Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 2148 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2148 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Marriage (kitab Al-nikah). You can read the original Sunan Abi Dawud 2148 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2148
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Marriage Kitab Al-nikah
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 2148 in Urdu

Read Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2148 Urdu Translation.

´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اجنبی عورت پر) اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی نظر پھیر لو ۱؎۔

Sunan Abi Dawud Hadith 2148 in English

Read Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2148 English Translation.

Jarir said I asked the Messenger of Allah ﷺ about an accidental glance (on a woman). He ﷺ said “Turn your eyes away. ”

Sunan Abi Dawud Hadith 2148 in Arabic

Read Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2148.

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفَجْأَةِ ، فَقَالَ : " اصْرِفْ بَصَرَكَ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 2148?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 2148?

Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud discusses about the Marriage (kitab Al-nikah).

Where can we read the complete Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 2148 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Marriage (kitab Al-nikah)

حدیث نمبر 2149

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: علی! (اجنبی عورت پر) نگاہ پڑنے کے بعد دوبارہ نگاہ نہ ڈالو کیونکہ پہلی نظر تو تمہارے لیے جائز ہے، دوسری جائز نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2129

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس عورت نے مہر یا عطیہ یا وعدے پر نکاح کیا تو نکاح سے قبل ملنے والی چیز عورت کی ہو گی اور جو کچھ نکاح کے بعد ملے گا وہ اسی کا ہے جس کو دیا گیا (انعام وغیرہ)، مرد جس چیز کے سبب اپنے اکرام کا مستحق ہے وہ اس کی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2108

´ابن شہاب زہری سے روایت ہے کہ` نجاشی (شاہ حبشہ) نے ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہما کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چار ہزار درہم کے عوض کر دیا اور یہ بات آپ کو لکھ بھیجی تو آپ نے قبول فرما لیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2085

´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2102

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوہند نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندیا میں پچھنا لگایا تو آپ نے فرمایا: بنی بیاضہ کے لوگو! ابوہند سے تم (اپنی بچیوں کی) شادی کرو اور (ان کی بچیوں سے شادی کرنے کے لیے) تم انہیں نکاح کا پیغام دو ۱؎، اور فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2104

´ابراہیم بن میسرہ کی روایت ہے کہ` ایک عورت جو نہایت سچی تھی، کہتی ہے: میرے والد زمانہ جاہلیت میں ایک غزوہ میں تھے کہ (تپتی زمین سے) لوگوں کے پیر جلنے لگے، ایک شخص بولا: کوئی ہے جو مجھے اپنی جوتیاں دیدے؟ اس کے عوض میں پہلی لڑکی جو میرے یہاں ہو گی اس سے اس کا نکاح کر دوں گا، میرے والد نے جوتیاں نکالیں اور اس کے سامنے ڈال دیں، اس کے یہاں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2173

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انصار کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ: میری ایک لونڈی ہے جس سے میں صحبت کرتا ہوں اور اس کا حاملہ ہونا مجھے پسند نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاہو تو عزل کر لو، جو اس کے مقدر میں ہے وہ تو ہو کر رہے گا، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2078

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے وہ زانی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2124

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب کوئی ثیبہ کے رہتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ساتھ سات رات رہے، اور جب ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین رات رہے۔ راوی کا بیان ہے کہ اگر میں یہ کہوں کہ انس رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے تو سچ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ سنت اسی طرح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2164

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بخشے ان کو «أنى شئتم» کے لفظ سے وہم ہو گیا تھا، اصل واقعہ یوں ہے کہ انصار کے اس بت پرست قبیلے کا یہود (جو کہ اہل کتاب ہیں کے) ایک قبیلے کے ساتھ میل جول تھا اور انصار علم میں یہود کو اپنے سے برتر مانتے تھے، اور بہت سے معاملات میں ان کی پیروی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2097

´اس سند سے عکرمہ سے یہ حدیث مرسلاً مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں: اس روایت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں ہے، اس روایت کا اسی طرح لوگوں کا مرسلاً روایت کرنا ہی معروف ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2154

´اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ قصہ روایت کرتے ہیں اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا: اور کانوں کا زنا سننا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2082

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت کو پیغام نکاح دے تو ہو سکے تو وہ اس چیز کو دیکھ لے جو اسے اس سے نکاح کی طرف راغب کر رہی ہے ۱؎۔ راوی کا بیان ہے کہ میں نے ایک لڑکی کو پیغام دیا تو میں اسے چھپ چھپ کر دیکھتا تھا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2121

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شادی کی، اس وقت سات سال کی تھی (سلیمان کی روایت میں ہے: چھ سال کی تھی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے (شب زفاف منائی) اس وقت میں نو برس کی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2086

´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ ابن حجش کے نکاح میں تھیں، ان کا انتقال ہو گیا اور وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سر زمین حبشہ کی جانب ہجرت کی تھی تو نجاشی (شاہ حبش) نے ان کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا، اور وہ انہیں لوگوں کے پاس (ملک حبش ہی میں) تھیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2151

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا تو (اپنی بیوی) زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور ان سے اپنی ضرورت پوری کی، پھر صحابہ کرام کے پاس گئے اور ان سے عرض کیا: عورت شیطان کی شکل میں نمودار ہوتی ہے ۱؎، تو جس کے ساتھ اس طرح کا واقعہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2143

´معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اپنی عورتوں کے پاس کدھر سے آئیں، اور کدھر سے نہ آئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اپنی کھیتی ۱؎ میں جدھر سے بھی چاہو آؤ، جب خود کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، اور جب خود پہنو تو اسے بھی پہناؤ، اس کے چہرہ کی برائی نہ کرو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2116

´عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کا یہی مسئلہ پیش کیا گیا، راوی کا بیان ہے کہ لوگوں کی اس سلسلہ میں مہینہ بھر یا کہا کئی بار آپ کے پاس آمدورفت رہی، انہوں نے کہا: اس سلسلے میں میرا فیصلہ یہی ہے کہ بلا کم و کاست اسے اپنی قوم کی عورتوں کی طرح مہر ملے گا، وہ میراث کی حقدار ہو گی اور اس پر عدت بھی ہو گی، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2130

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير» اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر دے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2094

´اس سند سے بھی محمد بن عمرو سے اسی طریق سے یہی حدیث یوں مروی ہے` اس میں «فإن بكت أو سكتت» اگر وہ رو پڑے یا چپ رہے یعنی «بكت» (رو پڑے) کا اضافہ ہے، ابوداؤد کہتے ہیں «بكت» (رو پڑے) کی زیادتی محفوظ نہیں ہے یہ حدیث میں وہم ہے اور یہ وہم ..مکمل حدیث پڑھیئے