Open Menu

Sunan Ibn Majah Hadith 511 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Ibn Majah Hadith 511 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 511 of Sunan Ibn Majah is narrated by imam ibn Majah in the Chapter Purification And Its Sunnah. You can read the original Sunan Ibn Majah 511 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 511
  • Book Name Sunan Ibn Majah
  • Chapter Name Purification And Its Sunnah
  • Writer Imam Ibn Majah
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Ibn Majah Hadith 511 in Urdu

Read Hadith 511 of Sunan Ibn Majah in Urdu Translation narrated by imam ibn Majah in Chapter Purification And Its Sunnah of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 511 Urdu Translation.

´فضل بن مبشر کہتے ہیں کہ` میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو ایک ہی وضو سے کئی نماز پڑھتے دیکھا، تو میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ عرض کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے، چنانچہ میں بھی ویسے ہی کرتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ۱؎۔

Sunan Ibn Majah Hadith 511 in Arabic

Read Hadith 511 of Sunan Ibn Majah narrated by imam ibn Majah in Chapter Purification And Its Sunnah of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 511.

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ " يُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا ؟ فَقَالَ " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ هَذَا ، فَأَنَا أَصْنَعُ كَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .

Who narrated Sunan Ibn Majah Hadith 511?

imam ibn Majah narrated Hadith 511 of Sunan Ibn Majah.

What is the topic of Sunan Ibn Majah Hadith 511?

Hadith 511 of Sunan Ibn Majah discusses about the Purification And Its Sunnah.

Where can we read the complete Hadith 511 of Sunan Ibn Majah?

You can read the complete Hadith 511 of Sunan Ibn Majah in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Ibn Majah - The Book Of Purification And Its Sunnah

حدیث نمبر 432

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنے گال کے دونوں طرف کچھ ملتے، پھر اپنی داڑھی میں انگلیوں کو نیچے سے داخل کر کے خلال کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 396

´حارث کہتے ہیں کہ` علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگایا اور برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 342

´اس سند سے بھی` اسی جیسی حدیث مروی ہے لیکن اس سند میں عیاض بن عبداللہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 371

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے غسل جنابت کیا، پھر ان کے بچے ہوئے پانی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو یا غسل کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 322

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` لوگ کہتے ہیں کہ جب تم قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو قبلہ رو ہو کر نہ بیٹھو، حالانکہ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ دو کچی اینٹوں پر قضائے حاجت کے لیے بیت المقدس کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہیں۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ یزید بن ہارون کی حدیث ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 418

´ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 456

´ابوحیہ کہتے ہیں کہ` میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھویا، پھر کہنے لگے: میرا مقصد یہ تھا کہ تمہیں تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دکھلا دوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 378

´ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور میمونہ رضی اللہ عنہا نے لگن جیسے ایک برتن سے غسل کیا جس میں آٹے کے اثرات تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 280

´ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل وضو کرنا نصف ایمان ہے ۱؎، اور «الحمد لله»  میزان کو (ثواب سے) بھر دیتا ہے، اور «سبحان الله»، «الله أكبر» آسمان و زمین کو (ثواب ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 326

´اس سند سے بھی` زمعہ نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 370

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے لگن سے غسل کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اور اس بچے ہوئے پانی سے غسل یا وضو کرنا چاہا تو وہ بولیں: اے اللہ کے رسول! میں ناپاک تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 423

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات بسر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں بیدار ہوئے، اور آپ نے ایک پرانے مشکیزے سے بہت ہی ہلکا وضو کیا، میں بھی اٹھا اور میں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 388

´اس سند سے بھی` جابر رضی اللہ عنہ سے اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 463

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو (شرمگاہ پر) چھینٹے مار لیا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 509

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، اور ہم ساری نماز ایک وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 340

´عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قضائے حاجت کے وقت آڑ کے لیے ٹیلے یا کھجوروں کے جھنڈ سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 391

´صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر و حضر میں کئی بار وضو کرایا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 516

´محمد بن عمرو بن عطاء کہتے ہیں کہ` میں نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہما کو اپنا کپڑا سونگھتے دیکھا، میں نے پوچھا: اس کا سبب کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بغیر بو سونگھے یا آواز سنے وضو واجب نہیں ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 281

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد آتا ہے، اور اس کے گھر سے نکلنے کا سبب صرف نماز ہی ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 557

´ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: ایک دن تک؟ آپ نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے