Open Menu

Sunan Abi Dawud Hadith 5013 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Abi Dawud Hadith 5013 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud is narrated by Imam Abu Dawood in the Chapter General Behavior (kitab Al-adab). You can read the original Sunan Abi Dawud 5013 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5013
  • Book Name Sunan Abi Dawud
  • Chapter Name General Behavior Kitab Al-adab
  • Writer Imam Abu Dawood
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith English Hadith Arabic Hadith

Sunan Abi Dawud Hadith 5013 in Urdu

Read Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud in Urdu Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 5013 Urdu Translation.

´سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ حسان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے تو عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں گھور کر دیکھا، تو انہوں نے کہا: میں شعر پڑھتا تھا حالانکہ اس (مسجد) میں آپ سے بہتر شخص (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہوتے تھے۔

Sunan Abi Dawud Hadith 5013 in English

Read Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud in English Translation narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 5013 English Translation.

Saeed said: Umar passed by Hassan when he was reciting verses in the mosque. He looked at him. Thereupon he said: I used to recite verses when there was present in it the one who was better than you (i. e. the Prophet).

Sunan Abi Dawud Hadith 5013 in Arabic

Read Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud narrated by Imam Abu Dawood in Chapter General Behavior (kitab Al-adab) of Sunan Abi Dawud at UrduPoint. The following is the complete Sunan Abi Dawud Hadith 5013.

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ , وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمَعْنَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، قَالَ : " مَرَّ عُمَرُ بِحَسَّانَ وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ فَلَحَظَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : قَدْ كُنْتُ أُنْشِدُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ " .

Who narrated Sunan Abi Dawud Hadith 5013?

Imam Abu Dawood narrated Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud.

What is the topic of Sunan Abi Dawud Hadith 5013?

Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud discusses about the General Behavior (kitab Al-adab).

Where can we read the complete Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud?

You can read the complete Hadith 5013 of Sunan Abi Dawud in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Abi Dawud - The Book Of General Behavior (kitab Al-adab)

حدیث نمبر 4994

´ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں تھے، میں ایک رات آپ کے پاس آپ سے ملنے آئی تو میں نے آپ سے گفتگو کی اور اٹھ کر جانے لگی، آپ مجھے پہنچانے کے لیے میرے ساتھ اٹھے اور اس وقت وہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے گھر میں رہتی تھیں، اتنے میں انصار کے دو آدمی گزرے انہوں نے جب نبی اکرم مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4906

´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی لعنت یا اللہ کا غضب یا جہنم کی لعنت کسی پر نہ کیا کرو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5038

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہود جان بوجھ کر اس امید میں چھینکا کرتے کہ آپ ان کے لئے «يرحمكم الله»  تم پر اللہ کی رحمت ہو کہہ دیں، لیکن آپ فرماتے: «يهديكم الله ويصلح بالكم» اللہ تمہیں ہدایت دے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4898

´ابن عون کہتے ہیں` آیت کریمہ «ولمن انتصر بعد ظلمه فأولئك ما عليهم من سبيل» اور جو لوگ اپنے مظلوم ہونے کے بعد (برابر کا) بدلہ لے لیں تو ایسے لوگوں پر الزام کا کوئی راستہ نہیں (سورۃ الشوریٰ: ۴۱) میں بدلہ لینے کا جو ذکر ہے اس کے متعلق میں پوچھ رہا تھا تو مجھ سے علی بن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4895

´عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے مجھ کو وحی کی ہے کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4856

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی جگہ بیٹھے اور اس میں وہ اللہ کا ذکر نہ کرے، تو یہ بیٹھک اللہ کی طرف سے اس کے لیے باعث حسرت و نقصان ہو گی اور جو کسی جگہ لیٹے اور اس میں اللہ کو یاد نہ کرے تو یہ لیٹنا اس کے لیے اللہ کی طرف سے باعث حسرت و نقصان ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4807

´عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ رفیق ہے، رفق اور نرمی پسند کرتا ہے، اور اس پر وہ دیتا ہے، جو سختی پر نہیں دیتا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4996

´عبداللہ بن ابو حمساء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے بعثت سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چیز خریدی اور اس کی کچھ قیمت میرے ذمے رہ گئی تو میں نے آپ سے وعدہ کیا کہ میں اسی جگہ اسے لا کر دوں گا، پھر میں بھول گیا، پھر مجھے تین (دن) کے بعد یاد آیا تو میں آیا، دیکھا کہ آپ اسی جگہ موجود ہیں، آپ نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5003

´یزید بن سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا سامان (بلا اجازت) نہ لے نہ ہنسی میں اور نہ ہی حقیقت میں ۱؎۔ سلیمان کی روایت میں ( «لاعبا ولا جادا‏"‏» کے بجائے) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4939

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نردشیر (چوسر) کھیلا گویا اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4902

´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظلم و بغاوت اور قطع رحمی (رشتہ ناتا توڑنے) جیسا کوئی اور گناہ نہیں ہے، جو اس لائق ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتکب کو اسی دنیا میں سزا دے باوجود اس کے کہ اس کی سزا اس نے آخرت میں رکھ چھوڑی ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4930

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زنانے مردوں اور مردانی عورتوں پر لعنت فرمائی اور فرمایا: انہیں اپنے گھروں سے نکال دو اور فلاں فلاں کو نکال دو یعنی ہجڑوں کو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4801

´حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «جواظ» جنت میں نہ داخل ہو گا اور نہ «جعظری» جنت میں داخل ہو گا ۱؎۔ راوی کہتے ہیں «جواظ» کے معنی بدخلق اور سخت دل کے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4820

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مجالس میں بہتر وہ ہے جو زیادہ کشادہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4822

´ابوحازم البجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` وہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو وہ دھوپ میں کھڑے ہو گئے، اس کے بعد (آپ نے انہیں سایہ میں آنے کے لیے کہا) تو وہ سائے میں آ گئے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4879

´ابومغیرہ سے بھی اسی طرح مروی ہے` جیسا کہ ابن مصفیٰ نے روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4929

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے ان کے پاس ایک ہجڑا بیٹھا ہوا تھا اور وہ ان کے بھائی عبداللہ سے کہہ رہا تھا: اگر کل اللہ طائف کو فتح کرا دے تو میں تمہیں ایک عورت بتاؤں گا، کہ جب وہ سامنے سے آتی ہے تو چار سلوٹیں لے کر آتی ہے، اور جب پیٹھ پھیر کر جاتی ہے تو آٹھ سلوٹیں لے کر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4968

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: اللہ کے رسول! میرے ایک لڑکا پیدا ہوا ہے، میں نے اس کا نام محمد اور اس کی کنیت ابوالقاسم رکھ دی ہے، تو مجھے بتایا گیا کہ آپ اسے ناپسند کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: کیا سبب ہے کہ میرا نام رکھنا درست ہے اور کنیت رکھنا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4920

´ام حمید بن عبدالرحمٰن (ام کلثوم) رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے جھوٹ نہیں بولا جس نے دو آدمیوں میں صلح کرانے کے لیے کوئی بات خود سے بنا کر کہی۔ احمد بن محمد اور مسدد کی روایت میں ہے، وہ جھوٹا نہیں ہے: جس نے لوگوں میں صلح کرائی اور کوئی اچھی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4923

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے آئے تو حبشی آپ کی آمد پر خوش ہو کر خوب کھیلے اور اپنی برچھیاں لے کر کھیلے۔مکمل حدیث پڑھیئے