Open Menu

Sunan At Tirmidhi Hadith 3916 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 3916 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi is narrated by Imam Tirmidhi in the Chapter Virtues. You can read the original Sunan At Tirmidhi 3916 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3916
  • Book Name Sunan At Tirmidhi
  • Chapter Name Virtues
  • Writer Imam Tirmidhi
  • Writer Death 256 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan At Tirmidhi Hadith 3916 in Urdu

Read Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi in Urdu Translation narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Virtues of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 3916 Urdu Translation.

´اور اسی سند سے` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز دوسری اور مسجدوں کے ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے سوائے مسجد الحرام کے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے، یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اس سند کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی مرفوع طریقہ سے آئی ہے۔

Sunan At Tirmidhi Hadith 3916 in Arabic

Read Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Virtues of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 3916.

وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ .

Who narrated Sunan At Tirmidhi Hadith 3916?

Imam Tirmidhi narrated Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi.

What is the topic of Sunan At Tirmidhi Hadith 3916?

Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi discusses about the Virtues.

Where can we read the complete Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi?

You can read the complete Hadith 3916 of Sunan At Tirmidhi in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan At Tirmidhi - The Book Of Virtues

حدیث نمبر 3846

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک منزل پر پڑاؤ کیا، جب لوگ آپ کے سامنے سے گزرتے تو آپ پوچھتے: ابوہریرہ! یہ کون ہے؟ میں کہتا: فلاں ہے، تو آپ فرماتے: کیا ہی اچھا بندہ ہے یہ اللہ کا، پھر آپ فرماتے: یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3668

´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین و انصار میں سے اپنے صحابہ کے پاس نکل کر آتے اور وہ بیٹھے ہوتے، ان میں ابوبکر و عمر رضی الله عنہما بھی ہوتے، تو ان میں سے کوئی اپنی نگاہ آپ کی طرف نہیں اٹھاتا تھا، سوائے ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کے یہ دونوں آپ کو دیکھتے اور مسکراتے اور آپ ان دونوں کو دیکھتے اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3783

´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ اپنے کندھے پر حسن بن علی رضی الله عنہما کو بٹھائے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے: «اللهم إني أحبه فأحبه» اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت فرما۔

امام ترمذی کہتے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3615

´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور میرے ہاتھ میں حمد کا پرچم ہو گا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں، اور آدم اور آدم کے علاوہ جتنے بھی نبی ہوں گے سب میرے پرچم کے نیچے ہوں گے، اور میں پہلا وہ شخص ہوں گا جس کے لیے زمین شق ہو گی، اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3869

´عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` علی رضی الله عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کا ذکر کیا تو اس کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی، آپ نے فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکرا ہے، مجھے تکلیف دیتی ہے وہ چیز جو اسے تکلیف دیتی ہے، اور «تعب» میں ڈالتی ہے مجھے وہ چیز جو اسے «تعب» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3943

´عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ تین قبیلوں ثقیف، بنی حنیفہ اور بنی امیہ کو ناپسند کرتے تھے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3705

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان! شاید اللہ تمہیں کوئی کرتا ۱؎ پہنائے، اگر لوگ اسے اتارنا چاہیں تو تم اسے ان کے لیے نہ اتارنا، اس میں حدیث ایک طویل قصہ ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3898

´ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں، چنانچہ آپ نے انہیں «لم يكن الذين كفروا» پڑھ کر سنایا، اس میں یہ بات بھی کہ بیشک دین والی، اللہ کے نزدیک تمام ادیان وملل سے کٹ کر اللہ کی جانب یکسو ہو جانے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3777

´ابوجحیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حسن بن علی رضی الله عنہما ان سے مشابہت رکھتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبکر صدیق، ابن عباس اور عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3872

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے اٹھنے بیٹھنے کے طور و طریق اور عادت و خصلت میں فاطمہ ۱؎ رضی الله عنہ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی کو نہیں دیکھا، وہ کہتی ہیں: جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتیں تو آپ اٹھ کر انہیں بوسہ لیتے اور انہیں اپنی جگہ پر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3701

´عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` عثمان رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہزار دینار لے کر آئے، (حسن بن واقع جو راوی حدیث ہیں کہتے ہیں: دوسری جگہ میری کتاب میں یوں ہے کہ وہ اپنی آستین میں لے کر آئے)، جس وقت انہوں نے جیش عسرہ کو تیار کیا، اور اسے آپ کی گود میں ڈال دیا، میں نبی اکرم مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3779

´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` حسن رضی الله عنہ سینہ سے سر تک کے حصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ تھے، اور حسین رضی الله عنہ اس حصہ میں جو اس سے نیچے کا ہے سب سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہ تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3952

´ابوبکرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قبائل اسلم، غفار اور مزینہ، قبائل تمیم، اسد، غطفان اور بنی عامر بن صعصعہ سے بہتر ہیں، اور آپ اس کے ساتھ اپنی آواز اونچی کر رہے تھے، تو لوگ کہنے لگے: نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے، آپ نے فرمایا: وہ ان مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3638

´ابراہیم بن محمد جو علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کی اولاد میں سے ہیں ان سے روایت ہے کہ` علی رضی الله عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے تو کہتے: نہ آپ بہت لمبے تھے نہ بہت پستہ قد، بلکہ لوگوں میں درمیانی قد کے تھے، آپ کے بال نہ بہت گھونگھریالے تھے نہ بالکل سیدھے، بلکہ ان دونوں کے بیچ میں تھے، نہ آپ بہت موٹے تھے اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3814

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد ہی کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ آیت کریمہ «ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله» تم متبنی (لے پالک) لوگوں کو ان کے اپنے باپوں کے نام پکارا کرو، یہی بات اللہ کے نزدیک زیادہ قرین انصاف بات ہے (الاحزاب: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3670

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی الله عنہ سے فرمایا: تم حوض کوثر پر میرے رفیق ہو گے جیسا کہ غار میں میرے رفیق تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن، صحیح، غریب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3710

´ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلا، آپ انصار کے ایک باغ میں داخل ہوئے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا: ابوموسیٰ! تم دروازہ پر رہو کوئی بغیر اجازت کے اندر داخل نہ ہونے پائے، پھر ایک شخص نے آ کر دروازہ کھٹکھٹایا، تو میں نے کہا: کون ہے؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3658

´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلند درجات والوں کو (جنت میں) جو ان کے نیچے ہوں گے، ایسے ہی دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے افق پر طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو اور ابوبکر و عمر رضی الله عنہما دونوں انہیں میں سے ہوں گے اور کیا ہی خوب ہیں دونوںمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3854

´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کتنے پراگندہ بال غبار آلود اور پرانے کپڑے والے ہیں کہ جن کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ایسے ہیں کہ اگر اللہ کے بھروسہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو سچی کر دے ۱؎، انہیں میں سے براء بن مالک ہیں۔