Open Menu

Sahih Muslim Hadith 7147 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sahih Muslim Hadith 7147 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 7147 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants. You can read the original Sahih Muslim 7147 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 7147
  • Book Name Sahih Muslim
  • Chapter Name Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants
  • Writer Imam Muslim
  • Writer Death 261 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sahih Muslim Hadith 7147 in Urdu

Read Hadith 7147 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 7147 Urdu Translation.

‏‏‏‏ محمد سے روایت ہے، لوگوں نے فخر کیا یا ذکر کیا کہ جنت میں مرد زیادہ ہوں گے یا عورتیں زیادہ ہوں گی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ابوالقاسم یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ البتہ پہلا گروہ جو بہشت میں جائے گا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہو گا اور جو گروہ اس کے بعد جائے گا وہ آسمان کے بڑے چمکدار تارے کی طرح ہو گا۔ ان میں سے ہر مرد کے لیے دو دو بیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گودا گوشت کے پرے نظر آئے گا اور جنت میں کوئی بن بیوی نہ ہو گا۔

Sahih Muslim Hadith 7147 in Arabic

Read Hadith 7147 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 7147.

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ جَمِيعًا ، عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ وَاللَّفْظُ لِيَعْقُوبَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إِمَّا تَفَاخَرُوا وَإِمَّا تَذَاكَرُوا الرِّجَالُ فِي الْجَنَّةِ أَكْثَرُ أَمْ النِّسَاءُ ؟ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوَ لَمْ يَقُلْ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ " إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَالَّتِي تَلِيهَا عَلَى أَضْوَإِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ اثْنَتَانِ ، يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ وَمَا فِي الْجَنَّةِ أَعْزَبُ " ،

Who narrated Sahih Muslim Hadith 7147?

Imam Muslim narrated Hadith 7147 of Sahih Muslim.

What is the topic of Sahih Muslim Hadith 7147?

Hadith 7147 of Sahih Muslim discusses about the Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants.

Where can we read the complete Hadith 7147 of Sahih Muslim?

You can read the complete Hadith 7147 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Paradise, Its Description, Its Bounties And Its Inhabitants

حدیث نمبر 7173

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت اور دوزخ نے بحث کی۔ دوزخ نے کہا: مجھ میں وہ لوگ آئیں گے جو متکبر اور زور والے ہیں اور جنت نے کہا: مجھے کیا ہوا مجھ میں وہی لوگ آئیں گے جو ناتواں ہیں لوگوں میں اور خراب ہیں اور عاجز ہیں (یعنی اکثر یہی لوگ ہوں گے)۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7159

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک خولدار موتی کا خیمہ ہو گا جس کی چوڑائی ساٹھ میل ہو گی۔ اس کے ہر کونے میں لوگ ہوں گے جو دوسرے کونے والوں کو نہ دیکھتے ہوں گے مؤمن ان پر دورہ کرے گا۔ (کیونکہ وہ لوگ مؤمن کے گھر والے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7142

‏‏‏‏ ابوحازم نے کہا: میں نے یہ حدیث نعمان بن ابی عیاش سے بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے: جیسے تم بڑے تارے کو جو موتی کی طرح چمکتا ہے پورب یا پچھم کے کنارے پر دیکھتے ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7204

‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو گزرا۔ اس میں یہ ہے کہ یہاں تک کہ بعض آدمی اپنے پسینہ میں کانوں کے نصف تک ڈوب جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7151

‏‏‏‏ ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا۔ اس میں اتنا زیادہ ہے کہ ان کے برتن بھی سونے کے ہوں گے اور یہ کہ جنت والوں میں کوئی اختلاف نہ ہو گا نہ بغض۔ ان کے دل ایک دل کی طرح ہوں گے اور وہ پاکی بیان کریں گے اپنے پروردگار کی صبح اور شام (یعنی تسبیح کریں گے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7132

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ چیزیں تیار کی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا (یعنی دنیا میں جو آدمی ہیں ان کی آنکھوں نے)، نہ کسی کان نے سنا، نہ کسی آدمی کے دل میں ان کا تصور آیا۔ اور یہ مضمون ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7157

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پکارے گا پکارنے والا (جنت کے لوگوں کو) مقرر تمہارے واسطے یہ ٹھہر چکا کہ تم تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ پڑو گے اور مقرر تم زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے اور مقرر تم جوان رہو گے کبھی بوڑھے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7216

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ جب اپنی قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی پیٹھ موڑ کر لوٹتے ہیں تو وہ ان کی جوتیوں کی آواز سنتا ہے۔ پھر دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اس کو بٹھاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں: تو اس شخص کے باب میں کیا کہتا تھا؟ (یعنی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7233

‏‏‏‏ اعمش سے ان اسناد کے ساتھ مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔ مگر اس میں انہوں نے «عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم» کہا ہے اور «سَمِعْتُ» نہیں کہا:۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7177

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمیشہ دوزخ کہتی رہے گی: اور کچھ ہے اور کچھ ہے؟ (یعنی اور لوگوں کو مانگے گی) یہاں تک کہ مالک عزت والا، بڑی برکت والا، بلندی والا اپنا قدم اس میں رکھ دے گا تب وہ کہنے لگے گی: بس بس۔ تیری عزت کی قسم اور ایک میں ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7200

‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے خطبہ میں: تم اللہ سے ملو گے پا پیادہ، ننگے پاؤں، ننگے بدن، بن ختنہ۔ (جیسے پیدا ہوئے تھے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7191

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا اور صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا ذکر کیا اور اس شخص کا ذکر کیا جس نے اس اونٹنی کو زخمی کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اٹھا اس قوم میں سے بڑا بدبخت۔ اٹھا اس کام کے لیے ایک شخص عزت والا شریر، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7169

‏‏‏‏ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: بعض کو ٹخنوں تک آگ پکڑے گی اور بعض کو ازار باندھنے کی جگہ تک اور بعض کو گردن تک۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7195

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے اگر تو دیر تک جیا تو دیکھے گا ایسے لوگوں کو جن کے ہاتھوں میں بیل کی دم کی طرح ہوں گے (یعنی کوڑے) اور وہ صبح کریں گے اللہ تعالیٰ کے غصے میں اور شام کریں گے اللہ کے قہر میں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7232

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ہر بندہ قیامت کے دن اس حالت پر اٹھے گا جس حالت میں مرا تھا۔ (یعنی کفر یا ایمان پر تو اعتبار خاتمہ کا ہے اور آخری وقت کی نیت کا ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7148

‏‏‏‏ محمد بن سیرین سے روایت ہے، عورت اور مرد جھگڑے کہ جنت میں کون زیادہ ہوں گے؟ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: انہوں نے کہا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7138

‏‏‏‏ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایہ میں سو برس تک سوار چلے اور وہ تمام نہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7141

‏‏‏‏ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: : جنت کے لوگ ایک دوسرے کو کھڑکیوں میں ایسا جھانکیں گے جیسے تم تارے کو دیکھتے ہو آسمان میں . (یعنی ایک دوسرے سے اتنے بلند اور دور ہوں گے بوجہ تفاوت درجات کے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7131

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح حدیث بیان کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 7223

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے مقتولین کو تین روز تک یوں ہی پڑا رہنے دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ان کو آواز دی تو فرمایا: اے ابوجہل بن ہشام اور اے امیہ بن خلف اور اے عتبہ بن ربیعہ اور اے شیبہ بن ربیعہ! کیا تم نے ..مکمل حدیث پڑھیئے