Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 3828 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3828 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Foods (kitab Al-atimah). You can read the original Sunan Abi Dawud 3828 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3828
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Foods Kitab Al-atimah
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 3828 in Urdu

Read Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Foods (kitab Al-atimah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3828 Urdu Translation.

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` لہسن کھانے سے منع فرمایا گیا ہے مگر یہ کہ پکا ہوا ہو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: شریک (جن کا ذکر سند میں آیا ہے) وہ شریک بن حنبل ہیں۔

Sunan Abi Dawud Hadith 3828 in English

Read Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Foods (kitab Al-atimah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3828 English Translation.

Narrated Ali ibn Abu Talib: It is forbidden to eat garlic unless it is cooked. Abu Dawud said: The full name of the narrator Sharik is Sharik bin Hanbal.

Sunan Abi Dawud Hadith 3828 in Arabic

Read Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Foods (kitab Al-atimah) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 3828.

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ أَبُو وَكِيعٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضَي اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نُهِيَ عَنْ أَكْلِ الثُّومِ إِلَّا مَطْبُوخًا " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : شَرِيكُ بْنُ حَنْبَلٍ .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 3828?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 3828?

Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud discusses about the Foods (kitab Al-atimah).

Where can we read the complete Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 3828 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Foods (kitab Al-atimah)

حدیث نمبر 3839

´ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہا: ہم اہل کتاب کے پڑوس میں رہتے، وہ اپنی ہانڈیوں میں سور کا گوشت پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں ان کے علاوہ برتن مل جائیں تو ان میں کھاؤ پیئو، اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3828

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` لہسن کھانے سے منع فرمایا گیا ہے مگر یہ کہ پکا ہوا ہو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: شریک (جن کا ذکر سند میں آیا ہے) وہ شریک بن حنبل ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3756

´ایک صحابی رسول سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو دعوت دینے والے ایک ساتھ دعوت دیں تو ان میں سے جس کا مکان قریب ہو اس کی دعوت قبول کرو، کیونکہ جس کا مکان زیادہ قریب ہو گا وہ ہمسائیگی میں قریب تر ہو گا، اور اگر ان میں سے کوئی پہل کر جائے تو اس کی قبول کرو جس نے پہل کی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3803

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر دانت والے درندے، اور ہر پنجہ والے پرندے کے کھانے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3822

´عطا بن ابی رباح کا بیان ہے کہ` جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا آپ نے فرمایا: ہماری مسجد سے الگ رہے، اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3753

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` آیت کریمہ: «لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم» (سورۃ النساء: ۲۹) کے نازل ہونے کے بعد لوگ ایک دوسرے کے یہاں کھانا کھانے میں گناہ محسوس کرنے لگے تو یہ آیت سورۃ النور کی آیت: «ليس عليكم جناح أن تأكلوا من بيوتكم ..... ‏أشتاتا» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3755

´سفینہ ابوعبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے علی رضی اللہ عنہ کی دعوت کی اور ان کے لیے کھانا بنایا (اور بھیج دیا) تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کاش ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لیتے آپ بھی ہمارے ساتھ کھانا تناول فرما لیتے چنانچہ انہوں نے آپ کو بلوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3792

´محمد بن خالد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد خالد بن حویرث کو کہتے سنا کہ` عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما صفاح میں تھے (محمد (محمد بن خالد) کہتے ہیں: وہ مکہ میں ایک جگہ کا نام ہے) ایک شخص ان کے پاس خرگوش شکار کر کے لایا، اور کہنے لگا: عبداللہ بن عمرو! آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اسے رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3746

´اس سند سے بھی سعید بن مسیب سے یہی واقعہ مروی ہے اور اس میں یہ ہے کہ` پہلے اور دوسرے روز انہوں نے دعوت قبول کر لی پھر جب تیسرے روز انہیں دعوت دی گئی تو قبول نہیں کیا اور قاصد کو کنکری ماری۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3778

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گوشت چھری سے کاٹ کر مت کھاؤ، کیونکہ یہ اہل عجم کا طریقہ ہے بلکہ اسے دانت سے نوچ کر کھاؤ کیونکہ اس طرح زیادہ لذیذ اور زود ہضم ہوتا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3775

´اس سند سے بھی` زہری سے یہی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3797

´سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (پانی کی چڑیا) سرخاب کا گوشت کھایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3812

´ابویعفور کہتے ہیں` میں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا اور میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق پوچھا تھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات غزوات کئے اور ہم اسے آپ کے ساتھ کھایا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3785

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاست خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3821

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3853

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں` ابوالہیثم بن تیہان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا بنایا پھر آپ کو اور صحابہ کرام کو بلایا، جب یہ لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: تم لوگ اپنے بھائی کا بدلہ چکاؤ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس کا کیا بدلہ ہے؟ آپ صلی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3777

´عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بیٹے! قریب آ جاؤ اور اللہ کا نام (بسم اللہ کہو) لو داہنے ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3794

´خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے تو آپ کی خدمت میں بھنا ہوا گوہ لایا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا تو میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود بعض عورتوں نے کہا: نبی کریم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3747

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3801

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لکڑبگھا (لگڑ بگڑ) ۱؎ کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: وہ شکار ہے اور جب محرم اس کا شکار کرے تو اسے ایک دنبے کا دم دینا پڑے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے