Open Menu

Sahih Muslim Hadith 2574 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 2574 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2574 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Fasting. You can read the original Sahih Muslim 2574 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2574
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Fasting
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 2574 in Urdu

Read Hadith 2574 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Fasting of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2574 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سفیان نے کہا کہ میں نے عبدالرحمٰن، قاسم کے بیٹے سے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے باپ سے سنا ہے کہ وہ بیان کرتے تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی زبانی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا بوسہ لیتے تھے روزے میں؟ تو وہ تھوڑی دیر چپ رہے پھر کہا کہ ہاں۔

Sahih Muslim Hadith 2574 in Arabic

Read Hadith 2574 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Fasting of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 2574.

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ ؟ " فَسَكَتَ سَاعَةً ، ثُمَّ قَالَ : " نَعَمْ " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 2574?

Imam Muslim narrated Hadith 2574 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 2574?

Hadith 2574 of Sahih Muslim discusses about the Fasting.

Where can we read the complete Hadith 2574 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 2574 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Fasting

حدیث نمبر 2495

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان آتا ہے تو کھل جاتے ہیں دروازے جنت کے اور بند ہو جاتے ہیں دروازے دوزخ کے اور زنجیروں میں کس دئیے جاتے ہیں شیاطین۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2597

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک شخص جماع کر بیٹھا رمضان میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو ایک غلام یا لونڈی آزاد کر سکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2543

‏‏‏‏ سلیمان تیمی سے اس اسناد سے وہی روایت مروی ہوئی اور تمام ہوئی روایت معتمر کی یہیں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اذان بلال کی اس لیے ہے کہ جگا دے تمہارے سوئے ہوئے کو اور لوٹے تمہارا تہجد پڑھنے والا۔ اور اسحاق نے کہا کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا اپنی حدیث میں اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2508

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ ایسا ہے، ایسا ہے، ایسا ہے یعنی دس اور دس اور نو دن کا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2698

‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے لیکن اس میں دو ماہ کے روزوں کا ذکر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2572

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا لوگوں کو وصال سے، رحمت کی نظر سے اور عرض کی لوگوں نے کہ آپ تو وصال فرماتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری طرح کا نہیں ہوں، مجھے تو کھلاتا ہے رب میرا اور پلاتا ہے (یہاں پر مؤلف رحمہ اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2525

‏‏‏‏ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر اور فرمایا: کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ ایک انگلی کم کر لی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2511

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم لوگ امی ہیں، نہ لکھتے ہیں، نہ حساب کرتے ہیں، مہینہ تو ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے۔ اور تیسری بار میں انگوٹھا بند کر لیا اور فرمایا مہینہ ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے، ایسا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2589

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی روایتوں میں کہتے تھے کہ جس کو فجر ہو جائے حالت جنابت میں وہ روزہ نہ رکھے۔ سو میں نے (یہ مقولہ ہے ابوبکر بن عبدالرحمٰن کا) عبدالرحمٰن سے کہا: جو میرے باپ تھے انہوں نے اس کا انکار کیا اور ہم دونوں (یعنی ابوبکر اور عبدالرحمٰن) سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہن کے پاس گئے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2769

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کرتے تھے۔ مہینے کے بیچ کے دہے میں (یعنی رمضان کے) پھر جب بیس راتیں گزر جاتی تھیں رمضان کی اور اکیسویں آنے کو ہوتی تھی تو اپنے گھر لوٹ آتے تھے۔ اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ معتکف ہوتے تھے وہ بھی لوٹ آتے تھے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2651

‏‏‏‏ علقمہ نے کہا کہ اشعث، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور وہ عاشوراء کے دن کھانا کھا رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ اے ابوعبدالرحمٰن! آج عاشورے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا: اس کا روزہ رکھا جاتا تھا قبل رمضان کے، پھر جب رمضان فرض ہوا وہ چھوڑ دیا گیا تو اگر تم روزے سے نہ ہو تو کھاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2497

‏‏‏‏ مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2532

‏‏‏‏ ترجمہ وہی جو اوپر گزرا ہے اور خالد کی روایت میں ہے کہ عید کے دو ماہ رمضان اور ذوالحجہ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2709

‏‏‏‏ ضرار سے یہی روایت مروی ہوئی اور اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ملاقات کرے گا اللہ پاک سے اور اللہ تعالیٰ اس کو بدلہ دے گا تو وہ خوش ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2586

‏‏‏‏ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2735

‏‏‏‏ مسلم رحمۃاللہ علیہ مؤلف کتاب فرماتے ہیں کہ روایت کی مجھ سے محمد بن حاتم نے، ان سے محمد بن بکر نے، ان سے ابن جریج نے اس اسناد سے اور کہا کہ ابوالعباس شاعر نے ان کو خبر دی۔ مسلم رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا: کہ ابوالعباس سائب بن فروخ اہل مکہ سے ہیں اور ثقہ اور عادل ہیں ہیں۔ (مترجم کہتا ہے: ابوالعباس اوپر کے راوی تھے اس لیے مسلم رحمۃاللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2775

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ مجھے دکھائی گئی شب قدر پھر میں بھول گیا اور میں نے دیکھا کہ اس کی صبح کو میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں۔ اور راوی نے کہا کہ مینہ برسا ہمارے اوپر تیئسویں شب کو اور نماز پڑھی ہمارے ساتھ رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2636

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بی بی نے فرمایا کہ لوگوں نے شک کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے میں عرفہ کے دن (میدان عرفات میں) سو بھیجا سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ایک لوٹا دودھ کا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وقوف کیے ہوئے تھے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2697

‏‏‏‏ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ، اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہم بیٹھے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کہ ایک عورت آئی اور اس نے عرض کی کہ میں نے ایک لونڈی خیرات میں دی تھی اپنی ماں کو اور میری ماں مر گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا ثواب ہو گیا اور پھر وہ لونڈی تیرے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2758

‏‏‏‏ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو روزے رکھے رمضان کے اور اس کے ساتھ لگائے چھ روزے شوال کے تو اس کو ہمیشہ کے روزوں کا ثواب ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے