- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
- Home
- Islam
- Hadees Books
- Sahih Muslim
- Sahih Muslim - Mosques And Places Of Prayer
- Sahih Muslim - Hadith no: 1509
Sahih Muslim Hadith 1509 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation
Read the complete Sahih Muslim Hadith 1509 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 1509 of Sahih Muslim is narrated by Imam Muslim in the Chapter Mosques And Places Of Prayer. You can read the original Sahih Muslim 1509 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.
- Hadith No 1509
- Book Name Sahih Muslim
- Chapter Name Mosques And Places Of Prayer
- Writer Imam Muslim
- Writer Death 261 ھ
Sahih Muslim Hadith 1509 in Urdu
Read Hadith 1509 of Sahih Muslim in Urdu Translation narrated by Imam Muslim in Chapter Mosques And Places Of Prayer of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 1509 Urdu Translation.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک آدمی نماز کا منتطر اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے تب تک وہ نماز ہی میں ہے اور فرشتے اس کے لئے کہتے ہیں، یا اللہ! اس کو بخش اور اس پر رحم کر یہاں تک کہ وہ چلا جائے یا «حدث» کرے۔“ راوی کہتا ہے کہ میں پوچھا «حدث» کیا ہے؟ تو کہا: پھسکی چھوڑے یا گوز مارے۔
Sahih Muslim Hadith 1509 in Arabic
Read Hadith 1509 of Sahih Muslim narrated by Imam Muslim in Chapter Mosques And Places Of Prayer of Sahih Muslim at UrduPoint. The following is the complete Sahih Muslim Hadith 1509.
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ ، مَا كَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ ، وَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ، حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ " ، قُلْتُ : مَا يُحْدِثُ ؟ قَالَ : يَفْسُو أَوْ يَضْرِطُ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1509 of 7563
- Next Hadith
Who narrated Sahih Muslim Hadith 1509?
Imam Muslim narrated Hadith 1509 of Sahih Muslim.
What is the topic of Sahih Muslim Hadith 1509?
Hadith 1509 of Sahih Muslim discusses about the Mosques And Places Of Prayer.
Where can we read the complete Hadith 1509 of Sahih Muslim?
You can read the complete Hadith 1509 of Sahih Muslim in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.
More Hadiths From : Sahih Muslim - The Book Of Mosques And Places Of Prayer
حدیث نمبر 1467
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرے دوست (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے وصیت فرمائی کہ میں حاکم کی بات سنوں اور اس کا کہا مانوں اگرچہ ایک ہاتھ پیر کٹا ہوا غلام ہو اور یہ کہ میں اپنے وقت پر نماز پڑھوں پھر اگر لوگوں کو پاؤ کہ وہ نماز پڑھ چکے تو تو نے اپنی نماز پہلے ہی محفوظ کر لی اور نہیں تو وہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1426
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عصر سے مشرکوں نے روک دیا یہاں تک کہ آفتاب سرخ یا زرد ہو گیا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے روک دیا ہم کو نماز وسطیٰ نماز عصر سے۔ اللہ ان کے پیٹوں میں اور قبروں میں آگ بھر دے“ یا فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1355
اس سند سے بھی مذکور روایت آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1278
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی منقول ہے اور راوی نے کہا کہ ”جو صحیح ہے اس میں غور کرے یہی درستگی کے زیادہ قریب ہے۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1383
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ انہوں نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے اور دھوپ ان کے صحن میں ہوتی تھی اوپر نہ چڑھتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1225
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قبلہ کی جانب میں بلغم دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنکری سے اسے کھرچ ڈالا پھر داہنے یا سامنے تھوکنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”بائیں طرف یا قدم کے نیچے تھوکو۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1358
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے کہ ایک شخص نے حاضرین میں سے کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً» یعنی ”اللہ بڑا ہے، سب بڑائی اس کے واسطے ہے اور بہت تعریف ہے اس ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1408
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے تھے اور سورج بلند رہتا تھا اور اس میں گرمی ہوتی تھی اور جانے والا اونچے کناروں تک جاتا تھا اور وہاں پہنچ جاتا تھا اور آفتاب بلند رہتا تھا۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں اونچے کناروں کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1478
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی نماز جماعت کے ساتھ اکیلے کی نماز سے ستائیس گنا زیادہ ہے اجر میں۔“مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1234
سیدنا عبداللہ بن شِّخِّيرِ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوکا پھر زمین پر مل ڈالا اپنے جوتے سے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1429
مسلم نے کہا: روایت کی یہ ہم سے اشجعی نے سفیان ثوری سے، انہوں نے اسود بن قیس سے، انہوں نے شقیق سے، انہوں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے کہ کہا انہوں نے: پڑھا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک زمانہ تک مانند روایت فضیل بن مرزوق کے (یعنی جو اوپر گزری)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1365
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کی تکبیر ہو تو کھڑے نہ ہو جب تک مجھے نہ دیکھ لو۔“ ابن حاتم نے شک کیا کہ ( «إِذَا أُقِيمَتْ» ہے یا «نُودِىَ»)۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1280
اس سند میں یہ حدیث «فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ» کے الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1257
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیاز کے کھیت پر اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کے ساتھ گزرے تو بعض لوگ اترے انہوں نے پیاز کھائی اور بعض نے نہ کھائی۔ پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تو جن لوگوں نے پیاز نہ کھائی تھی ان کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1334
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار کرتے اور کہتے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ» سے اخیر تک۔ ولید نے کہا: میں نے اوزاعی سے پوچھا استغفار کیسے ہے؟ کہا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1527
سماک سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے لیکن انہوں نے «حَسَنًا» کے الفاظ نہیں کہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1421
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1315
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھا کرتا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی مجھ کو دکھلائی دیتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1505
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ بورئیے پر نماز پڑھتے ہیں اور اسی پر سجدہ کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1534
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: کہ ”لوگوں کی امامت وہ کرے جو قرآن زیادہ جانتا ہو اور خوب قرآن پڑھتا ہو اگر قرأت میں برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔ اگر ہجرت میں برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو۔ اور کسی کی امامت نہ کرے اس کے گھر میں اور نہ اس کی حکومت کی ..مکمل حدیث پڑھیئے