Open Menu

Sahih Muslim Hadith 6343 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 6343 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 6343 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter The Merits Of The Companions. You can read the original Sahih Muslim 6343 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 6343
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name The Merits Of The Companions
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 6343 in Urdu

Read Hadith 6343 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6343 Urdu Translation.

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو «‏‏‏‏لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا» سناؤں۔ انہوں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ یہ سن کر ابی رضی اللہ عنہ رو دیئے۔

Sahih Muslim Hadith 6343 in Arabic

Read Hadith 6343 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter The Merits Of The Companions of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 6343.

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : " إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ : لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا سورة البينة آية 1 ، قَالَ : وَسَمَّانِي ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَبَكَى " .

Who narrated Sahih Muslim Hadith 6343?

Imam Muslim narrated Hadith 6343 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 6343?

Hadith 6343 of Sahih Muslim discusses about the The Merits Of The Companions.

Where can we read the complete Hadith 6343 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 6343 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of The Merits Of The Companions

حدیث نمبر 6338

‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6262

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد کہا کر تے تھے (اس وجہ سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو متبنیٰ کیا تھا) یہاں تک کہ قرآن میں اترا: «ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللَّـهِ» ۳-الأحزاب: ۵) مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6451

‏‏‏‏ ابوزرعہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہمیشہ محبت رکھتا ہوں بنی تمیم سے تین باتوں کی وجہ سے جو میں نے سنیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: وہ سب سے زیادہ سخت ہیں میری امت میں دجال پر۔ اور ان کے صدقے آئے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6180

‏‏‏‏ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کے بارے میں گفتگو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایسا ہی حکم دیا جیسا کہ حدیث عباد بن موسیٰ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6211

‏‏‏‏ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بے شک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی، پھر حدیث عقیل جو زہری سے ہے اس کی مانند بیان کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6265

‏‏‏‏ سالم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: اگر تم طعنہ کرتے ہو اس کی امارت میں۔ مراد سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ تھے۔ البتہ تم طعنہ کر چکے ہو اس کے باپ کی سرداری میں بھی، اللہ کی قسم! وہ اس سرداری کے لائق تھا اور سب لوگوں میں وہ میرا زیادہ پیارا تھا۔ اور اللہ کی قسم! ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6358

‏‏‏‏ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جہاد میں تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مال دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لوگوں سے فرمایا: تم میں سے کوئی گم تو نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں فلاں فلاں شخص گم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6347

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بھی ایسی ہی راویت ہے جیسے پہلے گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6326

‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں اور میرا بھائی دونوں یمن سے آئے تو ایک زمانے تک ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کی ماں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے سمجھتے تھے اس وجہ سے کہ وہ بہت جاتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور ساتھ رہتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6200

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سو رہا تھا میں نے اپنے تئیں جنت میں دیکھا، وہاں ایک عورت وضو کر رہی تھی، ایک محل کے کونے میں، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ لوگ بولے: عمر بن خطاب کا۔ یہ سن کر مجھے عمر کی غیرت کا خیال آیا اور میں پیٹھ موڑ کر پھرا۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6329

‏‏‏‏ ابوالاحوص سے روایت ہے، جب سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ وفات پا گئے تو میں ابوموسیٰ اور ابومسعود رضی اللہ عنہما کے پاس تھا۔ ایک نے دوسرے سے کہا:کیا تم سمجھتے ہو کہ عبداللہ رضی اللہ عنہ کے مثل اب کوئی ہے؟ دوسرے نے کہا: تم یہ کہتے ہو ان کا تو یہ حال تھا کہ ہم روکے جاتے اور ان کو اجازت دی جاتی اور ہم غائب رہتے اور وہ حاضر رہتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6240

‏‏‏‏ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، یہ آیت «وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ» (۶-الأنعام: ٥٢) مت دور کر ان لوگوں کو جو پکارتے ہیں اپنے مالک کو صبح اور شام۔ چھ آدمیوں کے باب میں اتری۔ ان میں، میں تھا اور سیدنا عبداللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6444

‏‏‏‏ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: آپ سے بیعت کی حاجیوں کے لٹیروں نے، اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کے لوگوں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ، بنی تمیم، بنی عامر اور اسد و غطفان سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6232

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھل گئی اور نیند جاتی رہی۔ سلیمان بن ہلال کی حدیث کی مانند ذکر کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6273

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جبریل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ خدیجہ ہیں، آپ کے پاس آتی ہیں ایک برتن لے کر، اس میں سالن ہے یا کھانا ہے یا شربت ہے، پھر جب وہ آئیں تو آپ ان کو سلام کہیے ان کے پر وردگار کی طرف سے اور میری طرف سے اور ان کو خوشخبری دے دیجئیے ایک گھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6466

‏‏‏‏ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم نے مغرب کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی، پھر ہم نے کہا: اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے رہیں یہاں تک کہ عشاء آپ کے ساتھ پڑھیں تو بہتر ہو گا، پھر ہم بیٹھے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے۔ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6194

‏‏‏‏ صالح سے مروی ہے کہ اعرج وغیرہ نے کہا کہ بے شک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے دیکھا ابوقحافہ کے بیٹے کو وہ ڈول کھینچ رہے تھے۔ جیسا کہ زہری نے حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6399

‏‏‏‏ سیدنا عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:کیا تعجب نہیں کرتے تم ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پر، وہ آئے اور میرے حجرے کے ایک طرف بیٹھ کر حدیث بیان کرنے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، میں سن رہی تھی لیکن میں تسبیح پڑھتی تھی اور وہ میرے فارغ ہونے سے پہلے چل دیئے اگر میں ان کو پاتی تو ان کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6428

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں جریر بن عبد اللہ بجلی کے ساتھ نکلا سفر میں وہ میری خدمت کرتے تھے۔ میں نے کہا: تم میری خدمت مت کرو کیونکہ تم بڑے ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ وہ کام کرتے دیکھا ہے کہ میں نے قسم کھائی کہ جب کسی انصاری کے ساتھ ہوں گا تو اس کی خدمت کروں گا اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 6176

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو میں کسی کی دوستی نہیں رکھتا (یعنی وہ دوستی جس میں اور کا خیال نہ ر ہے) اور جو میں ایسی دوستی کسی سے کرنے والا ہو تا تو ابوبکر سے کرتا، اور تمہارے صاحب اللہ کے دوست ہیں۔ مکمل حدیث پڑھیئے