Open Menu

Sunan Ibn Majah Hadith 874 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Ibn Majah Hadith 874 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 874 of Sunan Ibn Majah is narrated by imam ibn Majah in the Chapter Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them. You can read the original Sunan Ibn Majah 874 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 874
  • Book Name Sunan Ibn Majah
  • Chapter Name Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them
  • Writer Imam Ibn Majah
  • Writer Death 275 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Ibn Majah Hadith 874 in Urdu

Read Hadith 874 of Sunan Ibn Majah in Urdu Translation narrated by imam ibn Majah in Chapter Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 874 Urdu Translation.

´عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تھے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے تھے اور بازوؤں کو (پہلوؤں سے) دور رکھتے تھے۔

Sunan Ibn Majah Hadith 874 in Arabic

Read Hadith 874 of Sunan Ibn Majah narrated by imam ibn Majah in Chapter Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them of Sunan Ibn Majah at UrduPoint. The following is the complete Sunan Ibn Majah Hadith 874.

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَرْكَعُ فَيَضَعُ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَيُجَافِي بِعَضُدَيْهِ " .

Who narrated Sunan Ibn Majah Hadith 874?

imam ibn Majah narrated Hadith 874 of Sunan Ibn Majah.

What is the topic of Sunan Ibn Majah Hadith 874?

Hadith 874 of Sunan Ibn Majah discusses about the Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them.

Where can we read the complete Hadith 874 of Sunan Ibn Majah?

You can read the complete Hadith 874 of Sunan Ibn Majah in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Ibn Majah - The Book Of Establishing The Prayer And The Sunnah Regarding Them

حدیث نمبر 1184

´محمد (محمد بن سیرین) کہتے ہیں کہ` میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دعائے قنوت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1385

´عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک نابینا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: آپ میرے لیے اللہ تعالیٰ سے صحت و عافیت کی دعا فرما دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہارے لیے آخرت کی بھلائی چاہوں جو بہتر ہے، اور اگر تم چاہو تو میں تمہارے لیے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1319

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1202

´اس سند سے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا، پھر انہوں نے اسی جیسی حدیث ذکر کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1392

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کام کے پورے ہو جانے کی بشارت سنائی گئی تو آپ سجدے میں گر پڑے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 891

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کا کوئی شخص سجدہ کرے تو اعتدال سے کرے ۱؎، اور اپنے دونوں بازوؤں کو کتے کی طرح نہ بچھائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 965

´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نماز میں اپنی انگلیاں نہ چٹخاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 996

´عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف کے لیے تین بار اور دوسری صف کے لیے ایک بار مغفرت کی دعا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 995

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں پہ اپنی رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے دعا کرتے ہیں جو صفیں جوڑتے ہیں، اور جو شخص صف میں خالی جگہ بھر دے تو اللہ تعالیٰ اس کے سبب اس کا ایک درجہ بلند فرمائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1242

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز فجر میں دعائے قنوت پڑھنے سے منع کر دیا گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1100

´سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے تھے، پھر گھروں کو واپس ہوتے تو دیواروں کا سایہ اتنا بھی نہ ہوتا تھا کہ ہم اس سایہ میں چل سکیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 994

´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیزہ یا تیر کی طرح صف سیدھی کرتے تھے، ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا سینہ صف سے باہر نکلا ہوا دیکھا تو فرمایا: اپنی صفیں برابر کرو، یا اللہ تمہارے چہروں کے درمیان اختلاف پیدا فرما دے گا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1406

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مسجد میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد الحرام کے، اور مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1286

´نبیط رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے حج کیا اور کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اونٹ پہ خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1199

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی دو رکعت سنت پڑھ لیتے تو پہلو پر لیٹ جاتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 982

´خرشہ کی بہن سلامہ بنت حر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ دیر تک کھڑے رہیں گے، کوئی امام نہیں ملے گا جو انہیں نماز پڑھائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 997

´براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر اپنی صلاۃ بھیجتا یعنی رحمت نازل فرماتا ہے، اور اس کے فرشتے صلاۃ بھیجتے یعنی اس کے حق میں دعا کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1018

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے تحت بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے جواب دیا، جب آپ نماز سے فارغ ہو گئے تو مجھے بلایا، اور پوچھا: ابھی تم نے مجھے سلام کیا، اور میں نماز پڑھ رہا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 993

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفیں برابر کرو، اس لیے کہ صفوں کی برابری تکمیل نماز میں داخل ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1316

´فاکہ بن سعد رضی اللہ عنہ جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف صحبت حاصل تھا کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر، عید الاضحی اور عرفہ کے دن غسل فرمایا کرتے تھے اور فاکہ رضی اللہ عنہ اپنے اہل و عیال کو ان دنوں میں غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے