Open Menu

Sahih Muslim Hadith 6297 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 6297 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 6297 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter The Merits Of The Companions. You can read the original Sahih Muslim 6297 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 6297
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name The Merits Of The Companions
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 6297 in Urdu

Read Hadith 6297 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6297 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے تندرستی کی حالت میں: کوئی نبی نہیں فوت ہوا یہاں تک کہ اس نے اپنا ٹھکانا جنت میں دیکھ نہیں لیا اور اختیار نہیں ملا دنیا سے جانے کے لیے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت آ گیا تو آپ کا سر میری ران پر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ساعت تک بیہوش رہے، پھر ہوش میں آئے اور اپنی آنکھ چھت کی طرف لگائی اور فرمایا: «اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى» یا اللہ! بلند رفیقوں کے ساتھ کر۔ (یعنی پیغمبروں کے ساتھ۔ جو اعلی علیین میں رہتے ہیں) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اس وقت میں نے کہا: اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو اختیار کرنے والے نہیں اور مجھے یاد آئی وہ حدیث جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی تندرستی کی حالت میں کہ کوئی نبی نہیں فوت ہوا یہاں تک کہ اس نے اپنا ٹھکانا جنت میں دیکھ نہ لیا ہو اور اس کو اختیار نہ ملا ہو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ آخری کلمہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الأَعْلَى» ۔

Sahih Muslim Hadith 6297 in Arabic

Read Hadith 6297 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6297.

حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، في رجال من أهل العلم ، أن عائشة زوج النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ وَهُوَ صَحِيحٌ : إِنَّهُ لَمْ يُقْبَضْ نَبِيٌّ قَطُّ حَتَّى يُرَى مَقْعَدُهُ فِي الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخَيَّرُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَلَمَّا نَزَلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأْسُهُ عَلَى فَخِذِي غُشِيَ عَلَيْهِ سَاعَةً ، ثُمَّ أَفَاقَ ، فَأَشْخَصَ بَصَرَهُ إِلَى السَّقْفِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى ، قَالَتْ عَائِشَةُ : قُلْتُ : إِذًا لَا يَخْتَارُنَا ، قَالَتْ عَائِشَةُ : وَعَرَفْتُ الْحَدِيثَ الَّذِي كَانَ يُحَدِّثُنَا بِهِ وَهُوَ صَحِيحٌ فِي قَوْلِهِ : " إِنَّهُ لَمْ يُقْبَضْ نَبِيٌّ قَطُّ حَتَّى يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ثُمَّ يُخَيَّرُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَكَانَتْ تِلْكَ آخِرُ كَلِمَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَوْلَهُ : اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 6297?

Imam Muslim narrated Hadith 6297 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 6297?

Hadith 6297 of Sahih Muslim discusses about the The Merits Of The Companions.

Where can we read the complete Hadith 6297 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 6297 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of The Merits Of The Companions

حدیث نمبر 6312

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور کان میں ان سے بات کی وہ روئیں، پھر کان میں کچھ ان سے فرمایا وہ ہنسیں۔ میں نے ان سے پوچھا: پہلے تم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ فرمایا تو تم روئیں پھر کچھ فرمایا تو تم ہنسیں، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6263

‏‏‏‏ عبداللہ سے اسی کی مانند مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6228

‏‏‏‏ یزید بن حیان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ہم نے کہا: تم نے بہت ثواب کمایا، تم نے صحبت اٹھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔ اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6360

‏‏‏‏ ترجمہ وہی جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے کہ اچھاجا لیکن اہل مکہ سے بچا رہ وہ دشمن ہیں اس شخص کے اور منہ بناتے ہیں واسطے اس کے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6434

‏‏‏‏ خفاف بن ایماء غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز میں دعا کی: یا اللہ! لعنت کر بنی لحیان پر اور رعل پر، ذکوان پر اور عصیہ پر جنہوں نے نافرمانی کی اللہ کی اور اس کے رسول کی اور بخش دیا اللہ نے غفار کو اور اسلم کو بچا دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6319

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی عورت کے گھر میں نہیں جاتے تھے سوائے اپنی بیبیوں کے یا ام سلیم رضی اللہ عنہا کے (جو انس کی والدہ اور ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی بی بی تھیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس جایا کرتے، لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6267

‏‏‏‏ حبیب بن شہید سے ابن علیہ کی حدیث کی مانند روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6289

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، لوگ میری باری کا انتظار کیا کرتے۔ جس دن میری باری ہوتی تحفے بھیجتے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6213

‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تشریف لے گئے اور مجھ سے فرمایا: تو دروازے پر پہرہ دے۔ پھر بیان کی حدیث اسی طرح جیسے اوپر گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6438

‏‏‏‏ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار، مزینہ، جہینہ، غفار، اشجع، جو عبدللہ کی اولاد ہے میرے دوست ہیں سوائے اور لوگوں کے اور اللہ اور اللہ کے رسول ان کے دوست ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6303

‏‏‏‏ زکریا سے انہی اسناد کے ساتھ اسی طرح روایت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6402

‏‏‏‏ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، ابومرثد غنوی اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو بھیجا اور ہم تمام گھوڑ سوار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلو اور جب روضہ خاخ کے مقام پر پہنچو گے تو تم کو ایک عورت ملے گی اس کے پاس ایک خط ہے مشرکین کی طرف ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6335

‏‏‏‏ مسروق سے روایت ہے، ہم عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث بیان کی، کہا: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اس وقت سے میں اس آدمی سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے: تم قرآن سیکھو چار آدمیوں سے، ام عبد ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6424

‏‏‏‏ سیدنا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار کے سب گھروں میں بنی نجار کا گھر بہتر ہے اور بنی الاشہل کا اور بنی حارث بن خزرج کا اور بنی ساعدہ کا۔ اللہ کی قسم! اگر میں انصار پر کسی کو اختیار کروں تو اپنے کنبے والوں کو اختیار کروں (اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6392

‏‏‏‏ شعبہ سے انہی اسناد کے ساتھ مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ وہ (حسان رضی اللہ عنہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کافروں کی ہجو کو دور کرتا تھا، بعد اس میں حصان، رزان کے الفاظ کا ذکر نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6425

‏‏‏‏ سیدنا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہتر گھر انصار میں بنی نجار کا ہے، پھر بنی عبد الاشہل کا، پھر بنی حارث بن خزرج کا، پھر بنی ساعدہ کا اور انصار کے ہر ایک گھر میں بہتری ہے۔ سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نےکہا: سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6359

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اپنی قوم غفار میں سے نکلے وہ حرام مہینے کو بھی حلال سمجھتے تھے، تو میں اور میرا بھائی انیس اور ہماری ماں تنیوں نکلے اور ایک ماموں تھا ہمارا اس کے پاس اترے۔ اس نے ہماری خاطر کی اور ہمارے ساتھ نیکی کی اس کی قوم نے ہم سے حسد کیا اور کہنے لگے (ہمارے ماموں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6399

‏‏‏‏ سیدنا عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:کیا تعجب نہیں کرتے تم ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پر، وہ آئے اور میرے حجرے کے ایک طرف بیٹھ کر حدیث بیان کرنے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، میں سن رہی تھی لیکن میں تسبیح پڑھتی تھی اور وہ میرے فارغ ہونے سے پہلے چل دیئے اگر میں ان کو پاتی تو ان کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6225

‏‏‏‏ یزید بن حیان سے روایت ہے، میں اور حصین بن سبرہ اور عمر بن مسلم، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جب ہم ان کے پاس بیٹھے تو حصین نے کہا: اے زید! تم نے تو بڑی نیکی حاصل کی، تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ کی حدیث سنی آپ کے ساتھ جہاد کیا، آپ کے پیچھے نماز پڑھی، تم نے بہت ثواب کمایا، ہمیں کچھ حدیث بیان کرو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6194

‏‏‏‏ صالح سے مروی ہے کہ اعرج وغیرہ نے کہا کہ بے شک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا ابوقحافہ کے بیٹے کو وہ ڈول کھینچ رہے تھے۔ جیسا کہ زہری نے حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے