Open Menu

Sunan At Tirmidhi Hadith 101 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 101 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi is narrated by Imam Tirmidhi in the Chapter Purification. You can read the original Sunan At Tirmidhi 101 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 101
  • Book Name Sunan At Tirmidhi
  • Chapter Name Purification
  • Writer Imam Tirmidhi
  • Writer Death 256 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan At Tirmidhi Hadith 101 in Urdu

Read Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi in Urdu Translation narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Purification of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 101 Urdu Translation.

´بلال رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دونوں موزوں پر اور عمامے پر مسح کیا۔

Sunan At Tirmidhi Hadith 101 in Arabic

Read Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Purification of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 101.

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ بِلَالٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ " .

Who narrated Sunan At Tirmidhi Hadith 101?

Imam Tirmidhi narrated Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi.

What is the topic of Sunan At Tirmidhi Hadith 101?

Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi discusses about the Purification.

Where can we read the complete Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi?

You can read the complete Hadith 101 of Sunan At Tirmidhi in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan At Tirmidhi - The Book Of Purification

حدیث نمبر 129

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ بنت حجش نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا اور کہا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں۔ تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں، یہ تو محض ایک رگ ہے، لہٰذا تم غسل کرو پھر نماز پڑھو، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں۔ ابن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 82

´بسرہ بنت صفوان رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنی شرمگاہ (عضو تناسل) چھوئے تو جب تک وضو نہ کر لے نماز نہ پڑھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- بسرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ام حبیبہ، ابوایوب، ابوہریرہ، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3

´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: نماز کی کنجی وضو ہے، اور اس کا تحریمہ صرف «اللہ اکبر» کہنا ہے ۱؎ اور نماز میں جو چیزیں حرام تھیں وہ «السلام علیکم ورحمة اللہ» کہنے ہی سے حلال ہوتی ہیں ۲؎۔

امام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 84

´نیز اسے ابوالزناد نے` «بسند عروہ عن النبی صلی الله علیہ وسلم» اسی طرح روایت کیا ہے۔
۱- یہی صحابہ اور تابعین میں سے کئی لوگوں کا قول ہے اور اسی کے قائل اوزاعی، شافعی، احمد، اور اسحاق بن راہویہ ہیں،
۲- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ بسرہ کی حدیث اس باب میں سب سے صحیح ہے،
۳- ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 75

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو اور وہ اپنی سرین سے ہوا نکلنے کا شبہ پائے تو وہ (مسجد سے) نہ نکلے جب تک کہ وہ ہوا کے خارج ہونے کی آواز نہ سن لے، یا بغیر آواز کے پیٹ سے خارج ہونے والی ہوا کی بو نہ محسوس کر لے ۱؎۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 8

´ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو پاخانہ یا پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ پیٹھ، بلکہ منہ کو پورب یا پچھم کی طرف کرو ۱؎۔ ابوایوب انصاری کہتے ہیں: ہم شام آئے تو ہم نے دیکھا کہ پاخانے قبلہ رخ بنائے گئے ہیں تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 145

´عکرمہ کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے تیمم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس وقت وضو کا ذکر کیا تو فرمایا اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوؤ، اور تیمم کے بارے میں فرمایا: اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرو، اور فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 72

´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی، چنانچہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے انہیں زکاۃ کے اونٹوں میں بھیج دیا اور فرمایا: تم ان کے دودھ اور پیشاب پیو (وہ وہاں گئے اور کھا پی کر موٹے ہو گئے) تو ان لوگوں نے آپ صلی الله علیہ وسلم کے چرواہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 32

´عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے سر کا مسح کیا تو انہیں آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے، یعنی اپنے سر کے اگلے حصہ سے شروع کیا پھر انہیں گدی تک لے گئے پھر انہیں واپس لوٹایا یہاں تک کہ اسی جگہ واپس لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا، پھر آپ نے دونوں پیر دھوئے۔

امام ترمذی کہتے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 141

´ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے صحبت کرے پھر وہ دوبارہ صحبت کرنا چاہے تو ان دونوں کے درمیان وضو کر لے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں عمر رضی الله عنہ سے بھی روایت آئی ہے،
..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 13

´حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا گزر ایک قوم کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر سے ہوا تو آپ نے اس پر کھڑے ہو کر پیشاب کیا، میں آپ کے لیے وضو کا پانی لایا، اسے رکھ کر میں پیچھے ہٹنے لگا، تو آپ نے مجھے اشارے سے بلایا، میں (آ کر) آپ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا، آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔

مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 44

´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو تین تین بار دھوئے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں عثمان، عائشہ، ربیع، ابن عمر، ابوامامہ، ابورافع، عبداللہ بن عمرو، معاویہ، ابوہریرہ، جابر، عبداللہ بن زید اور ابی بن کعب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۲- علی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 60

´عمرو بن عامر انصاری کہتے ہیں کہ` میں نے انس بن مالک کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، میں نے (انس سے) پوچھا: پھر آپ لوگ کیسے کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ جب تک ہم «حدث» نہ کرتے ساری نمازیں ایک ہی وضو سے پڑھتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 38

´لقیط بن صبرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو انگلیوں کا خلال کرو ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں ابن عباس، مستورد بن شداد فہری اور ابوایوب انصاری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۲- ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 62

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے میمونہ رضی الله عنہا نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اکثر فقہاء کا یہی قول ہے کہ مرد اور عورت کے ایک ہی برتن سے غسل ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 17

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے تو آپ نے فرمایا: میرے لیے تین پتھر ڈھونڈ لاؤ، میں دو پتھر اور ایک گوبر کا ٹکڑا لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو آپ نے دونوں پتھروں کو لے لیا اور گوبر کے ٹکڑے کو پھینک دیا اور فرمایا: یہ ناپاک ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 78

´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` صحابہ کرام رضی الله عنہم (بیٹھے بیٹھے) سو جاتے، پھر اٹھ کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- میں نے صالح بن عبداللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عبداللہ ابن مبارک سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 31

´عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم اپنی داڑھی میں خلال کرتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 43

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو دو دو بار دھوئے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں جابر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- ہم یہ جانتے ہیں کہ اسے صرف ابن ثوبان نے عبداللہ بن فضل سے روایت کیا ہے اور یہ سند حسن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 81

´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے اونٹ کے گوشت کے بارے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اس سے وضو کرو اور بکری کے گوشت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اس سے وضو نہ کرو۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں جابر بن سمرہ اور اسید بن حضیر رضی الله ..مکمل حدیث پڑھیئے