Open Menu

Sunan At Tirmidhi Hadith 218 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 218 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi is narrated by Imam Tirmidhi in the Chapter Salat (Prayer). You can read the original Sunan At Tirmidhi 218 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 218
  • Book Name Sunan At Tirmidhi
  • Chapter Name Salat Prayer
  • Writer Imam Tirmidhi
  • Writer Death 256 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan At Tirmidhi Hadith 218 in Urdu

Read Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi in Urdu Translation narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Salat (Prayer) of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 218 Urdu Translation.

´مجاہد کہتے ہیں کہ` ابن عباس رضی الله عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو دن کو روزہ رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔ اور جمعہ میں حاضر نہ ہوتا ہو، تو انہوں نے کہا: وہ جہنم میں ہو گا۔ مجاہد کہتے ہیں: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جماعت اور جمعہ میں ان سے بے رغبتی کرتے ہوئے، انہیں حقیر جانتے ہوئے اور ان میں سستی کرتے ہوئے حاضر نہ ہوتا ہو۔

Sunan At Tirmidhi Hadith 218 in Arabic

Read Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Salat (Prayer) of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 218.

قَالَ مُجَاهِدٌ : قَالَ مُجَاهِدٌ : وَسُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَشْهَدُ جُمْعَةً وَلَا جَمَاعَةً ؟ قَالَ : " هُوَ فِي النَّارِ " ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِذَلِكَ هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ , قَالَ : وَمَعْنَى الْحَدِيثِ أَنْ لَا يَشْهَدَ الْجَمَاعَةَ وَالْجُمُعَةَ رَغْبَةً عَنْهَا وَاسْتِخْفَافًا بِحَقِّهَا وَتَهَاوُنًا بِهَا .

Who narrated Sunan At Tirmidhi Hadith 218?

Imam Tirmidhi narrated Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi.

What is the topic of Sunan At Tirmidhi Hadith 218?

Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi discusses about the Salat (Prayer).

Where can we read the complete Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi?

You can read the complete Hadith 218 of Sunan At Tirmidhi in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan At Tirmidhi - The Book Of Salat (Prayer)

حدیث نمبر 260

´عباس بن سہل بن سعد کا بیان ہے کہ` ابوحمید، ابواسید، سہل بن سعد، اور محمد بن مسلمہ (رضی الله عنہم) چاروں اکٹھا ہوئے تو ان لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا ذکر کیا، ابوحمید رضی الله عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تم میں سب سے زیادہ جانتا ہوں: آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 362

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں جس میں آپ کی وفات ہوئی ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ اور عائشہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ نبی اکرم مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 360

´ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا: تین لوگوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر نہیں جاتی: ایک بھگوڑے غلام کی جب تک کہ وہ (اپنے مالک کے پاس) لوٹ نہ آئے، دوسرے عورت کی جو رات گزارے اور اس کا شوہر اس سے ناراض ہو، تیسرے اس امام کی جسے لوگ ناپسند کرتے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 381

´ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے (گھر کے) ایک لڑکے کو دیکھا جسے افلح کہا جاتا تھا کہ جب وہ سجدہ کرتا تو پھونک مارتا ہے، تو آپ نے فرمایا: افلح! اپنے چہرے کو گرد آلودہ کر ۱؎۔ احمد بن منیع کہتے ہیں کہ عباد بن العوام نے نماز میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 161

´ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ظہر میں تم لوگوں سے زیادہ جلدی کرتے تھے اور تم لوگ عصر میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے زیادہ جلدی کرتے ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 311

´عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فجر پڑھی، آپ پر قرأت دشوار ہو گئی، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا: مجھے لگ رہا ہے کہ تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قرأت کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کی قسم ہم قرأت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: تم ایسا نہ کیا کرو سوائے سورۃ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 239

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے اللہ اکبر کہتے تو اپنی انگلیاں کھلی رکھتے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ کی حدیث حسن ہے،
۲- دیگر کئی لوگوں نے یہ حدیث بطریق «ابن أبي ذئب عن سعيد بن سمعان عن أبي هريرة» روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 180

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے خندق کے روز کفار قریش کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول! میں عصر نہیں پڑھ سکا یہاں تک کہ سورج ڈوبنے کے قریب ہو گیا، تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے اسے (اب بھی) نہیں پڑھی ہے، وہ کہتے ہیں: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 156

´انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے نماز ظہر اس وقت پڑھی جس وقت سورج ڈھل گیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے اور یہ اس باب میں سب سے اچھی حدیث ہے،
۲- اس باب میں جابر رضی الله عنہ سے بھی حدیث آئی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 297

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں:` «حذف سلام» سنت ہے۔ علی بن حجر بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن مبارک کہتے ہیں: «حذف سلام» کا مطلب یہ ہے کہ وہ اسے یعنی سلام کو زیادہ نہ کھینچے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہی ہے جسے اہل علم مستحب جانتے ہیں،
..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 204

´ابوالشعثاء سلیم بن اسود کہتے ہیں کہ` ایک شخص عصر کی اذان ہو چکنے کے بعد مسجد سے نکلا تو ابوہریرہ رضی الله عنہ نے کہا: رہا یہ تو اس نے ابوالقاسم صلی الله علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ کی روایت حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عثمان رضی الله عنہ سے بھی حدیث ہے،
مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 385

´فضل بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز دو دو رکعت ہے اور ہر دو رکعت کے بعد تشہد ہے، نماز خشوع و خضوع، مسکنت اور گریہ وزاری کا اظہار ہے، اور تم اپنے دونوں ہاتھ اٹھاؤ۔ یعنی تم اپنے دونوں ہاتھ اپنے رب کے سامنے اٹھاؤ اس حال میں کہ ہتھیلیاں تمہارے منہ کی طرف ہوں اور کہہ: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 324

´اسید بن ظہیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے برابر ہے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اسید کی حدیث حسن، غریب ہے،
۲- اس باب میں سہل بن حنیف رضی الله ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 233

´سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ جب ہم تین ہوں تو ہم میں سے ایک آگے بڑھ جائے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سمرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابن مسعود، جابر اور انس بن مالک رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 315

´اسماعیل بن ابراہیم بن راہویہ کا بیان ہے کہ` میں عبداللہ بن حسن سے مکہ میں ملا تو میں نے ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے اسے بیان کیا اور کہا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوتے تو یہ کہتے «رب افتح لي باب رحمتك» اے میرے رب! اپنی رحمت کے دروازہ میرے لیے کھول دے۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 154

´رافع بن خدیج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا: فجر خوب اجالا کر کے پڑھو، کیونکہ اس میں زیادہ ثواب ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- رافع بن خدیج کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبرزہ اسلمی، جابر اور بلال رضی الله عنہم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 334

´معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باغات میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حیطان سے مراد «بساتین» باغات ہیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
معاذ کی حدیث غریب ہے،
اسے ہم حسن بن ابی جعفر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 158

´ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، ساتھ میں بلال رضی الله عنہ بھی تھے۔ بلال رضی الله عنہ نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا: ٹھنڈا ہو جانے دو۔ انہوں نے پھر اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ظہر کو ٹھنڈا کر کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 211

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اذان سن کر «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته إلا حلت له الشفاعة يوم القيامة» اے اللہ! اس کامل دعوت ۱؎ اور قائم ہونے والی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 266

´علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو «سمع الله لمن حمده ربنا ولك الحمد ملء السموات وملء الأرض وملء ما بينهما وملء ما شئت من شيء بعد» اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے رب! تعریف تیرے ہی لیے ہے آسمان بھر، زمین بھر، ..مکمل حدیث پڑھیئے