Open Menu

Sunan Ibn Majah Hadith 329 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Ibn Majah Hadith 329 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 329 of Sunan Ibn Majah is narrated by imam ibn Majah in the Chapter Purification And Its Sunnah. You can read the original Sunan Ibn Majah 329 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 329
  • Book Name Sunan Ibn Majah
  • Chapter Name Purification And Its Sunnah
  • Writer Imam Ibn Majah
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Ibn Majah Hadith 329 in Urdu

Read Hadith 329 of Sunan Ibn Majah in Urdu Translation narrated by imam ibn Majah in Chapter Purification And Its Sunnah of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 329 Urdu Translation.

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچ راستے میں رات کو پڑاؤ ڈالنے اور نماز پڑھنے سے بچو، اس لیے کہ وہ سانپوں اور درندوں کے باربار آنے اور جانے کا راستہ ہے، اور وہاں قضائے حاجت سے بھی بچو اس لیے کہ یہ لعنت کے اسباب میں سے ہے۔

Sunan Ibn Majah Hadith 329 in Arabic

Read Hadith 329 of Sunan Ibn Majah narrated by imam ibn Majah in Chapter Purification And Its Sunnah of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 329.

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، قَالَ ، قَالَ سَالِمٌ سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يَقُولُ : حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالتَّعْرِيسَ عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ ، وَالصَّلَاةَ عَلَيْهَا ، فَإِنَّهَا مَأْوَى الْحَيَّاتِ وَالسِّبَاعِ ، وَقَضَاءَ الْحَاجَةِ عَلَيْهَا فَإِنَّهَا مِنَ الْمَلَاعِنِ " .

Who narrated Sunan Ibn Majah Hadith 329?

imam ibn Majah narrated Hadith 329 of Sunan Ibn Majah.

What is the topic of Sunan Ibn Majah Hadith 329?

Hadith 329 of Sunan Ibn Majah discusses about the Purification And Its Sunnah.

Where can we read the complete Hadith 329 of Sunan Ibn Majah?

You can read the complete Hadith 329 of Sunan Ibn Majah in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Ibn Majah - The Book Of Purification And Its Sunnah

حدیث نمبر 277

´ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: راہ استقامت پر قائم رہو ۱؎، تم ساری نیکیوں کا احاطہٰ نہیں کر سکو گے، اور تم جان لو کہ تمہارا بہترین عمل نماز ہے، اور وضو کی محافظت صرف مومن کرتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 507

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` وہ عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے۔ وہ (گھر سے) باہر تشریف لائے۔ (بات چیت کے دوران ان میں ابی نے) فرمایا: مجھے مذی آ گئی تھی تو میں نے عضو خاص کو دھو کر وضو کیا ہے (اس لیے باہر آنے میں دیر ہوئی) عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 339

´مرہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپ نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا اور مجھ سے کہا: تم کھجور کے ان دونوں چھوٹے درختوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں باہم مل جانے کا حکم دے رہے ہیں، چنانچہ حکم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 497

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اونٹ کے گوشت سے وضو کر لیا کرو، اور بکری کے گوشت سے وضو نہ کرو، اور اونٹنی کے دودھ سے وضو کیا کرو، اور بکری کے دودھ سے وضو نہ کرو، بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو، اور اونٹ کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 434

´یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن مازنی کہتے ہیں کہ` انہوں نے اپنے نانا عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری مازنی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، اور وضو کا پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں پر ڈالا، اور دوبار دھویا، پھر تین بار کلی کی اور ناک ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 463

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو (شرمگاہ پر) چھینٹے مار لیا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 326

´اس سند سے بھی` زمعہ نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 457

´مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیروں کو تین تین بار دھویا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 542

´جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا وہ اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے جس میں بیوی سے صحبت کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، مگر یہ کہ اس میں کسی گندگی کا نشان دیکھے تو اسے دھو لے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 526

´ابوسمح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم تھا، آپ کے پاس حسن یا حسین کو لایا گیا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر پیشاب کر دیا، لوگوں نے اسے دھونا چاہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر پانی چھڑک دو، اس لیے کہ بچی کا پیشاب دھویا جاتا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 484

´ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرمگاہ چھونے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 500

´سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دودھ پی کر کلی کر لیا کرو کیونکہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 557

´ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: ایک دن تک؟ آپ نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 494

´براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے وضو کرو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 416

´عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور سر کا مسح ایک بار کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 400

´اس سند سے بھی` اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 451

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایڑیوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 481

´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو اپنی شرمگاہ چھوئے تو وضو کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 521

´ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی مگر جو چیز اس کی بو، مزہ اور رنگ پر غالب آ جائے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 271

´شعبہ سے دوسرے راویوں نے بھی` اسی طرح روایت کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے