Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 4566 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4566 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat). You can read the original Sunan Abi Dawud 4566 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4566
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name Types Of Blood-wit Kitab Al-diyat
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 4566 in Urdu

Read Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4566 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مواضح» ۱؎ میں دیت پانچ اونٹ ہے۔

Sunan Abi Dawud Hadith 4566 in English

Read Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4566 English Translation.

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-As: The Prophet ﷺ said: Blood-wit for every wound which lays bare a bone is five camels.

Sunan Abi Dawud Hadith 4566 in Arabic

Read Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4566.

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَهُمْ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ يَعْنِي الْمُعَلِّمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ ،عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " فِي الْمَوَاضِحِ : خَمْسٌ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 4566?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 4566?

Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud discusses about the Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat).

Where can we read the complete Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 4566 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of Types Of Blood-wit (kitab Al-diyat)

حدیث نمبر 4580

´شعبی کہتے ہیں کہ` غرہ (غلام یا لونڈی) کی قیمت پانچ سو درہم ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ربیعہ نے کہا: غرہ (غلام یا لونڈی) پچاس دینار کا ہوتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4555

´زید بن ثابت سے دیت مغلظہ یعنی شبہ عمد میں مروی ہے` پھر راوی نے ہو بہو اسی کے مثل ذکر کیا جیسے اوپر گزرا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4547

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مسدد کی روایت کے مطابق) فتح مکہ کے دن مکہ میں خطبہ دیا، آپ نے تین بار اللہ اکبر کہا، پھر فرمایا: «لا إله إلا الله وحده صدق وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده» اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4523

´بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ` سہل بن ابی حثمہ نامی ایک انصاری ان سے بیان کیا کہ ان کی قوم کے چند آدمی خیبر گئے، وہاں پہنچ کر وہ جدا ہو گئے، پھر اپنے میں سے ایک شخص کو مقتول پایا تو جن کے پاس اسے پایا ان سے ان لوگوں نے کہا: تم لوگوں نے ہی ہمارے ساتھی کو قتل کیا ہے، وہ کہنے لگے: ہم نے قتل نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہمیں قاتل کا پتا ہے چنانچہ ہم لوگ اللہ کے نبی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4521

´سہل بن ابی حثمہ انصاری رضی اللہ عنہ اور ان کے قبیلہ کے کچھ بڑوں سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن سہل اور محیصہ رضی اللہ عنہما کسی پریشانی کی وجہ سے جس سے وہ دو چار ہوئے خیبر کی طرف نکلے پھر کسی نے آ کر محیصہ کو خبر دی کہ عبداللہ بن سہل مار ڈالے گئے اور انہیں کسی کنویں یا چشمے میں ڈال دیا گیا، وہ (محیصہ) یہود کے پاس آئے اور کہنے لگے: قسم اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4560

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دانت سب برابر ہیں اور انگلیاں سب برابر ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4539

´طاؤس کہتے ہیں کہ` جو مارا جائے، اور ابن عبید کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی کسی لڑائی یا دنگے میں جو لوگوں میں چھڑ گئی ہو غیر معروف پتھر، کوڑے، یا لاٹھی سے مارا جائے ۱؎ تو وہ قتل خطا ہے، اور اس کی دیت قتل خطا کی دیت ہو گی، اور جو قصداً مارا جائے تو اس میں قصاص ہےمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4571

´عمر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن زید اور حماد بن سلمہ نے ہشام بن عروہ سے، عروہ نے اپنے باپ زبیر سے روایت کیا ہے کہ عمر نے کہا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4572

´عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے متعلق پوچھا تو حمل بن مالک بن نابغہ کھڑے ہوئے، اور بولے: میں دونوں عورتوں کے بیچ میں تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی سے مارا تو وہ مر گئی اور اس کا جنین بھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جنین کے سلسلے میں ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4570

´مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے عورت کے املاص کے بارے میں لوگوں سے مشورہ لیا تو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اس میں ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، تو عمر نے کہا: میرے پاس اپنے ساتھ اس شخص کو لاؤ جو اس کی گواہی دے، تو وہ محمد بن مسلمہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4530

´قیس بن عباد سے کہتے ہیں کہ` میں اور اشتر دونوں علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی خاص بات بتائی ہے جو عام لوگوں کو نہ بتائی ہو؟ وہ بولے: نہیں، سوائے اس چیز کے جو میری اس کتاب میں ہے۔ مسدد کہتے ہیں: پھر انہوں نے ایک کتاب نکالی، احمد کے الفاظ یوں ہیں اپنی تلوار کے غلاف سے ایک کتاب ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4583

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمی معاہد کی دیت آزاد کی دیت کی آدھی ہے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسامہ بن زید لیثی اور عبدالرحمٰن بن حارث نے بھی عمرو بن شعیب سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4533

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: بتائیے اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پاؤں تو کیا چار گواہ لانے تک اسے مہلت دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4509

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک یہودی عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک زہر آلود بکری بھیجی، لیکن آپ نے اس عورت سے کوئی تعرض نہیں کیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرحب کی ایک یہودی بہن تھی جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دیا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4556

´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگلیاں سب برابر ہیں، ان کی دیت دس دس اونٹ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4569

´اس سند سے منصور سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول عورت کی دیت قاتل عورت کے عصبات پر ٹھہرائی، اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک غرہ (غلام یا لونڈی) ٹھہرایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسی طرح حکم نے مجاہد سے مجاہد نے مغیرہ سے روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4516

´اس سند سے بھی قتادہ سے بھی اسی کے مثل حدیث مروی ہے` اس میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے غلام کو خصی کرے گا ہم اسے خصی کریں گے اس کے بعد راوی نے اسی طرح ذکر کیا جیسے شعبہ اور حماد کی حدیث میں ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابوداؤد طیالسی نے ہشام سے معاذ کی حدیث کی طرح نقل کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4563

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دانتوں میں پانچ پانچ (اونٹ) ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4592

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جانور کا) پاؤں باطل و رائیگاں ہے اس کی کوئی دیت نہیں ہو گی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: جانور پیر سے مار دے جب کہ وہ اس پہ سوار ہو تو اس کی کوئی دیت نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4532

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پائے تو کیا اسے قتل کر دے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں سعد نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کے رسول! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ عزت دی (میں ..مکمل حدیث پڑھیئے