Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 3264 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3264 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur). You can read the original Sunan Abi Dawud 3264 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3264
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Oaths And Vows Kitab Al-aiman Wa Al-nudhur
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 3264 in Urdu

Read Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3264 Urdu Translation.

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زور دے کر قسم کھاتے تو فرماتے: «والذي نفس أبي القاسم بيده» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ابوالقاسم کی جان ہے۔

Sunan Abi Dawud Hadith 3264 in English

Read Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3264 English Translation.

Narrated Abu Saeed al-Khudri: When the Messenger of Allah ﷺ swore an oath strongly, he said: No, by Him in Whose hand is the soul of Abul Qasim.

Sunan Abi Dawud Hadith 3264 in Arabic

Read Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3264.

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُمَيْخٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ ، قَالَ : وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 3264?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 3264?

Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud discusses about the Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur).

Where can we read the complete Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 3264 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Oaths And Vows (kitab Al-aiman Wa Al-nudhur)

حدیث نمبر 3261

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی کام پر قسم کھائی پھر ان شاءاللہ کہا تو اس نے استثناء کر لیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3272

´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` انصار کے دو بھائیوں میں میراث کی تقسیم کا معاملہ تھا، ان میں کے ایک نے دوسرے سے میراث تقسیم کر دینے کے لیے کہا تو اس نے کہا: اگر تم نے دوبارہ تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا تو میرا سارا مال کعبہ کے دروازے کے اندر ہو گا ۱؎ تو عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: کعبہ تمہارے مال کا محتاج نہیں ہے، اپنی قسم کا کفارہ دے کر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3257

´ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ` انہوں نے درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی ۱؎، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ملت اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہونے کی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسے ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا ہے، اور جو شخص اپنے آپ کو کسی چیز ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3292

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معصیت کی نذر نہیں ہے (یعنی اس کا پورا کرنا جائز نہیں ہے) اور اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے۔ احمد بن محمد مروزی کہتے ہیں: اصل حدیث علی بن مبارک کی حدیث ہے جسے انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3258

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قسم کھائے اور کہے میں اسلام سے بری ہوں (اگر میں نے فلاں کام کیا) اب اگر وہ جھوٹا ہے تو اس نے جیسا ہونے کو کہا ہے ویسا ہی ہو جائے گا، اور اگر سچا ہے تو بھی وہ اسلام میں سلامتی سے ہرگز واپس نہ آ سکے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3325

´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے زمانہ جاہلیت میں مسجد الحرام میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنی نذر پوری کر لو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3287

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نذر سے منع فرماتے تھے، اور فرماتے تھے کہ نذر تقدیر کے فیصلے کو کچھ بھی نہیں ٹالتی سوائے اس کے کہ اس سے بخیل (کی جیب) سے کچھ نکال لیا جاتا ہے۔ مسدد کی روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نذر کسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3246

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میرے منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائے گا اگرچہ ایک تازی مسواک کے لیے کھائے تو سمجھ لو اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا یا یہ کہا: جہنم اس پر واجب ہو گئی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3248

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، نہ اپنی ماؤں کی قسم کھانا، اور نہ ان کی قسم کھانا جنہیں لوگ اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں، تم صرف اللہ کی قسم کھانا، اور اللہ کی بھی قسم اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3255

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قسم کا اعتبار اسی چیز پر ہو گا جس پر تمہارا ساتھی تمہاری تصدیق کرے۔ مسدد کی روایت میں: «أخبرني عبد الله بن أبي صالح» ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عباد بن ابی صالح اور عبداللہ بن ابی صالح دونوں ایک ہی ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3260

´اس سند سے بھی` یوسف بن عبداللہ بن سلام سے اسی کے مثل مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3313

´ابوقلابہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ثابت بن ضحاک نے بیان کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بوانہ (ایک جگہ کا نام ہے) میں اونٹ ذبح کرے گا تو وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے بوانہ میں اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3279

´عبدالرحمٰن بن حرملہ کہتے ہیں کہ` ام حبیب بنت ذؤیب بن قیس مزنیہ قبیلہ بنو اسلم کے ایک شخص کے نکاح میں تھیں پھر وہ ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے کے نکاح میں آئیں، آپ نے ہم کو ایک صاع ہبہ کیا، اور ہم سے بیان کیا کہ ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے سے روایت ہے، اور انہوں نے ام المؤمنین صفیہ سے روایت کی ہے کہ ام المؤمنین کہتی ہیں کہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3298

´عکرمہ سے روایت ہے کہ` عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن، آگے وہی باتیں ہیں جو ہشام کی حدیث میں ہے لیکن اس میں ہدی کا ذکر نہیں ہے نیز اس میں ہے: «مر أختك فلتركب» اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے خالد نے عکرمہ سے ہشام کے ہم معنی روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3253

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو امانت کی قسم کھائے وہ ہم میں سے نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3317

´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری توبہ یہ ہے کہ میں اپنے سارے مال سے دستبردار ہو کر اسے اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر دوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا کچھ مال اپنے لیے روک لو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے تو میں نے عرض کیا: میں اپنا خیبر کا حصہ اپنے لیے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3251

´سعد بن عبیدہ کہتے ہیں` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو کعبہ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے اللہ کے سوا کسی اور کے نام کی قسم کھائی تو اس نے شرک کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3318

´کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب ان کی توبہ قبول ہو گئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں اپنے مال سے دستبردار ہو جاتا ہوں، پھر آگے راوی نے اسی طرح حدیث بیان کی: «خير لك» تک۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3284

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ایک کالی لونڈی لے کر آیا، اور اس نے عرض کیا: اﷲ کے رسول! میرے ذمہ ایک مومنہ لونڈی آزاد کرنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (لونڈی) سے پوچھا: اﷲ کہاں ہے؟ تو اس نے اپنی انگلی سے آسمان کی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3275

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` دو آدمی اپنا جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے مدعی سے گواہ طلب کیا، اس کے پاس گواہ نہ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی علیہ سے قسم کھانے کے لیے کہا، اس نے اس اللہ کی قسم کھائی جس کے سوا کوئی اور معبود برحق نہیں ہے، رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے