Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 2548 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2548 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Jihad (kitab Al-jihad). You can read the original Sunan Abi Dawud 2548 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 2548
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Jihad Kitab Al-jihad
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 2548 in Urdu

Read Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Jihad (kitab Al-jihad) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2548 Urdu Translation.

´سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ اس کی پشت سے مل گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان بے زبان چوپایوں کے سلسلے میں اللہ سے ڈرو، ان پر سواری بھلے طریقے سے کرو اور ان کو بھلے طریقے سے کھاؤ ۱؎۔

Sunan Abi Dawud Hadith 2548 in English

Read Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Jihad (kitab Al-jihad) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2548 English Translation.

Narrated Sahl ibn al-Hanzaliyyah: The Messenger of Allah ﷺ came upon an emaciated camel and said: Fear Allah regarding these dumb animals. Ride them when they are in good condition and feed them when they are in good condition.

Sunan Abi Dawud Hadith 2548 in Arabic

Read Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Jihad (kitab Al-jihad) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 2548.

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ يَعْنِي بْنَ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ ،عَنْ سَهْلِ ابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَهْرُهُ بِبَطْنِهِ ، فَقَالَ : " اتَّقُوا اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهَائِمِ الْمُعْجَمَةِ فَارْكَبُوهَا وَكُلُوهَا صَالِحَةً " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 2548?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 2548?

Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud discusses about the Jihad (kitab Al-jihad).

Where can we read the complete Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 2548 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Jihad (kitab Al-jihad)

حدیث نمبر 2700

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` غزوہ حدیبیہ میں صلح سے پہلے کچھ غلام (بھاگ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، تو ان کے مالکوں نے آپ کو لکھا: اے محمد! اللہ کی قسم! یہ غلام تمہارے دین کے شوق میں تمہارے پاس نہیں آئے ہیں، یہ تو فقط غلامی کی قید سے بھاگ کر آئے ہیں، تو کچھ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! ان لوگوں نے سچ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2585

´اس سند سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سابقہ حدیث مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں: ان احادیث میں سب سے زیادہ قوی سعید بن ابوالحسن کی حدیث ہے اور باقی ضعیف ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2710

´زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کا غزوہ خیبر کے دن انتقال ہو گیا، لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو، یہ سن کر لوگوں کے چہرے بدل گئے، تو آپ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2638

´سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امیر بنا کر بھیجا، ہم نے مشرکین کے کچھ لوگوں سے جہاد کیا تو ہم نے ان پر شب خون مارا، ہم انہیں قتل کر رہے تھے، اور اس رات ہمارا شعار (کوڈ) «أمت أمت» ۱؎ تھا، اس رات میں نے اپنے ہاتھ سے سات ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2487

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد سے لوٹنا (ثواب میں) جہاد ہی کی طرح ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2615

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنونضیر کے کھجوروں کے باغات جلا دیے اور درختوں کو کاٹ ڈالا (یہ مقام بویرہ میں تھا) تو اللہ نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی «ما قطعتم من لينة أو تركتموها» کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے، یا اپنی جڑوں پر انہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2543

´ابو وہب جشمی سے روایت ہے` اور انہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل تھی، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اوپر ہر چتکبرے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے یا سرخ سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے یا کالے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں کے گھوڑے کو لازم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2595

´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مہاجرین کا شعار (کوڈ) ۱؎ عبداللہ اور انصار کا شعار عبدالرحمٰن تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2531

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلیم رضی اللہ عنہا کو اور انصار کی کچھ عورتوں کو جہاد میں لے جاتے تھے تاکہ وہ مجاہدین کو پانی پلائیں اور زخمیوں کا علاج کریں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2484

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ ۱؎ ہمیشہ حق کے لیے لڑتا رہے گا اور ان لوگوں پر غالب رہے گا جو ان سے دشمنی کریں گے یہاں تک کہ ان کے آخری لوگ مسیح الدجال سے قتال کریں گے ۲؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2618

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بسیسہ کو جاسوس بنا کر بھیجا تاکہ وہ دیکھیں کہ ابوسفیان کا قافلہ کیا کر رہا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2735

´اس سند سے بھی ابو عمرہ سے اسی حدیث کے ہم معنی مروی ہے` مگر اس میں یہ ہے کہ ہم تین آدمی تھے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ سوار کو تین حصے ملے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2716

´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے` انہوں نے حمد و صلاۃ کے بعد کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو شخص غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپائے تو وہ بھی اسی جیسا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2696

´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کرا دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا، اور بیع کو رد کر دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: میمون نے علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے، میمون جنگ جماجم میں قتل کئے گئے، اور جماجم ۸۳ ہجری میں ہوئی ہے، نیز واقعہ حرہ (۶۳ ہجری) میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2684

´سعید بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا: چار آدمیوں کو میں حرم اور حرم سے باہر کہیں بھی امان نہیں دیتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام لیے، اور مقیس کی دو لونڈیوں کو، ایک ان میں سے قتل کی گئی، دوسری بھاگ گئی پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2539

´ابو سلام ایک صحابی سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` ہم نے جہینہ کے ایک قبیلہ پر شب خون مارا تو ایک مسلمان نے ایک آدمی کو مارنے کا قصد کیا، اس نے اسے تلوار سے مارا لیکن تلوار نے خطا کی اور اچٹ کر اسی کو لگ گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی جماعت! اپنے مسلمان بھائی کی خبر لو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2642

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مشرکوں سے قتال کروں، پھر آگے اسی مفہوم کی حدیث ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2616

´عروہ کہتے ہیں کہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وصیت کی تھی اور فرمایا تھا: ابنی ۱؎ پر صبح سویرے حملہ کرو اور اسے جلا دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2748

´حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مال غنیمت میں سے) خمس (پانچواں حصہ) نکالنے کے بعد ثلث (ایک تہائی) بطور نفل (انعام) دیتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2744

´اس سند سے بھی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک سریہ بھیجا جس میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، ان لوگوں کو غنیمت میں بہت سے اونٹ ملے، ان میں سے ہر ایک کے حصہ میں بارہ بارہ اونٹ آئے، اور ایک ایک اونٹ انہیں بطور نفل (انعام) دئیے گئے۔ ابن موہب کی روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے