Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 1848 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 1848 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj). You can read the original Sunan Abi Dawud 1848 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 1848
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name The Rites Of Hajj Kitab Al-manasik Wal-hajj
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 1848 in Urdu

Read Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 1848 Urdu Translation.

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: محرم کون کون سا جانور مار سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: سانپ، بچھو، چوہیا کو (مار سکتا ہے) اور کوے کو بھگا دے، اسے مارے نہیں، اور کاٹ کھانے والے کتے، چیل اور حملہ کرنے والے درندے کو (مار سکتا ہے)۔

Sunan Abi Dawud Hadith 1848 in English

Read Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 1848 English Translation.

Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Prophet ﷺ was asked which of the creatures a pilgrim in sacred state could kill. He replied: The snake, the scorpion, the rat; he should drive away the pied crow, but should not kill it; the biting dog, the kite, and any wild animal which attacks (man).

Sunan Abi Dawud Hadith 1848 in Arabic

Read Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 1848.

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ ، قَالَ : " الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفُوَيْسِقَةُ وَيَرْمِي الْغُرَابَ وَلَا يَقْتُلُهُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْحِدَأَةُ وَالسَّبُعُ الْعَادِي " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 1848?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 1848?

Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud discusses about the The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj).

Where can we read the complete Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 1848 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of The Rites Of Hajj (kitab Al-manasik Wal-hajj)

حدیث نمبر 1806

´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ لوگوں نے احرام کھول دیا لیکن آپ نے اپنے عمرے کا احرام نہیں کھولا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے سر میں تلبید کی تھی اور ہدی کو قلادہ پہنایا تھا تو میں اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہدی نحر نہ کر لوںمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1738

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کیا پھر ان دونوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی، ان دونوں (راویوں میں سے) میں سے ایک نے کہا: اہل یمن کے لیے یلملم، اور دوسرے نے کہا: «ألملم»، اس روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1779

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم لوگ حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ہم میں کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے عمرے کا احرام باندھا، اور کچھ ایسے تھے جنہوں نے حج و عمرہ دونوں کا احرام باندھا، اور کچھ ایسے تھے جنہوں نے صرف حج کا احرام باندھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1956

´رافع بن عمرو المزنی کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں ایک سفید خچر پر سوار لوگوں کو خطبہ دیتے سنا جس وقت آفتاب بلند ہو چکا تھا اور علی رضی اللہ عنہ آپ کی طرف سے اسے لوگوں کو پہنچا ۱؎ رہے تھے اور دور والوں کو بتا رہے تھے، کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ کھڑے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1890

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا تو بیت اللہ کے تین پھیروں میں رمل کیا اور چار میں عام چال چلی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1804

´مسلم قری سے روایت ہے کہ` انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کا تلبیہ پکارا اور آپ کے صحابہ کرام نے حج کا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2042

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ ۱؎ اور میری قبر کو میلا نہ بناؤ (کہ سب لوگ وہاں اکٹھا ہوں)، اور میرے اوپر درود بھیجا کرو کیونکہ تم جہاں بھی رہو گے تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1982

´ہشام بن حسان سے اس سند سے بھی یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں اس طرح ہے` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلاق (سر مونڈنے والے) سے فرمایا: میرے دائیں جانب سے شروع کرو اور اسے مونڈو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1893

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آتے ہی سب سے پہلے جب حج و عمرہ کا طواف کرتے تو آپ تین پھیروں میں دوڑ کر چلتے اور باقی چار میں معمولی چال چلتے، پھر دو رکعتیں پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1968

´اس سند سے بھی یزید بن ابی زیاد سے اسی طریق سے اسی حدیث کے ہم مثل مروی ہے` اس میں «ولم يقم عندها» اور اس کے پاس نہیں ٹھہرے کا جملہ زائد ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1810

´ابورزین رضی اللہ عنہ بنی عامر کے ایک فرد کہتے ہیں` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں جو نہ حج کی طاقت رکھتے ہیں نہ عمرہ کرنے کی اور نہ سواری پر سوار ہونے کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے والد کی جانب سے حج اور عمرہ کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1768

´یونس کہتے ہیں مجھے زیاد بن جبیر نے خبر دی ہے، وہ کہتے ہیں` میں منیٰ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ان کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اپنا اونٹ بٹھا کر نحر کر رہا تھا انہوں نے کہا: کھڑا کر کے (بایاں پیر) باندھ کر نحر کرو، یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1724

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی عورت کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر کرے۔ پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی جو اوپر گزری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1882

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے طواف کر لو ۱؎، تو میں نے طواف کیا اور آپ خانہ کعبہ کے پہلو میں اس وقت نماز پڑھ رہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1776

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اللہ کے رسول! میں حج میں شرط لگانا چاہتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، (لگا سکتی ہو)، انہوں نے کہا: تو میں کیسے کہوں؟ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1856

´کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلح حدیبیہ کے زمانے میں ان کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں تمہارے سر کی جوؤں نے ایذا دی ہے؟ کہا: ہاں، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1757

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے لیے قلادے بٹے پھر آپ نے انہیں اشعار کیا اور قلادہ ۱؎ پہنایا پھر انہیں بیت اللہ کی طرف بھیج دیا اور خود مکہ میں مقیم رہے اور کوئی چیز جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال تھی آپ پر حرام نہیں ہوئی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1782

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم نے حج کا تلبیہ پڑھا یہاں تک کہ جب ہم مقام سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں رو رہی تھی، آپ نے پوچھا: عائشہ! تم کیوں رو رہی ہو؟، میں نے کہا: مجھے حیض آ گیا کاش میں نے (امسال) حج کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2036

´عدی بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے ہر جانب ایک ایک برید محفوظ کر دیا ہے ۱؎ نہ وہاں کا درخت کاٹا جائے گا اور نہ پتے توڑے جائیں گے مگر اونٹ کے چارے کے لیے (بہ قدر ضرورت)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1928

´اس سند سے بھی زہری سے ابن حنبل کی سند سے انہوں نے حماد سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے` اس میں ہے: ہر نماز کے لیے ایک الگ اقامت کہی اور پہلی نماز کے لیے اذان نہیں دی اور نہ ان دونوں میں سے کسی کے بعد نفل پڑھی۔ مخلد کہتے ہیں: ان دونوں میں سے کسی نماز کے لیے اذان نہیں دی۔مکمل حدیث پڑھیئے