Open Menu

Sahih Muslim Hadith 2006 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 2006 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2006 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Prayer - Friday. You can read the original Sahih Muslim 2006 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2006
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Prayer - Friday
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 2006 in Urdu

Read Hadith 2006 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2006 Urdu Translation.

‏‏‏‏ جعفر بن محمد اپنے باپ سے اور وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور پھر اس کے بعد بلند آواز سے یہ فرمایا اور اوپر کی روایت کے مثل حدیث بیان کی۔

Sahih Muslim Hadith 2006 in Arabic

Read Hadith 2006 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Prayer - Friday of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2006.

وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : " كَانَتْ خُطْبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، يَحْمَدُ اللَّهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ ، ثُمَّ يَقُولُ عَلَى إِثْرِ ذَلِكَ ، وَقَدْ عَلَا صَوْتُهُ " ، ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 2006?

Imam Muslim narrated Hadith 2006 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 2006?

Hadith 2006 of Sahih Muslim discusses about the Prayer - Friday.

Where can we read the complete Hadith 2006 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 2006 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Prayer - Friday

حدیث نمبر 1998

‏‏‏‏ حصین اسی سند سے بیان کرتے ہیں اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے اور کھڑا ہونا بیان نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1960

‏‏‏‏ عبدالرحمٰن بن ابوسعید خدری نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر جوان کو جمعہ کے دن نہانا اور مسواک کرنا ہے اور تھوڑی خوشبو لگا لے جتنی ہو سکے۔ مگر بکیر نے عبدالرحمٰن کا ذکر نہیں کیا اور خوشبو کے بارے میں کہا: اگرچہ عورت کی خوشبو ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1955

‏‏‏‏ سیدنا سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے راوی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ پڑھتے تھے کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آئے (اور روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو پکارا کہ کون سا وقت ہے آنے کا (یعنی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2006

‏‏‏‏ جعفر بن محمد اپنے باپ سے اور وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اور پھر اس کے بعد بلند آواز سے یہ فرمایا اور اوپر کی روایت کے مثل حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2002

‏‏‏‏ حکم بن میناء سے سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرماتے تھے اپنے منبر کی لکڑیوں پر کہ لوگ جمعہ کو چھوڑ دینے سے باز آ جائیں، نہیں تو اللہ تعالٰی ان کے دلوں پر مہر کر دے گا کہ وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1976

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہتر ان دونوں میں کا، جن میں سورج نکلتا ہے جمعہ کا دن ہے کہ اسی میں آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی میں جنت میں گئے اور اسی میں وہاں سے نکلے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2028

‏‏‏‏ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں «‏‏‏‏سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى» اور «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھا کرتے تھے۔ اور جب جمعہ اور عید دونوں ایک دن میں ہوتیں تب بھی انہی دونوں سورتوں کو دونوں نمازوں میں پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2017

‏‏‏‏ حصین بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: میں نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا پھر باقی حدیث اسی طرح بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2019

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جیسے حماد نے کہا مگر دو رکعت کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1965

‏‏‏‏ سعید بن مسیب کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے ساتھی سے کہو، چپ رہو جمعہ کے دن جس وقت امام خطبہ پڑھتا ہو تو تم نے بھی ایک لغو بات کہی۔ (یعنی اشارہ سے چپ کرانا ضروری ہے اتنی بات بھی منع ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2005

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی نمازیں پڑھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ دونوں درمیانے ہوتے تھے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1958

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ لوگ باری باری آتے تھے اپنے گھروں سے اور مدینہ کے بلند محلوں سے اور عبائیں پہنی تھیں (اونٹوں کے بالوں کی) اور ان پر غبار پڑتا تھا اور بدبو نکلتی تھی۔ انہی میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا۔ اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2008

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ضماد مکہ میں آیا (ضماد ایک شخص کا نام ہے) اور وہ قبیلہ ازدشنؤہ میں سے تھا اور جنوں اور آسیب وغیرہ کو جھاڑتا تھا تو مکہ کے نادانوں سے سنا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مجنون ہیں (پناہ اللہ تعالیٰ کی) تو اس نے کہا: ذرا میں ان کو دیکھوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1986

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مثل اس کے بیان کیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد کے ہر دروازے پر ایک فرشتہ ہوتا ہے کہ وہ سب سے پہلے جو آتا ہے اس کو ایسا لکھتا ہے جیسے کسی نے اونٹ قربانی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2022

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں فرمایا: جب کوئی آئے اور امام خطبہ پڑھنے کو صف سے نکل چکا ہو دو رکعت پڑھ لے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2038

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم میں سے بعد جمعہ کے نماز پڑھے تو چار رکعت پڑھ لے۔ اور جریر کی روایت میں «منکم» یعنی تم میں سے کا لفظ نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1971

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا، فرمایا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مثل۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1999

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ ساتھ تھے جمعہ کے دن، سو ایک ٹانڈا آیا اور لوگ مسجد سے نکل گئے اور بارہ آدمی رہ گئے کہ میں بھی ان میں تھا، سو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری «وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا» اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1982

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہما دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے بھلا دیا جمعہ کو ان لوگوں کے لئے جو ہم سے پہلے تھے، سو یہود کی عید ہفتہ اور نصاریٰ کی اتوار کو ہوئی اور اللہ ہمارے ساتھ آیا اور ہم کو راہ بتائی جمعہ کے دن کی۔ غرض جمعہ اور ہفتہ اور اتوار عید کے دن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1984

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ہر دروازہ پر مسجد کے دروازوں میں سے فرشتے لکھتے ہیں کہ فلاں سب سے پہلے آیا اس کے بعد وہ، اس کے بعد وہ، پھر جب امام منبر پر بیٹتا ہے سب فرشتے اعمال نامے لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ آ کر سننے لگتے ہیں ہیں۔ اور جو اول ..مکمل حدیث پڑھیئے