Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 4918 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4918 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter General Behavior (kitab Al-adab). You can read the original Sunan Abi Dawud 4918 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4918
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name General Behavior Kitab Al-adab
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 4918 in Urdu

Read Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4918 Urdu Translation.

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن مومن کا آئینہ ہے، اور مومن مومن کا بھائی ہے، وہ اس کی جائیداد کی نگرانی کرتا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی حفاظت کرتا ہے۔

Sunan Abi Dawud Hadith 4918 in English

Read Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4918 English Translation.

Narrated Abu Hurairah: The Prophet ﷺ said: The believer is the believer's mirror, and the believer is the believer's brother who guards him against loss and protects him when he is absent.

Sunan Abi Dawud Hadith 4918 in Arabic

Read Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4918.

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ يَكُفُّ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 4918?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 4918?

Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud discusses about the General Behavior (kitab Al-adab).

Where can we read the complete Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 4918 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of General Behavior (kitab Al-adab)

حدیث نمبر 4998

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے سواری عطا فرما دیجئیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم تو تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کرائیں گے وہ بولا: میں اونٹنی کے بچے کا کیا کروں گا؟ تو نبی اکرم مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4781

´سلیمان بن صرد کہتے ہیں کہ` دو شخصوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گالی گلوج کی تو ان میں سے ایک کی آنکھیں سرخ ہو گئیں، اور رگیں پھول گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو جو غصہ وہ اپنے اندر پا رہا ہے دور ہو جائے گا، وہ کلمہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4985

´سالم بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے کہا: کاش میں نماز پڑھ لیتا تو مجھے سکون مل جاتا، مسعر کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ بنو خزاعہ کا کوئی آدمی تھا، تو لوگوں نے اس پر نکیر کی کہ یہ نماز کو تکلیف کی چیز سمجھتا ہے تو اس نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، آپ فرما رہے تھے: اے بلال نماز کے لیے اقامت کہو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4884

´جابربن عبداللہ اور ابوطلحہ بن سہل انصاری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مسلمان شخص کو کسی ایسی جگہ میں ذلیل کرے گا، جہاں اس کی بے عزتی کی جائے اس کی عزت میں کمی آئے تو اللہ اسے ایسی جگہ ذلیل کرے گا، جہاں وہ اس کی مدد چاہے گا، اور جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ میں مدد کرے گا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5027

´سہیل سے بھی اسی طرح مروی ہے` اس میں یہ ہے (جب جمائی) نماز میں ہو تو جہاں تک ہو سکے منہ بند رکھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4828

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو ایک شخص اس کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تو وہ وہاں بیٹھنے چلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے روک دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4843

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معمر اور سن رسیدہ مسلمان کی اور حافظ قرآن کی جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو ۱؎ اور نہ اس سے دور پڑ جانے والا ہو، اور عادل بادشاہ کی عزت و تکریم دراصل اللہ کے اجلال و تکریم ہی کا ایک حصہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4783

´بکر سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر کو بھیجا آگے یہی حدیث مروی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: دونوں حدیثوں میں یہ زیادہ صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4816

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہی قصہ مرفوعاً مروی ہے` اس میں یہ بھی ہے آپ نے فرمایا: اور (بھولے بھٹکوں کو) راستہ بتانا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4905

´ام الدرداء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے ابو الدرداء کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے، تو یہ لعنت آسمان پر چڑھتی ہے، تو آسمان کے دروازے اس کے سامنے بند ہو جاتے ہیں پھر وہ اتر کر زمین پر آتی ہے، تو اس کے دروازے بھی بند ہو جاتے ہیں پھر وہ دائیں بائیں گھومتی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4807

´عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ رفیق ہے، رفق اور نرمی پسند کرتا ہے، اور اس پر وہ دیتا ہے، جو سختی پر نہیں دیتا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4845

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر گھس کر دونوں میں جدائی ڈال دے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4875

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ کے لیے تو صفیہ رضی اللہ عنہا کا یہ اور یہ عیب ہی کافی ہے، یعنی پستہ قد ہونا تو آپ نے فرمایا: تم نے ایسی بات کہی ہے کہ اگر وہ سمندر کے پانی میں گھول دی جائے تو وہ اس پر بھی غالب آ جائے اور میں نے ایک شخص کی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4817

´ابن حجیر عدوی کہتے ہیں کہ` میں نے اس قصے میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی روایت کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: اور تم آفت زدہ لوگوں کی مدد کرو اور بھٹکے ہووں کو راستہ بتاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4837

´عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گفتگو کرنے بیٹھتے تو آپ اکثر اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھاتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4906

´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لعنت یا اللہ کا غضب یا جہنم کی لعنت کسی پر نہ کیا کرو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4833

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر شخص کو یہ دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5031

´ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ` ہم سالم بن عبید کے ساتھ تھے کہ ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے کہا «السلام عليكم» (تم پر سلامتی ہو) تو سالم نے کہا: «عليك وعلى أمك» (تم پر بھی اور تمہاری ماں پر بھی) پھر تھوڑی دیر کے بعد بولے: شاید جو بات میں نے تم سے کہی تمہیں ناگوار لگی، اس نے کہا: میری خواہش ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4919

´ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو درجے میں روزے، نماز اور زکاۃ سے بڑھ کر ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں، آپ نے فرمایا: آپس میں میل جول کرا دینا، اور آپس کی لڑائی اور پھوٹ تو سر مونڈنے والی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4865

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے۔ قتیبہ کی روایت میں «أن يضع» کے بجائے «أن يرفع» کے الفاظ ہیں، اور قتیبہ کی روایت میں یہ بھی زیادہ ہے اور وہ اپنی پیٹھ کے بل چت لیٹا ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے