Open Menu

Sunan Nisai Hadith 1984 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 1984 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 1984 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Funerals. You can read the original Sunan Nisai 1984 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 1984
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Funerals
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 1984 in Urdu

Read Hadith 1984 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Funerals of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 1984 Urdu Translation.

´ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ` زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک میت کی نماز جنازہ پڑھائی تو (اس میں) پانچ تکبیریں کہیں، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اتنی ہی تکبیریں کہیں تھیں۔

Sunan Nisai Hadith 1984 in Arabic

Read Hadith 1984 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Funerals of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 1984.

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ " صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا ، وَقَالَ : كَبَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 1984?

Imam Nasai narrated Hadith 1984 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 1984?

Hadith 1984 of Sunan Nisai discusses about the Funerals.

Where can we read the complete Hadith 1984 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 1984 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Funerals

حدیث نمبر 1992

´ضحاک بن قیس دمشقی رضی الله عنہ سے` اسی جیسی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2071

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبر کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور یہ کسی بڑے جرم میں عذاب نہیں دئیے جا رہے ہیں، رہا ان میں سے ایک تو وہ اپنے پیشاب سے اچھی طرح پاکی حاصل نہیں کرتا تھا، اور رہا دوسرا تو وہ چغل خوری کرتا تھا، پھر آپ نے کھجور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1921

´یزید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے (اتنے میں) ایک جنازہ نظر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، اور جو ان کے ساتھ تھے وہ بھی کھڑے ہو گئے، تو وہ لوگ برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ وہ نکل گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2015

´عقبہ بن عامر جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` تین اوقات ایسے ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھنے (اور) اپنے مردوں کو قبر میں دفنانے سے منع فرماتے تھے: ایک جس وقت سورج نکل رہا ہو یہاں تک کہ بلند ہو جائے، اور دوسرے جس وقت ٹھیک دوپہر ہو یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے، اور (تیسرے جس وقت سورج ڈوبنے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2042

´بریدہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قبرستان آتے تو فرماتے: «‏السلام عليكم أهل الديار من المؤمنين والمسلمين وإنا إن شاء اللہ بكم لاحقون أنتم لنا فرط ونحن لكم تبع أسأل اللہ العافية لنا ولكم» اے مومن اور مسلمان گھر والو! تم پر سلامتی ہو، اور اگر اللہ تعالیٰ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2010

´عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ` سعد رضی اللہ عنہ کی جب وفات ہونے لگی تو انہوں نے کہا: میرے لیے بغلی قبر کھدوانا، اور اینٹیں کھڑی کرنا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیہ السلام کے لیے کی گئی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2065

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا انہیں اسی طرح سکھاتے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھاتے تھے، آپ فرماتے کہو: «اللہم إنا نعوذ بك من عذاب جهنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات» اے اللہ! ہم تیری پناہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2023

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میرے والد کے ساتھ قبر میں ایک شخص اور دفن کیا گیا تھا، میرا دل خوش نہیں ہوا یہاں تک کہ میں نے اسے نکالا، اور انہیں علاحدہ دفن کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1844

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چھوٹی بچی کے مرنے کا وقت آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (اپنی گود میں) لے کر اپنے سینے سے چمٹا لیا، پھر اس پر اپنا ہاتھ رکھا، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہی مر گئی، ام ایمن رضی اللہ عنہا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1903

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مدینے میں تھے، تو انصار نے ایک کپڑا تلاش کیا جو انہیں پہنائیں، تو عبداللہ بن ابی کی قمیص کے سوا کوئی قمیص نہیں ملی جو ان پر فٹ آتی، تو انہوں نے انہیں وہی پہنا دیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1856

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کے سبب عذاب دیا جاتا ہے، اسے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا: انہیں (ابن عمر کو) غلط فہمی ہوئی ہے (اصل واقعہ یوں ہے) رسول ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2018

´ہشام بن عامر انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` (غزوہ) احد کے دن (لوگ) شدید زخمی ہوئے (اور جاں بحق ہو گئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی گئی ۱؎، آپ نے فرمایا: (قبریں) کھودو، انہیں کشادہ اور اچھی بناؤ، اور ایک مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2035

´بریدہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ایک مجلس میں تھے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (موجود) تھے، تو آپ نے فرمایا: میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع کیا تھا (تو اب تم) کھاؤ، کھلاؤ اور جب تک جی چاہے رکھ چھوڑو، اور میں نے تم سے ذکر کیا تھا کہ کدو کی تمبی، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1929

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک یہودی کے جنازہ کے لیے کھڑے ہوئے جو آپ کے پاس سے گزرا یہاں تک کہ وہ (نظروں سے) اوجھل ہو گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1922

´عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ` سہل بن حنیف اور قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ قادسیہ میں تھے۔ ان دونوں کے قریب سے ایک جنازہ لے جایا گیا، تو دونوں کھڑے ہو گئے تو ان سے کہا گیا: یہ تو ذمی ہے؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے جایا گیا تو آپ کھڑے ہو گئے، تو آپ سے عرض کیا گیا یہ تو یہودی ہے؟ تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1914

´ابوبکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے (صحابہ کرام) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے آپ کو دیکھا ہم جنازے کے ساتھ تقریباً دوڑتے ہوئے چلتے۔ یہ الفاظ ہشیم کی روایت کے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2085

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے بدن (اور) غیر مختون اٹھائے جائیں گے، تو اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: لوگوں کی شرمگاہوں کا کیا حال ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2039

´محمد بن قیس بن مخرمہ کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو بیان کرتے ہوئے سنا وہ کہہ رہی تھیں: کیا میں تمہیں اپنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے کہا کیوں نہیں ضرور بتائیے، تو وہ کہنے لگیں، جب وہ رات آئی جس میں وہ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے تو آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2043

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب نجاشی (شاہ حبشہ) کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ان کی بخشش کی دعا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1837

´عبادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے، اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے