Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 4979 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4979 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter General Behavior (kitab Al-adab). You can read the original Sunan Abi Dawud 4979 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4979
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name General Behavior Kitab Al-adab
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 4979 in Urdu

Read Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4979 Urdu Translation.

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: میرے دل نے جوش مارا بلکہ یوں کہے: میرا جی پریشان ہو گیا۔

Sunan Abi Dawud Hadith 4979 in English

Read Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4979 English Translation.

Aishah reported the Prophet ﷺ as saying: None of you should say Ja’shat nafsi (My heart is being agitated), but one should say Laqisat nafsi (My heart is being annoyed).

Sunan Abi Dawud Hadith 4979 in Arabic

Read Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 4979.

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ : جَاشَتْ نَفْسِي وَلَكِنْ لِيَقُلْ : لَقِسَتْ نَفْسِي " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 4979?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 4979?

Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud discusses about the General Behavior (kitab Al-adab).

Where can we read the complete Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 4979 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of General Behavior (kitab Al-adab)

حدیث نمبر 4869

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجلسیں امانت داری کے ساتھ ہیں (یعنی ایک مجلس کی بات دوسری جگہ جا کر بیان نہیں کرنی چاہیئے) سوائے تین مجلسوں کے، ایک جس میں ناحق خون بہایا جائے، دوسری جس میں بدکاری کی جائے اور تیسری جس میں ناحق کسی کا مال لوٹا جائے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4977

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ منافق کو سید نہ کہو اس لیے کہ اگر وہ سید ہے (یعنی قوم کا سردار ہے یا غلام و لونڈی اور مال والا ہے) تو تم نے اپنے رب کو ناراض کیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4975

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی (اپنے غلام یا لونڈی کو) «عبدي» (میرا بندہ) اور «أمتي» (میری بندی) نہ کہے اور نہ کوئی غلام یا لونڈی (اپنے آقا کو) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4964

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے میرے بیٹے!۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5007

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` دو آدمی ۱؎ پورب سے آئے تو ان دونوں نے خطبہ دیا، لوگ حیرت میں پڑ گئے، یعنی ان کے عمدہ بیان سے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض تقریریں جادو ہوتی ہیں ۲؎ یعنی سحر کی سی تاثیر رکھتی ہیں راوی کو شک ہے کہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4805

´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کی تعریف کی، تو آپ نے اس سے فرمایا: تم نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی اسے آپ نے تین بار کہا، پھر فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اپنے ساتھی کی مدح و تعریف کرنی ہی پڑ جائے تو یوں کہے: میں اسے ایسے ہی سمجھ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4901

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بنی اسرائیل میں دو شخص برابر کے تھے، ان میں سے ایک تو گناہ کے کاموں میں لگا رہتا تھا اور دوسرا عبادت میں کوشاں رہتا تھا، عبادت گزار دوسرے کو برابر گناہ میں لگا رہتا دیکھتا تو اس سے کہتا: باز رہ، ایک دفعہ اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4891

´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی کا کوئی عیب دیکھے پھر اس کی پردہ پوشی کرے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی زندہ دفنائی گئی لڑکی کو نئی زندگی بخشی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5002

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے دو کانوں والے!۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4781

´سلیمان بن صرد کہتے ہیں کہ` دو شخصوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گالی گلوج کی تو ان میں سے ایک کی آنکھیں سرخ ہو گئیں، اور رگیں پھول گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ایک ایسا کلمہ معلوم ہے کہ اگر وہ اسے کہہ دے تو جو غصہ وہ اپنے اندر پا رہا ہے دور ہو جائے گا، وہ کلمہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5012

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بعض بیان یعنی گفتگو، خطبہ اور تقریر جادو ہوتی ہیں (یعنی ان میں جادو جیسی تاثیر ہوتی ہے)، بعض علم جہالت ہوتے ہیں، بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں، اور بعض باتیں بوجھ ہوتی ہیں۔ تو صعصہ بن صوحان بولے: اللہ کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4845

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر گھس کر دونوں میں جدائی ڈال دے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4972

´ابومسعود رضی اللہ عنہ نے ابوعبداللہ (حذیفہ) رضی اللہ عنہ سے یا ابوعبداللہ نے ابومسعود سے کہا` تم نے «زعموا» کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فرماتے سنا؟ وہ بولے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «زعموا» (لوگوں نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4835

´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ میں سے کسی کو اپنے کام کے لیے بھیجتے تو فرماتے، خوشخبری دینا، نفرت مت دلانا، آسانی اور نرمی کرنا، دشواری اور مشکل میں نہ ڈالنا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4915

´ابو خراش سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے اپنے بھائی سے ایک سال تک قطع تعلق رکھا تو یہ اس کے خون بہانے کی طرح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4959

´سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ہم افلح، یسار، نافع اور رباح ان چار ناموں میں سے کوئی اپنے غلاموں یا بچوں کا رکھیں۔  مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4919

´ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو درجے میں روزے، نماز اور زکاۃ سے بڑھ کر ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں، آپ نے فرمایا: آپس میں میل جول کرا دینا، اور آپس کی لڑائی اور پھوٹ تو سر مونڈنے والی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4934

´ابواسامہ سے اسی کے ہم مثل مروی ہے` اس میں ہے (ان عورتوں نے کہا) اچھا نصیبہ ہے پھر میری ماں نے مجھے ان عورتوں کے سپرد کر دیا، انہوں نے میرا سر دھویا اور مجھے سجایا سنوارا (میں جان نہیں پا رہی تھی کہ یہ سب کیا اور کیوں ہو رہا ہے) کہ چاشت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی آ کر مجھے حیرانی میں ڈال ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4822

´ابوحازم البجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` وہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو وہ دھوپ میں کھڑے ہو گئے، اس کے بعد (آپ نے انہیں سایہ میں آنے کے لیے کہا) تو وہ سائے میں آ گئے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4947

´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بھلی بات صدقہ ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے