٹے کو دیکھا کہ منبر پر دونوں ہاتھ اٹھائے ہے (یعنی دعا کے لئے) تو کہا کہ اللہ خراب کرے ان دونوں ہاتھوں کو میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور اشارہ کیا اپنے کلمہ کی انگلی سے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2024

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: سلیک آئے جمعہ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور وہ آ کر بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سلیک! اٹھو اور دو رکعت پڑھ لو، اور مختصر پڑھ لو، پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی آئے جمعہ کے دن اور امام خطبہ پڑھتا ہو تو ضروری ہے دو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1960

‏‏‏‏ عبدالرحمٰن بن ابوسعید خدری نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر جوان کو جمعہ کے دن نہانا اور مسواک کرنا ہے اور تھوڑی خوشبو لگا لے جتنی ہو سکے۔ مگر بکیر نے عبدالرحمٰن کا ذکر نہیں کیا اور خوشبو کے بارے میں کہا: اگرچہ عورت کی خوشبو ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1979

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سب سے آخری ہیں (دنیا میں) اور سب سے پہلے ہوں گے قیامت کے دن۔ اسی کے مثل۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2007

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھتے تھے لوگوں پر اور ان لفظوں سے اس کی حمد و ثناء کرتے تھے، جو اس کی درگاہ کے لائق ہیں، پھر فرماتے تھے: «مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلاَ مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلاَ هَادِىَ لَهُ وَخَيْرُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ» جس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1956

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک دن جمعہ کا خطبہ لوگوں میں پڑھتے تھے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ آئے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حال ہو گا ان لوگوں کا جو اذان کے بعد دیر لگاتے ہیں۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین! جب میں نے اذان سنی تو اور کچھ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2040

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفلوں کو بیان کیا اور کہا کہ جمعہ کے بعد کچھ نہ پڑھتے تھے جب تک گھر نہ لوٹ آتے پھر گھر میں دو رکعت پڑھتے۔ یحییٰ نے کہا کہ مجھے خیال گزرتا ہے کہ میں نے پڑھا ہے (یعنی امام مالک رحمہ اللہ کے روبرو قرأت حدیث کے وقت) پھر ان کو ضرور پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2000

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر وعظ کر رہے تھے کہ ایک قافلہ مدینہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اس کی طرف بڑھے یہاں تک کہ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے ان میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے تو یہ آیت نازل ہوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1974

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا اور اس میں یہ نہیں کہا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2038

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم میں سے بعد جمعہ کے نماز پڑھے تو چار رکعت پڑھ لے۔ اور جریر کی روایت میں «منکم» یعنی تم میں سے کا لفظ نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1961

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ذکر کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ غسل جمعہ کے باب میں تھا۔ تو طاؤس نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ لگائے خوشبو یا تیل اگر اس کی گھر والی کے پاس ہو تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں یہ نہیں جانتا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2012

‏‏‏‏ عمرو کی بہن رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے سوره «ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر یاد کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں منبر پر پڑھا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2025

‏‏‏‏ حمید بن ہلال نے کہا: ابورفاعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ایک مرد غریب (مسافر) اپنا دین دریافت کرنے کو آیا ہے، نہیں جانتا کہ اس کا دین کیا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1996

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کھڑے ہو کر پڑھتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے، اور جس نے تم سے کہا کہ بیٹھ کر پڑھتے، اس نے اللہ کی قسم!جھوٹ کہا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2015

‏‏‏‏ سیدہ ام ہشام رضی اللہ عنہا بنت حارثہ بن نعمان نے کہا کہ ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تنور ایک ہی تھا، دو برس یا ایک برس اور کچھ ماہ تک۔ اور نہیں سیکھا میں نے سورۂ ق کو مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ہر جمعہ میں منبر پر پڑھتے تھے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1953

‏‏‏‏ سالم نے اور عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہ دونوں صاحبزادے ہیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس روایت کے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1980

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سب کے پیچھے ہیں اور قیامت کے دن سب کے آگے ہو جانے والے ہیں اور ہم جنت میں سب سے پہلے داخل ہوں گے مگر اتنی بات البتہ ہے کہ ان لوگوں کو کتاب ہم سے پہلے ملی ہے اور ہم کو ان کے بعد۔ اور انہوں نے سچی بات میں اختلاف کیا۔ سو یہ جمعہ کا دن ..مکمل حدیث پڑھیئے