Open Menu

Sahih Muslim Hadith 6280 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 6280 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 6280 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter The Merits Of The Companions. You can read the original Sahih Muslim 6280 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 6280
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name The Merits Of The Companions
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 6280 in Urdu

Read Hadith 6280 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6280 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اتنا رشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بی بی پر نہیں کیا جتنا سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا ذ کر بہت کرتے اور میں نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو کبھی دیکھا بھی نہ تھا۔

Sahih Muslim Hadith 6280 in Arabic

Read Hadith 6280 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6280.

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَا غِرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِكَثْرَةِ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا وَمَا رَأَيْتُهَا قَطُّ " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 6280?

Imam Muslim narrated Hadith 6280 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 6280?

Hadith 6280 of Sahih Muslim discusses about the The Merits Of The Companions.

Where can we read the complete Hadith 6280 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 6280 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of The Merits Of The Companions

حدیث نمبر 6467

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک زمانہ آئے گا کہ جہاد کریں گے آدمیوں کے جھنڈ تو ان سے پوچھیں گے کہ کوئی تم میں وہ شخص ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو تو لوگ کہیں گے کہ ہاں! تو فتح ہو جائے گی ان کی پھر جہاد کریں گے لوگوں کے گروہ تو ان سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6464

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلف کرایا قریش اور انصار میں میرے گھر میں جو مدینہ میں تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6349

‏‏‏‏ سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ آیا، پھر اسی طرح حدیث بیان کی۔ ابن عبدہ نے کہا: ہمیں ابوداؤد نے خبر دی شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ عن انس عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل بیان کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6390

‏‏‏‏ ہشام سے اس سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6393

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اجازت دیجئے مجھے ابوسفیان کی ہجو کہنے کی (یہ ابوسفیان حارث بن عبدالمطلب کے بیٹے تھے اور اسلام سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کرتے تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی تھے) آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6230

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی اور نیند اچاٹ ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش میرے اصحاب میں سے کوئی نیک بخت رات بھر میری حفاظت کرے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اتنے میں ہم کو ہتھیاروں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6420

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار میری انتڑیاں اور میری گٹھریاں ہیں (کپڑا رکھنے کی یعنی میرے خاص معتمد اور اعتباری لوگ ہیں) اور لوگ بڑھتے جائیں گے اور انصار گھٹتے جائیں گے تو قبول کرو ان کے نیک کو اور معاف کرو ان کے برے کو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6388

‏‏‏‏ شعبہ سے اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6295

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، میں سنا کرتی تھی کہ کوئی نبی نہیں مرے گا یہاں تک کہ اس کو اختیار دیا جائے گا دنیا میں رہنے اور آخرت میں جانے کا، پھر میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6438

‏‏‏‏ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار، مزینہ، جہینہ، غفار، اشجع، جو عبدللہ کی اولاد ہے میرے دوست ہیں سوائے اور لوگوں کے اور اللہ اور اللہ کے رسول ان کے دوست ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6428

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں جریر بن عبد اللہ بجلی کے ساتھ نکلا سفر میں وہ میری خدمت کرتے تھے۔ میں نے کہا: تم میری خدمت مت کرو کیونکہ تم بڑے ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ وہ کام کرتے دیکھا ہے کہ میں نے قسم کھائی کہ جب کسی انصاری کے ساتھ ہوں گا تو اس کی خدمت کروں گا اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6344

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی رضی اللہ عنہ سے اس کی مانند بیان کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6444

‏‏‏‏ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: آپ سے بیعت کی حاجیوں کے لٹیروں نے، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کے لوگوں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ، بنی تمیم، بنی عامر اور اسد و غطفان سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6227

‏‏‏‏ ابوحیان سے اسماعیل کی حدیث کی مانند مروی ہے اور حدیث جریر میں اتنا زیادہ ہے کہ اللہ کی کتاب میں ہدایت ہے اور نور ہے جو اس کو پکڑے رہے گا وہ ہدایت پر رہے گا اور جو اس کو چھوڑ دے گا وہ گمراہ جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6456

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہتر ان عورتوں میں جو اونٹ پر سوار ہوئیں نیک بخت عورتیں ہیں قریش کی۔ سب سے زیادہ مہربان بچہ پر جب وہ چھوٹا ہو اوربڑی نگہبان اپنے خاوند کے مال کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6210

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹے ہوئے تھے اپنے بچھونے پر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی چادر اوڑھے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6175

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا دوست بناتا تو ابوقحافہ کے بیٹے کو بناتا زمین والوں میں سے اور لیکن تمہارے صاحب اللہ کے خلیل ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6258

‏‏‏‏ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاندھے پر دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ» یا اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6468

‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہےجو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6280

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اتنا رشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بی بی پر نہیں کیا جتنا سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا ذ کر بہت کرتے اور میں نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو کبھی دیکھا بھی نہ تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے