Open Menu

Sunan At Tirmidhi Hadith 110 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 110 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi is narrated by Imam Tirmidhi in the Chapter Purification. You can read the original Sunan At Tirmidhi 110 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 110
  • Book Name Sunan At Tirmidhi
  • Chapter Name Purification
  • Writer Imam Tirmidhi
  • Writer Death 256 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan At Tirmidhi Hadith 110 in Urdu

Read Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi in Urdu Translation narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Purification of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 110 Urdu Translation.

´ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` صرف منی (نکلنے) پر غسل واجب ہوتا ہے، یہ رخصت ابتدائے اسلام میں تھی، پھر اس سے روک دیا گیا۔

Sunan At Tirmidhi Hadith 110 in Arabic

Read Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi narrated by Imam Tirmidhi in Chapter Purification of Sunan At Tirmidhi at UrduPoint. The following is the complete Sunan At Tirmidhi Hadith 110.

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ : " إِنَّمَا كَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا " .

Who narrated Sunan At Tirmidhi Hadith 110?

Imam Tirmidhi narrated Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi.

What is the topic of Sunan At Tirmidhi Hadith 110?

Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi discusses about the Purification.

Where can we read the complete Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi?

You can read the complete Hadith 110 of Sunan At Tirmidhi in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan At Tirmidhi - The Book Of Purification

حدیث نمبر 76

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کسی کو «حدث» ہو جائے (یعنی اس کا وضو ٹوٹ جائے) ۱؎ تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا جب تک کہ وہ وضو نہ کر لے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 49

´عبد خیر نے بھی علی رضی الله عنہ سے، ابوحیہ کی حدیث ہی کی طرح روایت کی ہے، مگر عبد خیر کی روایت میں ہے کہ` جب وہ اپنے وضو سے فارغ ہوئے تو بچے ہوئے پانی کو انہوں نے اپنے چلو میں لیا اور اسے پیا۔

امام ترمذی نے اس حدیث کے مختلف طرق ذکر کرنے کے بعد فرمایا:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 108

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` جب مرد کے ختنہ کا مقام (عضو تناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہو گیا ۱؎، میں نے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کیا تو ہم نے غسل کیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں ابوہریرہ، عبداللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 10

´عبداللہ بن لہیعہ نے یہ حدیث ابوالزبیر سے اور ابوالزبیر نے جابر رضی الله عنہ سے کہ` ابوقتادہ رضی الله عنہ نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جابر رضی الله عنہ کی نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے یہ حدیث ابن لہیعہ کی حدیث (جس میں جابر کے بعد ابوقتادہ رضی الله عنہ کا واسطہ ہے) سے زیادہ صحیح ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 15

´ابوقتادہ حارث بن ربعی انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنے داہنے ہاتھ سے اپنا ذکر (عضو تناسل) چھوئے ۱؎۔ اس باب میں عائشہ، سلمان، ابوہریرہ اور سھل بن حنیف رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 46

´یہ حدیث وکیع نے ثابت بن ابی صفیہ سے روایت کی ہے، میں نے ابو جعفر (محمد بن علی بن حسین الباقر) سے پوچھا کہ` آپ سے جابر رضی الله عنہما نے یہ بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو کو ایک بار دھو دیا، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اور یہ شریک کی روایت سے زیادہ صحیح ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 79

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو ہے اگرچہ وہ پنیر کا کوئی ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، اس پر ابن عباس نے ان سے کہا: ابوہریرہ رضی الله عنہ (بتائیے) کیا ہم گھی اور گرم پانی (کے استعمال) سے بھی وضو کریں؟ تو ابوہریرہ رضی الله عنہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 87

´ابو الدرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے قے کی تو روزہ توڑ دیا اور وضو کیا (معدان کہتے ہیں کہ) پھر میں نے ثوبان رضی الله عنہ سے دمشق کی مسجد میں ملاقات کی اور میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ ابو الدرداء نے سچ کہا، میں نے ہی آپ صلی الله علیہ وسلم پر پانی ڈالا تھا۔

امام ترمذی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 61

´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، اور جب فتح مکہ کا سال ہوا تو آپ نے کئی نمازیں ایک وضو سے ادا کیں اور اپنے موزوں پر مسح کیا، عمر رضی الله عنہ نے عرض کیا کہ آپ نے ایک ایسی چیز کی ہے جسے کبھی نہیں کیا تھا؟ آپ نے فرمایا: میں نے اسے جان بوجھ کر کیا ہے۔

..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 94

´شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ` میں نے جریر بن عبداللہ رضی الله عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، میں نے جب ان سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، میں نے ان سے پوچھا: آپ کا یہ عمل سورۃ المائدہ کے نزول سے پہلے کا ہے، یا بعد کا؟ تو کہا: میں تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 40

´مستورد بن شداد فہری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ وضو کرتے تو اپنے دونوں پیروں کی انگلیوں کو اپنے «خنصر» (ہاتھ کی چھوٹی انگلی) سے ملتے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، اسے ہم صرف ابن لھیعہ کے طریق ہی سے جانتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے چہرے سے وہ تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں ۱؎، جو اس کی آنکھوں نے کیے تھے یا اسی طرح کی کوئی اور بات فرمائی، پھر جب وہ اپنے ہاتھوں کو دھوتا ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 137

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جب خون سرخ ہو (اور جماع کر لے تو) ایک دینار اور جب زرد ہو تو آدھا دینار (صدقہ کرے)۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- حائضہ سے جماع کے کفارے کی حدیث ابن عباس سے موقوفاً اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 86

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اپنی بیویوں میں سے کسی ایک کا بوسہ لیا، پھر آپ نماز کے لیے نکلے اور وضو نہیں کیا، عروہ کہتے ہیں کہ میں نے (اپنی خالہ ام المؤمنین عائشہ سے) کہا: وہ آپ ہی رہی ہوں گی؟ تو وہ ہنس پڑیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- صحابہ کرام اور تابعین ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 145

´عکرمہ کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے تیمم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس وقت وضو کا ذکر کیا تو فرمایا اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوؤ، اور تیمم کے بارے میں فرمایا: اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرو، اور فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 139

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے زمانے میں نفاس والی عورتیں چالیس دن تک بیٹھی رہتی تھیں، اور جھائیوں کے سبب ہم اپنے چہروں پر ورس (نامی گھاس ہے) ملتی تھیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے، اسے ہم صرف ابوسہل ہی کی روایت سے جانتے ہیں،
مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 85

´طلق بن علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے (عضو تناسل کے سلسلے میں) فرمایا: یہ تو جسم ہی کا ایک لوتھڑا یا ٹکڑا ہے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں ابوامامہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۲- صحابہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 83

´ابواسامہ اور کئی اور لوگوں نے` اس حدیث کو بسند «ہشام بن عروہ عن أبیہ عن مروان بسرة عن النبی صلی الله علیہ وسلم» روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 95

´خزیمہ بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: مسافر کے لیے تین دن ہے اور مقیم کے لیے ایک دن۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یحییٰ بن معین سے منقول ہے کہ انہوں نے مسح ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 118

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سوتے اور پانی کو ہاتھ نہ لگاتے اور آپ جنبی ہوتے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے