- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Sahih Muslim Hadith 984 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation
Read the complete Sahih Muslim Hadith 984 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 984 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Prayers. You can read the original Sahih Muslim 984 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.
- Hadith No 984
- Book Name Sahih Muslim
- Chapter Name Prayers
- Writer Imam Muslim
- Writer Death 261 ھ
Sahih Muslim Hadith 984 in Urdu
Read Hadith 984 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Prayers of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 984 Urdu Translation.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ پہلی صف کی فضیلت جانتے تو اس میں شرکت کے لیے قرعہ اندازی کرتے۔“ ابن حرب نے کچھ الفاظ کے اختلاف کے ساتھ یہی معنی بیان کیا ہے۔
Sahih Muslim Hadith 984 in Arabic
Read Hadith 984 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Prayers of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 984.
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ أَبُو قَطَنٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَوْ تَعْلَمُونَ أَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ، لَكَانَتْ قُرْعَةً " ، وقَالَ ابْنُ حَرْبٍ : " الصَّفِّ الأَوَّلِ ، مَا كَانَتْ إِلَّا قُرْعَةً " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 984 of 7563
- Next Hadith
Who narrated Sahih Muslim Hadith 984?
Imam Muslim narrated Hadith 984 of Sahih Muslim.
What is the topic of Sahih Muslim Hadith 984?
Hadith 984 of Sahih Muslim discusses about the Prayers.
Where can we read the complete Hadith 984 of Sahih Muslim?
You can read the complete Hadith 984 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.
More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Prayers
حدیث نمبر 1131
صدقۃ بن یسار کہتے ہیں میں نے سنا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مذکورہ حدیث کی مثل۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1145
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سوتی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سامنے قبلے کی طرف ہوتے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرنے لگتے میرا پاؤں دبا دیتے میں پاؤں سمیٹ لیتی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 960
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم اپنے رکوع و سجود اچھی طرح ادا کرو اور جب تم رکوع و سجود کرتے ہو تو اللہ کی قسم! میں پیٹھ پیچھے سے تم کو رکوع و سجود کرتے دیکھتا ہوں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 855
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 932
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو تعلیم دیتے اور فرماتے تھے: ”امام سے پہلے کوئی کام نہ کرنا وہ جب تکبیر کہے اس وقت تکبیر کہنا۔ اور جب وہ «وَلَا الضَّالِّينَ» کہے تو تم آمین کہو۔ وہ جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور وہ جب تسمیع کہے تو تم تحمید پڑھا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1041
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اپنے لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھائی تو قرأت لمبی کی۔ ایک شخص نے ہم میں سے نماز توڑ دی اور اکیلے پڑھ لی۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یہ خبر پہنچی تو انہوں نے کہا: وہ منافق ہے۔ یہ خبر اس شخص کو پہنچی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور سیدنا معاذ رضی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1128
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے سامنے سے کسی کو نہ نکلنے دے بلکہ اس کو دفع کرے جہاں تک ہو سکے اگر وہ نہ مانے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1034
اس سند سے زہری بیان کرتے اور جو روایت صالح کی آئی ہے اس میں یہ الفاظ زیادہ ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات تک دوبارہ نماز نہیں پڑھائی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 857
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مؤذن جب اذان دیتا ہے تو شیطان وہاں سے پیٹھ موڑ کر دوڑتا ہوا بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1023
عمرو بن حرث سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز میں «وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ» پڑھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1031
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں ساٹھ (۶۰) آیتوں سے لے کر سو (۱۰۰) آیتوں تک پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 893
مذکور بالا حدیث اس سند سے بھی منقول ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1094
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہا کرتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو اور حاجت کا پانی لایا کرتا۔ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مانگ کیا مانگتا ہے۔“ میں نے عرض کیا کہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 902
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو تشہد اس طرح سکھایا کرتے جس طرح قرآن کریم کی سورتیں سکھاتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ” «التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَكَاتُ» (تا ختم) اور ابن رمح کا بیان ہے کہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 861
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے مونڈھوں تک اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور اسی طرح رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے اور سجدوں کے درمیان میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1141
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تہجد کی نماز پوری ادا کرتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قبلہ کی طرف آڑی پڑی رہتی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر ادا کرنا چاہتے تو مجھے جگا دیتے میں بھی وتر پڑھ لیتی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1016
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کوفہ والوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی شکایت کی یعنی ان کی نماز کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا، وہ آئے۔ انہوں نے بیان کیا جو کوفہ والوں نے نماز کی شکایت کی تھی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 999
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر زمانہ موجودہ کی بناؤ سنگھار کرنے والی خواتین کو دیکھتے تو انہیں بھی یہودیوں کی طرح مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت کر دیتے۔ یحییٰ بن سعید نے پوچھا: اے عمرہ! کیا بنی اسرائیل کی عورتوں کو مسجد میں آنے سے روک دیا گیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 872
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ وہ جب نماز میں جھکتے یا اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے اور بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 956
اس سند سے بھی وہی حدیث مروی ہے مگر اس میں اس لفظ کا اضافہ ہے کہ (نماز میں)۔مکمل حدیث پڑھیئے