Open Menu

Sahih Muslim Hadith 6231 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 6231 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 6231 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter The Merits Of The Companions. You can read the original Sahih Muslim 6231 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 6231
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name The Merits Of The Companions
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 6231 in Urdu

Read Hadith 6231 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6231 Urdu Translation.

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے کے زمانے میں ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاگتے رہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہیں آئی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش کہ میرے صحابہ میں سے کوئی ایسا نیک بخت آدمی ہوتا جو رات بھر میری حفاظت کرتا۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم اسی حالت میں تھے کہ ہم نے اسلحہ کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہے؟ عرض کیا: سعد بن ابی وقاص! اتنا زیادہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تم کیوں آئے؟، وہ بولے: مجھے ڈر ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر، تو میں آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنے کے لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کی، پھر سو گئے۔ اور ابن رمح کی روایت میں ہے کہ ہم نے کہا: یہ کون ہے؟

Sahih Muslim Hadith 6231 in Arabic

Read Hadith 6231 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6231.

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " سَهِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقْدَمَهُ الْمَدِينَةَ لَيْلَةً ، فَقَالَ : لَيْتَ رَجُلًا صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ ، قَالَتْ : فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ سَمِعْنَا خَشْخَشَةَ سِلَاحٍ ، فَقَالَ : مَنْ هَذَا ؟ قَالَ : سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا جَاءَ بِكَ ؟ قَالَ : وَقَعَ فِي نَفْسِي خَوْفٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِئْتُ أَحْرُسُهُ ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ نَامَ " ، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ فَقُلْنَا مَنْ هَذَا .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 6231?

Imam Muslim narrated Hadith 6231 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 6231?

Hadith 6231 of Sahih Muslim discusses about the The Merits Of The Companions.

Where can we read the complete Hadith 6231 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 6231 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of The Merits Of The Companions

حدیث نمبر 6318

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابوبکررضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے ساتھ چلو ام ایمن رضی اللہ عنہا کی ملاقات کے لیے ہم ان سے ملیں گے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جایا کرتے تھے ان سے ملنے کے لیے۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ رونے لگیں دونوں صاحبوں نے کہا تم کیوں روتی ہو؟ اللہ جل جلالہ کے پاس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6231

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے کے زمانے میں ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاگتے رہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہیں آئی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6285

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میں جان لیتا ہوں جب تومجھ سے خوش ہوتی ہے اور جب ناخوش ہوتی ہے۔ میں نے عرض کیا: کیونکر آپ جان لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو خوش ہوتی ہے تو کہتی ہے، نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6256

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے لیے: یا اللہ! میں اس کو چاہتا ہوں یعنی اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی محبت رکھ اس سے اور محبت رکھ اس سے جو محبت رکھے اس سے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6431

‏‏‏‏ شعبہ نے گزشتہ اسناد کے مطابق روایت کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6495

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بھیجا عرب کے کسی قبیلہ کی طرف، ان لوگوں نے اس کو برا کہا اور مارا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ حال بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو عمان والوں کے پاس جاتا تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6415

‏‏‏‏ شعبہ سے انہی اسناد کے ساتھ روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6207

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب عبداللہ بن ابی ابن سلول نے وفات پائی (جو بڑا منافق تھا) تو اس کا بیٹا عبداللہ بن عبداللہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ آپ اپنا کرتہ میرے باپ کے کفن کے لیے دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دے دیا، پھر اس نے کہا: آپ اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6451

‏‏‏‏ ابوزرعہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہمیشہ محبت رکھتا ہوں بنی تمیم سے تین باتوں کی وجہ سے جو میں نے سنیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: وہ سب سے زیادہ سخت ہیں میری امت میں دجال پر۔ اور ان کے صدقے آئے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6236

‏‏‏‏ يحيى بن سعيد سے ان اسناد کے تحت مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6245

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں اور سیدنا عمرو بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ خندق کے دن عورتو ں کے ساتھ تھے۔ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے قلعہ میں تو کبھی وہ جھک جاتا میرے لیے میں دیکھتا اور کبھی میں جھک جاتا اس کے لیے وہ دیکھتا۔ میں اپنے باپ کو پہچان لیتا جب وہ گھوڑے پر نکلتے ہتھیار باندھے ہوئے بنی قریظہ کی طرف، پھر میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6259

‏‏‏‏ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاندھے پر دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ» یا اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6175

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوقحافہ کے بیٹے کو بناتا زمین والوں میں سے اور لیکن تمہارے صاحب اللہ کے خلیل ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6399

‏‏‏‏ سیدنا عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:کیا تعجب نہیں کرتے تم ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پر، وہ آئے اور میرے حجرے کے ایک طرف بیٹھ کر حدیث بیان کرنے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، میں سن رہی تھی لیکن میں تسبیح پڑھتی تھی اور وہ میرے فارغ ہونے سے پہلے چل دیئے اگر میں ان کو پاتی تو ان کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6435

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غفار کو اللہ بخشے اور اسلم کو سلامت رکھے اور عصیہ نے نافرمانی کی اللہ اور اس کے رسول کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6494

‏‏‏‏ وہی مضمون ہے اس میں اتنا زیادہ ہے کہ ان سے دامادی کا بھی رشتہ ہے (وہ رشتہ یہ تھا کہ ابراہیم علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادہ کی ماں سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہا مصر کی تھیں)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6428

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں جریر بن عبد اللہ بجلی کے ساتھ نکلا سفر میں وہ میری خدمت کرتے تھے۔ میں نے کہا: تم میری خدمت مت کرو کیونکہ تم بڑے ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ وہ کام کرتے دیکھا ہے کہ میں نے قسم کھائی کہ جب کسی انصاری کے ساتھ ہوں گا تو اس کی خدمت کروں گا اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6248

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر تھے اس نے حرکت کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حرا! ٹھہر جا، نہیں ہے تجھ پر مگر نبی صدیق اور شہید۔ اور اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر و عمر و عثمان و ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6184

‏‏‏‏ ابن شہاب سے انہی اسناد کے تحت بکری اور بھیڑیے کا ذکر ہے لیکن اس میں بیل کا ذکر نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6349

‏‏‏‏ سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ آیا، پھر اسی طرح حدیث بیان کی۔ ابن عبدہ نے کہا: ہمیں ابوداؤد نے خبر دی شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ عن انس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل بیان کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے