Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 2162 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2162 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Marriage (kitab Al-nikah). You can read the original Sunan Abi Dawud 2162 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2162
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Marriage Kitab Al-nikah
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 2162 in Urdu

Read Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2162 Urdu Translation.

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی بیوی کی دبر (پاخانہ کے مقام) میں صحبت کرے اس پر لعنت ہے۔

Sunan Abi Dawud Hadith 2162 in English

Read Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2162 English Translation.

Narrated Abu Hurairah: The Prophet ﷺ said: He who has intercourse with his wife through her anus is accursed.

Sunan Abi Dawud Hadith 2162 in Arabic

Read Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Marriage (kitab Al-nikah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2162.

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 2162?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 2162?

Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud discusses about the Marriage (kitab Al-nikah).

Where can we read the complete Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 2162 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Marriage (kitab Al-nikah)

حدیث نمبر 2150

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت عورت سے بدن نہ چپکائے وہ اپنے شوہر سے اس کے بارے میں اس طرح بیان کرے گویا اس کا شوہر اسے دیکھ رہا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2090

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` آیت کریمہ: «لا يحل لكم أن ترثوا النساء كرها ولا تعضلوهن لتذهبوا ببعض ما آتيتموهن إلا أن يأتين بفاحشة مبينة» اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے تو تم انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو (سورۃ البقرہ: ۲۳۲) کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2124

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب کوئی ثیبہ کے رہتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ساتھ سات رات رہے، اور جب ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین رات رہے۔ راوی کا بیان ہے کہ اگر میں یہ کہوں کہ انس رضی اللہ عنہ نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے تو سچ ہے لیکن انہوں نے کہا کہ سنت اسی طرح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2100

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولی کا ثیبہ عورت پر کچھ اختیار نہیں، اور یتیم لڑکی سے پوچھا جائے گا اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2095

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں سے ان کی بیٹیوں کے بارے میں مشورہ لو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2053

´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے شادی کر لے تو اس کے لیے دوہرا ثواب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2110

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی عورت کو مہر میں مٹھی بھر ستو یا کھجور دیا تو اس نے (اس عورت کو اپنے لیے) حلال کر لیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے عبدالرحمٰن بن مہدی نے صالح بن رومان سے انہوں نے ابوزبیر سے انہوں نے جابر رضی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2134

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی بیویوں کی) باری مقرر فرماتے تھے اور اس میں انصاف سے کام لیتے تھے، پھر یہ دعا فرماتے تھے: اے اللہ! یہ میری تقسیم ان چیزوں میں ہے جو میرے بس میں ہے، رہی وہ بات جو میرے بس سے باہر ہے اور تیرے بس میں ہے (یعنی دل ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2070

´ابن ابی ملیکہ سے یہی حدیث مروی ہے` اس میں ہے: تو علی رضی اللہ عنہ نے اس نکاح سے خاموشی اختیار کر لی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2051

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` مرثد بن ابی مرثد غنوی رضی اللہ عنہ قیدیوں کو مکہ سے اٹھا لایا کرتے تھے، مکہ میں عناق نامی ایک بدکار عورت تھی جو ان کی آشنا تھی، مرثد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میں عناق سے شادی کر لوں؟ آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2059

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا` رضاعت وہی ہے جو ہڈی کو مضبوط کرے اور گوشت بڑھائے، تو ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: اس عالم کی موجودگی میں تم لوگ ہم سے مسئلہ نہ پوچھا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2147

´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی سے اپنی بیوی کو مارنے کے تعلق سے پوچھ تاچھ نہ ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2099

´عبداللہ بن فضل سے بھی اسی طریق سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ثیبہ اپنے نفس کا اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے اور کنواری لڑکی سے اس کا باپ پوچھے گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «أبوها» کا لفظ محفوظ نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2149

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: علی! (اجنبی عورت پر) نگاہ پڑنے کے بعد دوبارہ نگاہ نہ ڈالو کیونکہ پہلی نظر تو تمہارے لیے جائز ہے، دوسری جائز نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2126

´محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان سے روایت ہے` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جب علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی اور ان کے پاس جانے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2093

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یتیم لڑکی سے اس کے نکاح کے لیے اجازت لی جائے گی، اگر وہ خاموشی اختیار کرے تو یہی اس کی اجازت ہے اور اگر انکار کر دے تو اس پر زبردستی نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2161

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے اور یہ دعا پڑھے: «بسم الله اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا» اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اے اللہ ہم کو شیطان سے بچا اور اس مباشرت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2085

´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2089

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے` آیت کریمہ: «لا يحل لكم أن ترثوا النساء كرها ولا تعضلوهن» تمہارے لیے حلال نہیں کہ تم عورتوں کے بھی زبردستی وارث بن بیٹھو اور نہ ہی تم انہیں نکاح سے اس لیے روک رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں کچھ لے لو (سورۃ البقرہ: ۱۹) کی تفسیر کے سلسلہ میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2113

´مکحول سے بھی سہل کی روایت کی طرح مروی ہے، مکحول کہتے تھے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کے لیے یہ درست نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے