- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
- Home
- Islam
- Hadees Books
- Sahih Muslim
- Sahih Muslim - Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten
- Sahih Muslim - Hadith no: 4982
Sahih Muslim Hadith 4982 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation
Read the complete Sahih Muslim Hadith 4982 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4982 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten. You can read the original Sahih Muslim 4982 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.
- Hadith No 4982
- Book Name Sahih Muslim
- Chapter Name Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten
- Writer Imam Muslim
- Writer Death 261 ھ
Sahih Muslim Hadith 4982 in Urdu
Read Hadith 4982 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 4982 Urdu Translation.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا شکار کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو تیر مارے تو اللہ تعالیٰ کا نام لے پھر اگر تو اس کو مرا ہوا پائے تو کھا اس کو مگر جس صورت میں وہ پانی میں پڑا ہو تو مت کھا۔ اس لیے کہ معلوم نہیں وہ ڈوب کر مرا یا تیرے تیر سے مرا۔“
Sahih Muslim Hadith 4982 in Arabic
Read Hadith 4982 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 4982.
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّيْدِ ، قَالَ : " إِذَا رَمَيْتَ سَهْمَكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ ، فَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ قَتَلَ فَكُلْ ، إِلَّا أَنْ تَجِدَهُ قَدْ وَقَعَ فِي مَاءٍ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي الْمَاءُ قَتَلَهُ أَوْ سَهْمُكَ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4982 of 7563
- Next Hadith
Who narrated Sahih Muslim Hadith 4982?
Imam Muslim narrated Hadith 4982 of Sahih Muslim.
What is the topic of Sahih Muslim Hadith 4982?
Hadith 4982 of Sahih Muslim discusses about the Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten.
Where can we read the complete Hadith 4982 of Sahih Muslim?
You can read the complete Hadith 4982 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.
More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Hunting, Slaughter, And What May Be Eaten
حدیث نمبر 5034
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں اور خالد بن ولید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر گئے، وہاں ایک گوہ لایا گیا بھنا ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ادھر جھکایا، بعض عورتوں نے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھیں رسول ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5056
سیدنا خالد خذاء رضی اللہ عنہ سے ابن علیہ کی سند اور اس کی روایت کے ہم معنی روایت نقل کی گئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4987
سیدنا ابوثعبلہ خشنی رضی اللہ عنہ شکار کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ اس سند کی روایت میں بدبو کا ذکر نہیں اور کتے کے شکار میں بھی یہی ہے کہ تین دن کے بعد اگر ملے تو کھا مگر جب سڑ جائے تو اس کو چھوڑ دے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5018
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے خیبر کی طرف، پھر اللہ تعالیٰ نے فتح کر دیا خیبر کو، جس دن فتح ہوا اس کی شام کو لوگوں نے بہت انگار جلائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ انگار کیسے ہیں اور کیا چیز پکاتے ہیں؟۔“ لوگوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5052
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھنکنے سے منع فرمایا۔ ابن جعفر کی ایک روایت میں ہے کہ اس طریقہ سے نہ دشمن مرتا ہے اور نہ ہی شکار کو قتل کرتا ہے لیکن دانت توڑ دیتا ہے اور آنکھ پھوڑ دیتا ہے۔ اور ابن مہدی نے کہا کہ یہ طریقہ دشمن کو نہیں مارتا اور انہوں نے آنکھ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5044
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: ہم ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں گوہ بہت ہیں اور وہی کھانا ہے اکثر میرے گھر والوں کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا: پھر پوچھ، اس نے پھر پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4979
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (شعبہ نے کہا) وہ ہمارا ہمسایہ اور شریک اور نوکر تھا نہرین میں (جو ایک مقام کا نام ہے) اس نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ میں اپنا کتا شکار پر چھوڑتا ہوں پھر اس کے ساتھ دوسرا کتا پاتا ہوں اب نہیں معلوم ہوتا کہ شکار کس نے پکڑا؟ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5022
سیدنا جابر بن عبداللہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا خیبر کے دن بستی کے گدھوں کے گوشت سے، اور اجازت دی گھوڑوں کا گوشت کھانے کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5012
سیدنا براء اور سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نے گدھوں کو پکڑا اور ان کو پکایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے آواز دی الٹ دو ہانڈیوں کو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4985
سیدنا ابوثعبلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو تیر مارے پھر شکار غائب ہو جائے بعد اس کے ملے تو کھا اس کو جب تک بدبودار نہ ہو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5019
یزید بن ابی عبید نے اسی سند کے ساتھ روایت کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5058
شعبہ اس سند کے ساتھ روایت نقل کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4972
سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بن حاتم سے روایت ہے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں چھوڑتا ہوں اپنے سکھلائے ہوئے کتوں کو کہ وہ جا کر شکار کو تھام لیتے ہیں اور میں اللہ کا نام لیتا ہوں اس پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اپنا سکھایا ہوا کتا چھوڑے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے تو کھا جو شکار کرے۔“ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5054
سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ سے اس سند کے ساتھ اسی طرح روایت نقل کی گئی ہےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5015
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حکم کیا ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بستی کے گدھوں کا گوشت پھینک دینے کا، کچا ہو، یا پکا ہو، پھر نہیں حکم دیا اس کے کھانے کا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4975
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ سے تیر سے شکار کرنے کے بارے میں پوچھا۔ (پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر فرمائی)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5032
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابی تھے۔ ان میں سعد بھی تھے، وہ گوہ کا گوشت لائے۔ ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں میں سے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ گوہ کا گوشت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4978
زکریا بن ابی زائدہ اس سند کے ساتھ اسی طرح یہ روایت بیان کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4984
اس سند کے ساتھ یہ حدیث ابنِ مبارک کی مذکورہ حدیث کی طرح منقول ہے سوائے اس کے کہ اس روایت میں کمان کے ساتھ شکار کرنے کا ذکر نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5010
شیبانی سے روایت ہے، میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: بستی کے گدھوں کے گوشت کو۔ انہوں نے کہا: ہم خیبر کے دن بھوکے ہوئے اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہم نے یہود کے گدھے جو شہر سے نکل رہے تھے پکڑ لیے تھے، پھر ہم نے ان کو کاٹا اور ہماری ہانڈیوں میں ان کا گوشت ابل رہا تھا۔ اتنے میں رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے